کیسے کیسے ،ایسے ویسے ہو گے

ڈاکٹر حفیظ ارحمان

سیاست کا بھی عجب کھیل ھے ،عمران خان ،قدوس بزنجو اور آصف زرداری کے مابین سینٹ کے حوالے سے ٹرائیکا کی تشکیل چشم فلک نے یہ منظر بھی دیکھنا تھا ۔بلوچستان کی زہری حکومت کو برخواست کرنے سے پہلے انکے سیکریٹری کے حوالے سے کروڑوں کی غبن کا الزام لگا اور پھر اس پہ چپ سادھ لی گئی ۔

پی ایم ایل این ،نے پہلی مرتبہ بلوچستان کے حالات کو مثبت رخ دینے کے لیے قوم پرستوں کو بھی شریک اقتدار کیا تا کے ناآسودگی کے احساس کو کم کیا جائے تو ففٹی ففٹی کے فارمولے کے تحت قوم پرستوں کو پہلے چانس دیا اور اپنی باری پہ وقت سے پہلے ھی چھٹی ہوئی ۔

آصف زرداری بڑے پرعظم ہیں کے وفاقی حکومت انکی بنے گی اور سٹیج پہ بسا اوقات خوشی سے جھومتے بھی دکھائی دیتے ہیں ۔

پاک فوج کو سر عام برا بھلا کہنے کے بعد دوبئی یک سالہ مفارقت اختیار کرنے کے بعد جنجوعہ کی موجودگی میں واپسی ھوئی۔

یکا یک بلوچستان حکومت کی تشکیل اور بزنجو کا وزیر اعلی بننا اور آصف زرداری کا کریڈیڈ لینا اور پھر جلسے میں نواز حکومت کو للکارتے ھوئے اعلان کرنا ،جب چاہیں تمہاری حکومت ختم کر دیں ،آخر کار چھڑی والے بابو سے دوستی ھو گئی ۔

رضاربانی سے تو پرویز مشرف کی سترویں آئینی ترمیم سے مدلل جماعتی انتخابات کی ترمیم کو خارج کرنے سے تو ھم بھی بہ حثیت سیاسی کارکن کے نالاں ھی نہیں ،ناراض بھی ہیں اور اسے جمھوریت کش قدم سمجھتے ہیں لیکن زرداری پھر بھی ان سے ناخوش ہیں ۔رضا ربانی کو نہ خدا ملا ،نہ وصال صنم لیکن بندہ خدا نے ضمیر کی آواز پہُمجبور ھو کر کچھ جمھوری کام بھی کیے اور اپنے تئیں کوشش کی کے اداروں کو پارلیمان کی بالا دستی سے منسلک کرے ،شاید یہ ھی باتیں چھڑی والوں کو بری لگیں اور زرداری کو وفاداری ثابت کرنے کے لیے منڈی والے کا نام لینا پڑا ۔

خان صاحب نے بھی قدوس کی گود میں سب کچھ ڈالا ،یہ سب کچھ نبی گا لا بلا کر بھی کیا جا سکتا تھا یا اپنے کسی حرکارے کو بھی بھجوایا جا سکتا تھا ،بغض معاویہ میں  یا وفاداری کو ثابت کرنے میں دوڑ لگی ھوئی ھے ۔خان صاحب نے وزیر اعظم بننا ھے ،زرداری کو زردار بننا ھے ۔ایسی وزارت عُظمہ کا کیا فائدہ ،جس کا اختیار چھڑی والوں کے پاس ھو اور سر پر بند فائل پڑی ھو ،چاہے وہ بنی گا لا کی یونین کونسل سے گھر بنانے کی فائل ھی کیوں نہ ھو ۔

نواز شریف کے معاملے میں دو ماہ اور بڑھا دیے گئے۔سچ میں اس قدر طاقت تو ھوتی ھی ھے کے بنیا کا بیٹا اور پوتی دونوں ببانگ دھل اپنی بے گنا ھی کی دہائی  دے رہے ہیں اور جھوٹ میں چور کو چور بھائی کہنا پڑتا ھے ۔


افکار و نظریات: کیسے کیسے, ایسے ویسے ہو گے