اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات ترقی کا پہلا زینہ تحریر: محمد حسن جمالی جس ملک میں انصاف ناپید ہو، طبقاتی نظام کا راج ہو ، امیر اورغریب میں حد درجہ فاصلہ پایا جاتا ہو وہ کھبی بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہوسکتا ۔ معاشرے میں انصاف کی فراہمی کسی بھی ملک کی پیشرفت اور خوشحالی کا اولین زینہ ہوتی ہے ۔بدقسمتی سے پاکستان ان ممالک میں سر فہرست شمار ہوتا ہے جن کے عوام کی اکثریت انسانی بنیادی ضروریات جیسے تعلیم، طعام، لباس ،پانی ، بجلی ۔۔۔ سے بھی محروم ہے ،جس کی وجہ پاکستان غریب ملک ہونا نہیں بلکہ کچھ فرعونی صفت کے حامل افراد بر سر اقتدار رہ کر دونوں ہاتھوں سے اس ملک کو لوٹنا ، قومی خزانے خالی کرکے دوسرے ملکوں میں لے جاکر اپنی اولاد اور خاندان کے لئے سرمایہ بنانا ہے ۔ وطن عزیز میں اب تک جتنے بھی حکمران آئے ہیں انہیں قوم اور ملک کی ترقی کی فکر کم اور اپنی ترقی کی فکر زیادہ رہی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ پاکستان کو مستحکم مربوط اور منظم نظام دینے سے عاجز اور قاصر رہے،انہوں نے عوام کو ہمیشہ کالے نظام کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور کررکھا ، یاد رہے کسی بھی ملک کو نظم ونسق اور مضبوط سسٹم سے چلانے کے لئے اس کےحکمران اپنےمفادات سے زیادہ ملک اور قوم کے خیر خواہ ہونا ضروری ہے، اس خصوصیت کے حامل حکمران میسر آنا فقط اس صورت میں ممکن ہے کہ عوام باصلاحیت ایماندار افراد کو ووٹ دے کر انہیں اپنے ملک کا حکمران منتخب کریں، البتہ اس کے لئے پڑھے لکھے طبقوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے عوام کو اس حوالے سے شعور دیں انہیں اس بات پر باور قلبی پیدا کروائیں کہ حکمران اور نمائندوں کے انتخاب کا واحد معیار قابلیت اور باصلاحیت ہونا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں تو الٹی کنگا بہتی نظر آتی ہے ۔ حکمران منتخب کرنے کا ہمارا معیار ثروت اور دولت ہے جو جتنا مالدار ہوگا اسے اقتدار اعلی کے لئے سب سے زیادہ شائستہ سمجھا جاتا ہے ۔ ماضی سے لے کر آج تک کچھ حکمران کو چھوڑ کر زرداری ،نواز شریف سمیت نالائق ترین حکمران پاکستان کا مقدر بنے رہے ۔ جنہوں نے اپنی نالائقی کے سبب قوم اور ملک کو کنگال کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔انہوں نے ملک کو پستی کی طرف لے جانے میں تو بھرپور کردار ادا کیا مگروہ ملک کی ترقی جو ہر پاکستانی کا خواب ہے کو شرمندہ تعبیر نہ کرسکے۔ وہ وطن عزیز میں یکساں قانون نافذالعمل کروانے سے عاجز رہے ۔آج بھی ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان کے اندر قانون فقط غریبوں کے لئے ہے۔ امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والے قانون کے دائرے سے خارج ہیں ۔ تعلیم کسی ملک کی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے مگر ہمارے ہاں نصاب تعلیم ،اساتذہ اور تعلیمی درسگاہیں بھی امیر وغریب کی تفریق کی بنیاد پر متعین ہیں۔گورنمنٹ اسکولوں میں تعلیمی صورتحال انتہائی مخدوش ہے جہاں غریب طبقوں کے بچے پڑھتے ہیں ۔امیرطبقہ توگورنمنٹ اسکولوں میں اپنے بچوں کو پڑھوانےکا تصور بھی نہیں کرسکتا بلکہ وہ اسے بہت بڑا عیب سمجھتا ہے ۔یہی وجہ ہےکہ وہ بھاری فیس ادا کرکے مہنگا ترین پرائیویٹ اسکول میں بھیج دیتے ہیں ۔۔ غریبوں کے لئے ٹیکس ادا کرنا واجب لیکن وڈیروں وزیروں و۔۔ کے لئے ٹیکس دینا نہ صرف واجب نہیں بلکہ مباح بھی نہیں سمجھاجاتا ۔ ہمارے حکمران فکری پستی کے حامل ہونے کی وجہ سے داخلی اور خارجہ پالیسی دونوں میں ناکام دکھائی دیتے ہیں جس کی بین علامت تمام شعبہ ہاٸے زندگی مساٸل اور مشکلات سے دوچار رہنا ہے ۔ پاکستان کے سیاسی میدان میں اجنبی افکار اور غلامانہ ذہنیت مسلط ہے ، ہمارے سیاست دان دوسروں کے مہرے بنے ہوٸے ہیں، ہمارا سیاسی نظام اغیار کی مداخلت سے محفوظ نہیں ۔اگر غور کیا جاٸے تو معلوم ہوگا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں جو خارجی ملک سب سے زیادہ دخالت کررہا ہے وہ سعودی عرب ہے۔ حالیہ امام کعبہ کا دورہ پاکستان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ وہ ایسے وقت میں پاکستان تشریف لاچکے ہیں کہ سینیٹ انتخابات سے لوگ فارغ ہوچکے ہیں اور عام انتخابات نزدیک ہیں ۔ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب کا دورہ پاکستان کا ہدف اصلی ایک بار پھر سیاسی نظام میں مداخلت کرکے اپنے ہمفکر افراد کو اقتدار کے اعلی درجے تک پہنچانے کو ممکن بنانا تھا، بانی پاکستان کو کافر اور پاکستان کو کافرستان سمجھنے والے منصب واقتدار کے پیاسے ٹولوں نے اپنے سیاسی عزاٸم کی تکمیل کے لٸے امام کعبہ کو خصوصی طور پر مدعو کرکے لاہور لایا گیا، چنانچہ وہ آٸے پاکستان اور جمیعت اہلحدیث کی کانفرنس میں شرکت کی، طاہر اشرفی کے عصرانے میں بھی شریک ہوئے ،تکفیری سوچ کو پروان چڑھاکر دہشگردوں کی تربیت کرنے والے مدارس کا دورہ بھی کیا اور سعودی عرب کے ہر حکم کو دل وجان سے قبول کرنے والے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے لاہور میں جمعہ پڑھایا اور جمعہ کے خطبے میں دہشگردی کی مزمت بھی کی و۔۔۔۔ لیکن ہر محب وطن پاکستانی امام کعبہ سے یہ سوال کرنے کا حق رکھتا ہے کہ قبلہ آپ ہماری سرزمین پر تشریف لاکر تو دہشگردی کی بڑی مزمت کررہے ہیں اور فرمارہے ہیں کہ اسلام امن محبت اور رواداری کا نام ہے اسلام میں شدت پسندی کی کوٸی گنجاٸش نہیں تو جس ملک سے آپ تشریف لاچکے ہیں وہ کیوں عرصہ دراز سے یمن کے غریب عوام پر بڑی شدت اور بے رحمی سے دہشگردی کررہا ہے؟ کیوں سعودی عرب مسلمانوں کو چھوڑ کر اسلامی کے دشمن امریکہ واسراٸیل کا دوست بنا ہوا ہے؟ کیوں سعودی عرب پاکستان میں تکفیری سوچ رکھنے والوں کو سپورٹ کرتا ہے ؟کیوں سعودی عرب پاکستان کی سرزمین پر القاعدہ داعش اور طالبان کو تقویت فراہم کیا جارہا ہے؟ ظاہر ہے امام کعبہ کے پاس ان سوالوں کا کوٸی جواب نہیں۔ ہم امام کعبہ سے بس اتنا عرض کریں گے کہ ایھا الشیخ“ اول دار ثم الجار“ انتبہ یا شیخ ”یقول اللہ عزوجل فی القرآن لِمَ تقولون مالا تفعلون کبُر مقتاً عند اللہ ان تقولوا ما لا تفعلون وایضاً یقول قُو انفسکم واھلیکم ناراً وقودھا الناس والحجارة۔ اقتصادی میدان میں سود خوری، چوری بازی اور غیر ملکی قرضوں نے معیشت کو تباہ کررکھا ہے ، ایک طبقہ بسیار خوری سے بیمار ہے اور دوسرے طبقہ پر بھوک اور فاقہ کشی کا عفریت مسلط ہے ، سماجی میدان میں اسلامی شعائر عادات واخلاق مفقود ہیں ۔اسلامی اخوت بھائی چارہ اور ایک دوسرے سے محبت والفت کے سارے رشتے منقطع ہوچکے ہیں اور مسلمان ایک معاشرہ ایک محلہ بلکہ بعض اوقات تو ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے ایک دوسرے سے بیگانہ نظر آتے ہیں ۔ لسانی علاقائی اور فرقہ وارانہ عصبیت عروج پر ہے ، مغربی اور لادین نظام تعلیم رائج ہے ،ثقافتی میدان میں مادی تہزیب وتمدن حاوی ہے ، فکری طور پر الحاد اور مادہ پرستی کی جانب راغب ہیں ، اسی رغبت نے غلامانہ ذہنیت پست ہمتی اور احساس کمتری میں مبتلا کررکھا ہے ، عدالتی نظام مغربی قوانین پر مشتمل ہے ، عسکری نظام بھی بقیہ شعبوں سے مختلف نہیں ، معاشرہ سے رب کا تصور تک ختم ہونے کو ہے ، دینی تعلیمات اور اسلامی اخلاق پر عمل یا تو مفقود ہے یا نہ ہونے کے برابر۔ ان سارے مساٸل کی موجودگی میں کون یہ کہنے کی جرات کرسکتا ہے کہ پاکستان ترقی کررہا ہے ارے میاں انصاف کی فراہمی ترقی کا پہلا زینہ ہوتی ہے ۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو

افکار و نظریات: ترقی کا پہلا زینہ
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں