میرے بچوں کا دشمن!؟

فرحان منہاج

میں صبح سے سوشل میڈیا پر میرے پاکستانی بھائیوں کو شامی بچوں سے محبت میں ان پر ظلم و ستم پر آواز اٹھاتے دیکھ رہا ہوں. 

میرا سر فخر سے بلند ہے کہ میں اس قوم سے ہوں جو یہاں سے کوسوں دور ہونے والے بچوں پر ظلم پر اپنی بساط کے مطابق آواز بلند کرتی ہے.

ابھی میں اسی خمار میں ہی تھا اور شکر کا کلمہ پڑھ ہی رہا تھا کہ اچانک میری نظر کے سامنے سے کچھ خبریں نکلیں جس میں پہلی خبر تھی کہ پاکستان میں کم سن بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں خطرناک اضافہ ہورہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق ہر دسویں بچے میں سے ایک بچہ جنسی تشدد کا شکار ہورہا ہے.

دوسری اقوام متحدہ کے ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نومولود بچوں کی اموات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے اور ہر 22ویں نومولود بچے میں سے ایک بچے کی موت واقع ہوجاتی یہ پاکستان میں والدین کی تشدد سے زخمی ہونے والے بچوں کے سالانہ دو ہزار واقعات رپورٹ ہوتے ہیں.

میں یہ سب پڑھ کر سوچ میں پڑ گیا میں شام کے بچوں کا نوحہ پڑھوں یا اپنے ملک کے بچوں کاـ

مجھےیہ تو معلوم ہے.کہ شام کے بچوں کا دشمن بارود ہے پر میرے بچوں کا دشمن کون ہے؟

یہ مجھے نہیں معلوم ـــ😢 

ضربِ تحریر


افکار و نظریات: میرے بچوں کا دشمن