اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات تین انقلابوں کا تقابلی جائزہ تحریر: سید عباس حسینی انقلاب ِفرانس(۱۷۸۹ء)،نقلابِ روس(۱۹۱۷ء) کے بعد ایران کا اسلامی انقلاب(۱۹۷۹ء) تاریخ معاصر کے اہم ترین واقعات میں سے ہیں جن سے نہ صرف یہ ممالک بلکہ پوری دنیا متاثر ہوئی۔ انقلابِ فرانس کے اثرات پوری دنیا پر، بالخصوص یورپ پر بہت وسیع تھے۔ روس کے انقلاب نے گرچہ نظام سرمایہ دارای کو کچھ مدت کے لیے ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور روس جیسےپس ماندہ ملک کو کچھ ہی مدت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا، لیکن یہ انقلاب بہت زیادہ دوام پیدا نہ کر سکا۔آج ہمیں، بقول امام خمینی(رہ)، انقلابِ روس کو تاریخ کے عجائب گھر میں ہی ڈھونڈنا پڑے گا۔ باقی اس کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔ ایران کا اسلامی انقلاب دین اور عقیدہ کی بنیاد پر وجود میں آنے والا انقلاب ہے جس نے اڑھائی سو سالہ شہنشائیت کو چلتا کر دیا۔ تمام تر سختیوں، چیلنجز، مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود یہ انقلاب آج بھی قائم و دائم ہے۔ یقینا یہ بات قابلِ تحقیق ہے کہ ان انقلابوں میں کونسی چیز آپس میں مشترک تھی اور کونسی بات ان انقلابوں کو ایک دوسرے سے جدا اورممتاز کرتی ہے؟ کیوں ایک انقلاب دوام پیدا کرتا ہے اور دوسرا کچھ عرصے بعد ہی اپنی ڈگر سے ہٹ جاتا ہے یا ختم ہوجاتا ہے؟ اس حوالے سے ایک تقابلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور اس مختصر تحقیق میں اسی زاویے سے ان کی طرف نگاہ کی گئی ہے۔ انقلاب کا لغوی معنی: انقلاب کا لفظ “قلب “سے نکلا ہے۔ قلب کے لغوی معنی کسی چیز کو الٹانے او رپلٹانے کے ہے(قلب یقلب)۔ انسانی دل کو بھی اگر عربی زبان میں قلب کہا جاتا ہے تو اسی وجہ سے ہے چونکہ یہ عضو خون کو اپنے اندر سے پلٹا کر صاف خون پورے جسم تک پہنچاتا ہے۔ انقلاب میں بھی یہی لغوی معنی مد نظر ہے۔ ایک فاسد نظام کو پلٹا کر اس کی جگہ نیا صاف نظام کو اس کی جگہ دی جاتی ہے۔ انقلاب کا اصطلاحی معنی:انقلاب کے متعدد اصطلاحی معانی بیان کیے گئے ہیں۔ انقلاب عام طور اس عوامی تحریک کا نام ہے جس میں سختی کا عنصر پایا جاتا ہو اور جو کسی بھی ملک کی رہبریت اور سیاسی اجتماعی نظام میں بنیادی اور اچانک تبدیلی پر منتہی ہو۔ سیاسی نظام میں تبدیلی کا نتیجہ عام طور اقتصادی، اجتماعی، تعلیمی اور تہذیبی نظام وغیرہ میں بھی تبدیلی ہے۔ انقلاب کی اس تعریف کے ساتھ اس کا اس سے مشابہہ دوسری اصطلاحات جیسے اورٹیک، اصلاح اور بغاوت وغیرہ سے فرق واضح ہوجاتا ہے۔ اسلامی انقلاب اور انقلابِ روس وفرانس میں مشترکات عمومی حالات: انقلاب سے پہلے کے حالات میں عوام میں نارضایتی اور شکوہ شکایت کا عنصر عروج پر ہوتا ہے۔ موجودہ حالات اور نظام سے عوامی غصہ، غیض وغضب ہی انقلاب کی وہ چنگاری ہے جو آگ کی صورت میں پھیلتی جاتی ہے اور آخر کار پورے نظام کو اپنی لپیٹ میں لے کر اسے بھسم کر دیتی ہے۔ فرانس میں بوربن ، روس میں رومانوف اور ایران میں پہلوی خاندان کی بادشاہت تھی ۔تینوں ملکوں میں ظلم و استبداد اور عوام کو دبانے کی سیاست کار فرما تھی۔ سب کی کوشش تھی کہ اقتصاد سے لے کر ملکی و بین الاقوامی سیاست اور لوگوں کے رہن سہن کے طور طریقےتک سب کچھ ان کی مرضی کے مطابق ہوں۔ پس ایک شخص یا زیادہ سے زیادہ ایک خاندان کی رائے تھی جسے جبر اور طاقت کے زور پر لوگوں پر مسلط کرنا چاہتے تھے۔ عوامی جدوجہد: عوام کی شرکت کا اندازہ تینوں ملک میں مختلف ہے۔ کہیں زیادہ عوام بلکہ پورا ملک اٹھ کھڑا ہوا تو کہیں ایک خاص طبقہ اور جماعت اٹھ کھڑی ہوئی جس کے ساتھ باقی لوگ ملتے گئے۔ اختلافات • اقتصادی حوالے سے : انقلاب سے پہلے فرانس اور روس کے اقتصادی حالات انتہائی خراب تھے۔ (فرانس کے ملکہ کا قول: لوگوں نے کہا کھانے کو روٹی نہیں: کہا کیک کھا لیں۔) سیاسی حوالے سے بھی شاہ کی قدرت کمزور ہوگئی تھی۔ لیکن ایران میں حالات اس کے بالکل برعکس تھے۔ اقتصادی خوشحالی ملک پر حاکم تھی ۔ تیل کی قیمت آسمانوں کو چھو رہی تھی۔ ایران مشرق وسطی کا ترقی یافتہ ترین ملک تھا۔کسی قسم کی قحط یا خشک سالی وغیرہ نہیں تھی۔کوئی اقتصادی بحران نہیں تھا۔ کھانے پینے کے حوالے سے لوگوں کو مشکل نہیں تھی۔ • سیاسی حوالے سے : فرانس اور روس میں انقلاب سے پہلے کی حکومتیں انتہائی کمزور تھیں۔ جبکہ ایران کی پہلوی حکومت سیاسی حوال سے انتہائی مضبوط تھی اور اپنی قدرت کے اوج کو چھو رہی تھی۔ شاہ کو امریکہ اور یورپ کی پشت پناہی حاصل تھی۔ اسی لیے انقلاب سے ۴ ماہ پہلے کی امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں لکھا ہوا ہے کہ ایران میں انقلاب کے کچھ بھی اثرات نہیں دکھائی دے رہے۔ شاہ کی حکومت کم از کم مزید دس سالوں کے لیے ضمانت شدہ ہے۔ • اجتماعی حوالے سے: فرانس کا انقلاب در حقیقت ایک خاص طبقے کا انقلاب تھا۔ کچھ کے نزدیک یہ ایلیٹ کلاس تھی جو اپنا حصہ بڑھانے کی خاطر اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور بعض کے نزدیک بورژوازی طبقہ تھا جو اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ روس میں بھی اصل انقلاب مزدوروں کا تھا۔(خصوصا فروری والا انقلاب۔۔ جبکہ اکتوبر میں ایک نیا انقلاب آیا اور عبوری حکومت کا تختہ الٹ دیا اور پہلی اشتراکی حکومت کی بنیاد رکھی۔) لیکن ایران میں زندگی کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے انقلاب میں برابر کے شریک تھے۔ شہر، دیہات ، قریے سب اس انقلاب میں شریک تھے۔ • رہبریت: فرانس اور روس کے انقلاب میں ایک خاص لیڈر نہیں تھا جو اس کی رہبری کر رہے ہوں، بلکہ مختلف مراحل میں مختلف رہبر سامنے آتے رہےاور اکثریت کا تعلق مرفہ یا متوسط طبقے سے تھا۔ (اگرچہ فرانس کے انقلاب میں روسو کے افکار اور روس کے انقلاب میں مارکس اور لنین کے افکار زیادہ موثر تھے۔) لیکن ایران کے انقلاب کے حوالے سے دوست دشمن سب کا اتفاق ہے کہ ایک مشخص رہبرتھے۔ حضرت امام خمینی(رہ) جنہوں نے اول سے آخر تک انقلاب کی رہنمائی کی اور ان کا تعلق معاشرے کے محروم طبقے سے تھا۔ • نعرے:عوامی مطالبات کا نچوڑ۔ انقلاب کے دوران لگائے گئے نعروں سےثابت ہوتا ہے کہ ایرانی عوام کا انقلاب دینی ماہیت رکھتا تھا، جبکہ فرانس کے انقلاب میں آزادی اور مساوات اور روس کے انقلاب میں مادی چیزوں جیسے روٹی اور زمین وغیرہ کا مطالبہ کیا گیا۔ • فکری پس منظر: ایران کے انقلاب میں رہبران کے ذہن میں صرف موجودہ حکومت کو گرانا مقصد نہیں تھا۔ بلکہ ایک متبادل مکمل نظام رکھتے تھے جس کو نافذ کرنا چاہتے تھے۔ لیکن روس اور فرانس میں مظاہرین کا اصل ہدف موجودہ حکومت کو گرانا تھا۔ لہذا روس میں نئے نظام کے آنے میں لگ بھگ آٹھ ماہ لگے۔ • روس اور فرانس کے مقابلے میں ایرانی انقلاب کے پیچھے دینی فکر اور نظریہ کارفرما تھا۔ فرانس کا انقلاب لیبرال ازم اور دین وسیاست کی جدائی کی بنیاد پر ، جبکہ روس کا انقلاب مارکس ازم اور دین سے لڑائی کی بنیاد پر قائم ہوا۔ (مارکس کا قول: دین قوموں کے لیے افیون کی حیثیت رکھتا ہے)۔ جبکہ ایران کا انقلاب دین اور سیاست کی اکائی اور ولایت فقیہ کے نظریے پر قائم ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: تین انقلابوں کا تقابلی جائزہ
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں