اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات عفرین پر چند آنسو عرفان علی رقہ کی طرح شام کے صوبہ حلب کے شمالی علاقے عفرین کے مظلوم مسلمانوں کا نوحہ بھی کوئی لکھنے کو تیار نہیں۔ اسکا سبب واضح ہے، چونکہ عفرین میں مسلمانوں کا قتل عام نیٹو اتحاد میں شامل ملک ترکی کی سرکاری افواج کر رہی ہیں، اس لئے متعصب جاہلوں پر مشتمل نام نہاد مذہبی طبقے کی نظر میں یہ کوئی جرم ہی نہیں۔ رہ گئے نام نہاد ترقی پسند و مادر پدر آزاد، تو نیٹو اتحاد ی امریکہ بھی اس خطے میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے، اس لئے نہ رقہ اور نہ ہی عفرین میں مسلمانوں کا قتل عام انکی نظر میں کوئی ایسا اہم انسانی مسئلہ ہے کہ جس پر سوشل میڈیا پر وقت ضائع کیا جائے۔ مذہبی جنونیوں کے لئے بھی عفرین کے مسلمان اس لئے ’’گمراہ‘‘ اور ’’مرتد‘‘ ہیں کہ سعودی عرب بھی نیٹو اتحادیوں کا سب سے بڑا اتحادی ہے اور اخوانی اتحادی ترکی اور قطر سمیت ان سبھی کے مہرے شمالی شام کے بہت سے علاقوں پر قبضہ کرکے وہاں کے مسلمانوں کو مار رہے ہیں تو ان سب بے ضمیروں کے لئے راوی سکھ اور چین لکھ رہا ہے۔ ان سب کا شور اور واویلا اس وقت شروع ہوتا ہے، جب شام کی منتخب جمہوری حکومت اور اس کے اتحادی جب مقبوضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے کوئی کارروائی شروع کرتے ہیں۔ پچھلے سال حلب شہر کی آزادی کی جنگ لڑی جا رہی تھی تو واویلا مچا ہوا تھا۔ ابھی مشرقی غوطہ کی آزادی کے لئے کارروائی شروع ہوئی تو ہائے ظلم، ہائے ستم کی فریاد و بکا کا نہ رکنے والا ابلاغیاتی طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ البتہ نیٹو اتحادیوں کے اختلافات اور الگ الگ مہروں کے ذریعے شام پر اپنا قبضہ جمانے کی اس روش نے نیٹو اتحادیوں اور انکے مہروں کو تقسیم کر دیا ہے۔ امریکہ کے تربیت یافتہ کرد گروہ ترکی کو قبول نہیں، اس لئے ترکی فری سیرین آرمی اور دیگر ہم خیال گروہوں کے ساتھ مل کر شمالی حلب میں بمباری، مارٹر شینلگ اور فائرنگ کے ذریعے 20 جنوری 2018ء سے اب تک سینکڑوں مسلمانوں کو مار چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کاؤنسل کی جانب سے 24 فروری 2018ء کو پورے شام میں جنگ بندی کا حکم صادر ہوا، لیکن نیٹو اتحادی ممالک اور ان کے مہروں کی پروپیگنڈہ جنگ کا ہدف شام کی حکومت قرار پائی، جس سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے ہی ملک کی جغرافیائی حدود میں اس کی ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے، اسکے شہریوں کو ہلاک و زخمی و قیدی بنانے والے، رہائشی عمارات، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز، فوجی تنصیبات کو تباہ و برباد کرنے والے کرائے کے قاتل دہشت گردوں کے خلاف اپنے ملک کے قوانین کے تحت کارروائی سے باز رہے اور یہی نہیں بلکہ اس منتخب جمہوری حکومت کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ چونکہ جرمنی میں کردوں اور انکے حامیوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور وہاں کولون اور برلن میں مظاہرے بھی ہوئے ہیں تو جرمنی، فرانس، سوئیڈن اور امریکہ کی حکومتی شخصیات نے ترکی کو مشورہ دیا ہے کہ اقوم متحدہ کی سلامتی کاؤنسل کی قرارداد برائے جنگ بندی پر عمل کرے۔ ترک حکومت دھڑلے سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ترکی کہتا ہے کہ عفرین میں دو ہزار سے زائد ’’کرد دہشتگردوں‘‘ کو نیوٹرلائز کرچکا ہے۔ اس لفظ نیوٹرلائز کی دو تشریح کی جاسکتی ہیں۔ ماضی میں ایک ترک وزیر نے جب یہ لفظ استعمال کیا تھا تو ترکی کے خبر رساں ادارے اندلو نے اسے ہلاک کرنے کے معنی میں لیا تھا اور اب اس کی تشریح ایک اور ترک اخبار نے یوں کی ہے کہ دو ہزار سے زائد افراد یا مارے جا چکے ہیں یا پھر سرنگوں ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں مقیم ایک شامی نے حقوق انسانی کے زمرے میں ایک ادارہ بنایا ہے، اس کے مطابق عفرین کارروائی میں ترکی کی بمباری اور شینلگ کی وجہ سے 200 عام شہری شہید ہوئے ہیں۔ امریکہ کی ہیومن رائٹس واچ اور برطانیہ کی ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بیانات جاری کئے ہیں۔ یعنی کسی حد تک زبانی جمع خرچ تو ہو رہا ہے، لیکن ترکی کو روکنے والا کوئی نہیں۔ اگر پاکستان کی بات کریں تو ایک گروہ نے بشار الاسد کے سر کی قیمت کا اعلان کر دیا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں کہ پانچ لاکھ امریکی ڈالر کی خطیر رقم اس ٹولے کے پاس آئی کہاں سے۔؟ یہ ٹولہ ترکی کی جانب سے شامی مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے خلاف چپ سادھے ہوئے ہے اور وجہ سبھی کو معلوم ہے کہ ترکی نیٹو کا رکن ملک ہی نہیں بلکہ اخوانیوں کا اتحادی بھی ہے، اس لئے عفرین کے مقتول مسلمان، مظلوم مسلمان، بچے، خواتین، بوڑھے یا جوان کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔ امریکہ کی زیر قیادت نام نہاد داعش مخالف اتحادکے پلیٹ فارم سے امریکہ، سعودی عرب، بحرین اور دیگر نے جو چھے ہزار عام شہریوں کا قتل عام کیا، اس پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں اور ان نام نہاد مذہبی و ترقی پسندوں نے آج تک کیا کارروائی کی ہے؟ ترکی کے خلاف کوئی جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کرنے کی بات نہیں کرتا! ایک آزاد مملکت شام کی جغرافیائی حدود میں ترک افواج، امریکی افواج، سی آئی اے، دیگر حکام، سعودی حکام، قطری حکام، صہیونی افواج اور جاسوسوں کا گھس آنا، کیا یہ بھی کوئی جرم ہے یا نہیں؟ شام کے اندر گروہوں کو مسلح حملوں کی تربیت دینا، انہیں ٹینک، ڈرون طیارے، دیگر طیارے، میزائل، راکٹ، ہر قسم کا اسلحہ فراہم کرنا، آیا یہ جرم ہے یا نہیں؟ اقوام متحدہ کے قوانین کی رو سے یہ سبھی کچھ غیر قانونی ہے تو ایسا کرنے والوں کو سزا کون دے گا؟ اور اگر اقوام متحدہ ان ملکوں کو سزا دینے سے قاصر ہے تو ان دشمن ملکوں اور ان کی نیابتی جنگ لڑنے والے دہشت گردوں سے شام کا دفاع اگر شام کی افواج، حکومت اور شام کے شہری نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ عفرین سمیت پورے شام میں جہاں کہیں بھی غیر ملکی آلہ کار دہشت گردوں کا قبضہ ہے یا شام کے دشمن ممالک کی افواج یا کسی بھی نوعیت کی موجودگی کے خلاف شام کی حکومت کو کارروائی کا حق اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت بھی حاصل ہے۔ ترکی نے چالیس ہزار سے زائد کردوں کو مارا ہے، کیونکہ وہ ترکی کی نظر میں کردستان پارٹی پی کے کے سے تعلق رکھتے تھے۔ ترکی نے دنیا کو بتا دیا کہ ریاست کا باغی اور حملہ آور واجب القتل ہے اور اس حد تک کہ اگر اس کو مدد کرنے والا کسی دوسرے ملک کا شہری ہو تو اس غیر ملکی کو اسی کے ملک میں گھس کر مارنا بھی جائز ہے، یہ ترکی کا نظریہ ہے، جس پر وہ عمل کر رہا ہے۔ شام کی ریاست تو اپنی جغرافیائی حدود میں ہی کارروائی کر رہی ہے، اس پر واویلا مچانا خود ترکی کے اپنے وضع کردہ اصولوں سے متصادم ہے۔ یہ الگ بات کہ ترکی سمیت کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں کہ وہ شام و عراق کی حکومتوں کی اجازت کے بغیر انکے ملک میں کسی بھی بہانے سے موجود ہوں یا مداخلت کریں۔ عفرین کے نہتے شہریوں کا قتل عام قابل مذمت کارروائی ہے۔ ترکی کو پی کے کے اور اس کے اتحادیوں کا بہانہ بناکر عفرین کے عام اور نہتے مسلمان شہریوں کو مارنا، ایک ناقابل منعافی جرم ہے۔ کوئی بولے یا نہ بولے، عفرین کے مقتول و مظلوم مسلمانوں، بچوں، خواتین، بوڑھوں اور جوانوں کی مظلومیت کو آشکار کرنا ہر مسلمان اور ہر باضمیر انسان پر واجب ہے۔ اس دہرے معیار کو بھی ختم کرنا ہوگا کہ یمن میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث امریکی اتحادی سعودی بادشاہت کے خلاف خاموشی اختیار کی جائے، ایک بھی مظاہرہ نہ کیا جائے، جبکہ جنگ سعودی عرب نے مسلط کی ہے، لیکن شام کے اندر غیر ملکیوں کی مسلط کردہ جنگ کی حمایت کی جائے۔ یہ بے ضمیری و بے حسی کی انتہاء ہے!
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: عفرین پر چند آنسو
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں