اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات مشال خان کا دوسری مرتبہ قتل شوذب عسکری آج مورخہ 7 فروری 2018 وہ تاریخی دن تھا جب پاکستان کی عدلیہ نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں طالبعلموں کے ہجوم کے ہاتھوں قتل ہوجانے والے ایک سوچنے والنے طالب علم نوجوان مشال کی موت کے مقدمے کا فیصلہ سنانا تھا۔ بہت سی نظریں اس فیصلے پر لگی ہوئی تھیں۔ فیصلہ آگیا۔ ایک مرکزی مجرم کو موت کی سزا سنائی گئی۔ 5 مجرمان کو 25 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ 20 سے زائد ملزمان کو 4 سال قید سزا سنائی گئی۔ 25 سے زائد افراد کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا گیا ہے۔ 25 سے زائد یہ افراد جو آج شک کے فائدے کے سبب بری ہوئے ہیں۔ ابھی گھنٹہ دو گھنٹہ پہلے رشکئی مردان کی موٹروے انٹرچینج پر پہنچے ہیں۔ ایک ہجوم ہے جو ان کا استقبال کرنے کو پہنچا ہوا ہے۔ اللہ کی تکبیر اور حضور سرورکائناتؐ کی رسالت کے نعرے لگ رہے ہیں۔ عدالت کے مطابق یہ افراد محض موبائل سے فلم بنا رہے تھے یا انہوں نے مشال کو قتل ہوتے ہوئے دیکھا تھا اور آس پاس پھرتے رہے تھے۔ یہ براہ راست قتل میں یا اس کے عمل میں ملوث نہیں تھے۔ راقم چونکہ کوئی قانونی ماہر نہیں ہے لہذا اس معاملے پر کوئی قانونی رائے دینے سے قاصر ہے۔ مجھے تو بس اس قدر کہنا ہے کہ ایک ویڈیو ہے جس میں ایک ہجوم ہے جو نعرے بازی کرتا ہوا مشال کو قتل کرنے جا رہا ہے۔ پھر ایک ہجوم ہے جو مشال کو گھسیٹ کر ایک دروازے کے باہر لا کر پھینک رہا ہے۔ پھر ایک منظر ہے جس میں ایک لاش کی بے حرمتی ہورہی ہے۔ ایک ہجوم ہے جو اس کے گرد ہے۔ جوش سے بھرا ہوا ہے۔ سراسیمہ یا خوفزدہ یا شرمندہ نہیں ہے۔ بہت جوشیلا ہے۔ عدالت کہتی ہے کہ یہ براہ راست قتل میں ملوث نہیں ہے سو یہ سزاوار نہیں ہوسکتی۔ قانون جذبات کی تحریروں کا نام نہیں ہے۔ سو ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ قانون میں یہی ہوگا جو عدالت نے بیان کردیا۔ اس ہجوم کو جس نے نہتے اور عدالت سے بے گناہ ثابت ہوئے مشال خان کو قتل کیا میں اسے قاتلینِ مشال کا نام دے دوں تو شاید یہ منطقی طور پر کچھ ایسا غلط نہیں ہوگا کہ یہ ایک ایسے ہجوم کی مشترکہ کارروائی تھی جس میں جس کے بس میں جو تھا وہ اس نے کیا۔ محض اس ہجوم میں شامل ہوئے لوگوں نے یا نعرے بازی کرنے والوں نے اس جرم کی تعمیر کی جسے ہم مشال کا قتل کہتے ہیں۔ اب یہ رہا ہوئے ہیں۔ مردان شہر پہنچ رہے ہیں۔ ملک کی ایک بڑی مذہب پسند سیاسی جماعت کا نمائندہ جو مردان شہر کا امیر ہے۔ وہ مشال کے قتل کے وقت موجود مشتعل ہجوم میں سے رہا ہونے والوں کا استقبال کررہا ہے۔ ویڈیو کیمرے پر مشال کے قتل کی حمایت کرتا ہے۔ تحریر میں عدالت سے بے گناہ ثابت ہونے والے مشال پر ایک بار پھر توہین رسالت اور الحاد و زندیق کا الزام لگاتا ہے۔ دیکھنے والوں کو ہلاشیری دیتا ہے کہ دیکھ لو کس طرح ہم اس گروہ کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں جسے مشال کا قاتل ہجوم کہا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اور یہ تحریر سوشل میڈیا کے اس فیس بک پیج پر موجود ہے جسے مردان کی جماعت اسلامی کا آفیشل پیج کہا گیا ہے۔ ہم پڑھ رہے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں۔ ہم چپ رہیں تو سینے میں دم گھٹتا ہے کیونکہ ٹی وی کی سکرین پہ مشال خان کا بوڑھا باپ اپنے بیٹے کے بے گناہ قتل پر نوحہ کناں ہے۔ ٹی وی میزبان پریشان ہوکر صوبائی حکومت کے نمائندے سے پوچھتی ہے کہ رشکئی کی انٹرچینج پہ جاری مشال کے قتل میں ملوث افراد کے استقبال پر صوبائی حکومت کیوں خاموش ہے تو حکومتی نمائندہ جواب میں کہتا ہے کہ حکومت اس معاملے پر کیا کرسکتی ہے۔ حکومت نے عدالتی فیصلے کے اس جزو پر کہ یہ افراد رہا ہوجائیں اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی وی میزبان پھر پوچھتی ہے کہ جناب مگر رشکئی کی انٹر چینج پر کیا ہورہا ہے۔ ویڈیو دیکھئے کہ رشکئی کی انٹر چینج پر نعرے بازی ہورہی ہے۔ پھولوں کے ہار پہنائے جارہے ہیں۔ استقبالیہ نعرے لگ رہے ہیں۔ کوئی پوچھے کہ کیا شور ہے تو بتایا جائے کہ مشال کے قتل میں ملوث 26 افراد شک کے فائدے پر بری ہوئے ہیں جماعت اسلامی مردان شہر ان افراد کا استقبال کررہی ہے۔ میں سوچ رہا ہوں کہ اگر یہ افراد مشال کے قتل میں ملوث نہیں تو جماعت اسلامی ان کا استقبال کیوں کررہی ہے۔ استقبال کررہی ہے تو مذہبی نعرے بازی کیوں کررہی ہے۔ مذہبی نعرے بازی بھی کرلے تو مشال پر لگے جھوٹے الزام کو دہرا کیوں رہی ہے۔ اگر جماعت اس الزام کو سچ سمجھتی ہے تو سراج الحق پچھلے سال اپریل میں اس قتل کی مذمت کیوں کررہے تھے۔ مجھے نجانے کیوں لگ رہا ہے کہ آج مشال ایک بار پھر قتل ہوا ہے۔ پہلے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں اور آج رشکئی کی موٹروے انٹرچینج پر۔ قاتل جو پہلے تھے قاتل وہی آج بھی ہیں۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: مشال خان کا دوسری مرتبہ قتل
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں