عاصمہ جہانگیر (27 جنوری 1952ء) لاہور میں پیدا ہوئیں اور 11فروری 2018 کو انہوں نے لاہور میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پائی۔

وہ پیشے کے لحاظ سے وکیل تھیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کی علمبردار اور سماجی کارکن تھیں۔
ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر متعدد اہم شخصیات سمیت صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عاصمہ جہانگیر نے قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے آمریت کو ڈٹ کر للکارا اور ان کی پوری زندگی عدل و انصاف کے قیام اور قانون کی حکمرانی کے لیے وقف رہی تاہم آج ملک ایک نڈر، بہادر اور اصول پسند شخصیت سے محروم ہوگیا۔


افکار و نظریات: عاصمہ جہانگیر کی وفات