اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات باشعور کو بولنے دیں نذر حافی nazarhaffi@gmail.com ہماری زندگی میں کئی تئیس مارچ آئے اور گزر گئے۔ہمیں بس اتنا یاد ہے کہ جب ہم سکول میں پڑھتے تھے تو تئیس مارچ کو چھٹی ہوتی تھی، چھٹی کے باعث ہم گھر میں ٹیلی ویژن پر فوجی پریڈ دیکھا کرتے تھے، پھر جب کچھ بڑےہوئے تو ہمارے سکول میں تئیس مارچ کو طالب علموں کے درمیان تقریری مقابلے ہونے لگے۔تقریروں کا ہمیں بھی شوق تو بہت تھا لیکن فقط سننے کی حد تک ، ہم نے کسرِ نفسی کے مارے کبھی کسی تقریری مقابلے میں شرکت نہیں کی۔ہمیں اچھی طرح یاد ہےکہ ہم نے چھٹی کلاس میں پہلی مرتبہ اپنے ایک کلاس فیلو کو تقریر لکھ کر دی تھی، انہوں نے تقریر کی اور ہم نے تالیاں بجائیں، اس کے بعد یوں لگتا تھا کہ دوسروں کو تقریریں لکھ کر دینا ہماری ہی ذمہ داری ہے۔ کالج میں داخل ہوئے تو ہمارے ایک استاد صاحب کو ہماری کسر نفسی کا علم ہو گیا لہذا سال اول سے ہی انہوں نے ہماری ساری تاویلوں کو پسِ پشت ڈال کر ہمیں زبردستی تقریری مقابلوں میں شامل کروادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسر نفسی یعنی اپنے آپ کو کم رتبہ ظاہر کرنا، عاجزی، اورانکساری کا اظہار کرنا موقع و محل کے مطابق بہت اچھی بات ہے لیکن ہر جگہ اس سے پرہیز کرنی چاہیے۔ وہ ایک مثال دیا کرتے تھے کہ کسی متکبر،بداخلاق اور بدتمیز شخص کے سامنے اگر آپ کسر نفسی کریں گے تو اس سے اس کی اصلاح نہیں ہوگی بلکہ مزید بگڑ جائے گا۔ بگڑنے سے یاد آیا کہ ۱۹۴۰ میں ہندوستانیوں کے حالات بہت بگڑے ہوئے تھے۔ اسی سال آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں ایک آزاد مسلم مملکت کا مطالبہ کیا گیا تھا، لیکن اس سے پہلے انگلستان کے دورسالوں میں دو ایسے مضمون چھپے تھے جنہیں مطالبہ پاکستان کی بنیاد قرار دیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک انگریز کالم نویس کا تھا جس کی انہی دنوں میں قائداعظم سے ملاقات ہوئی تھی اور اس کالم میں اسی ملاقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی تھی، دوسرا مضمون خود قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے لکھا تھا اور ۹ مارچ ۱۹۴۰ کو ایک مشہور انگلش ہفت روزے [1] میں چھپا تھا۔ اس کے بعد قرارداد پاکستان کا مسودہ صوبہ پنجاب کے یونینسٹ وزیر اعلیٰ سر سکندر حیات خان نے تیار کیا اور اس میں قائد اعظم محمد علی جناح نے کسی حد تک ترمیم کی جس کے بعد ۲۳ مارچ ۱۹۴۰ میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس کے آخر میں ایک معروف سماجی و سیاسی شخصیت مولوی فضل الحق نے اس قرارداد کو پیش کیا جس کی تائید یوپی کے مسلم لیگی رہنما چودھری خلیق الزماں، پنجاب سے مولانا ظفر علی خان، سرحد سے سردار اورنگ زیب سندھ سے سر عبداللہ ہارون اور بلوچستان سے قاضی عیسی نے کی۔ ہم اسی قرارداد لاہور کو ہی اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں اور اس کے تمام تر مراحل میں جن شخصیات کے نام آتے ہیں ، اگر یہ شخصیات اس وقت کسر نفسی کا مظاہرہ کرتیں اور پیچھے ہٹ جاتیں تو پھر ہندوستان کے مسلمانوں پر کیا گزرتی! آج ہمارے ملک اور معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ اہل لوگ ،کسرنفسی میں مبتلا ہیں اور نا اہل افراد ہر جگہ اظہار وجود کرتے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس تعلیم اور تجربہ ہوتا ہے وہ گوشہ نشین رہتے ہیں اور جو تعلیم و تجربے کے لحاظ سے عقب ماندہ ہوتے ہیں وہ جدید تعلیم کے لئے سکول اور کالج کھولتے ہوئے نظر آتے ہیں، اسی طرح ہمارے ہاں جب کسی ادارے یا تنظیم کی مسئولیت قبول کرنے کا وقت ہوتا ہے تو اکثر اہل لوگ ،کسر نفسی کا اظہار کر کے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، پھر جب کوئی نااہل آدمی سب کچھ اپنے ہاتھوں میں لے لیتا ہے تو اہل افراد، فقط تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ البتہ ایسے بھی افراد ہیں جن کا مشن فقط تنقید و تخریب ہوتا ہے ، ظاہر ہے ایسے افراد ہماری بحث سے خارج ہیں ، ہم فقط تنقید کرنے والےاہل اور مخلص افراد کی بات کر رہے ہیں۔ اہل افراد کے پیچھے ہٹ جانے کے باعث جب کوئی نااہل آدمی سامنے آجاتا ہے تو پھر تنقید کر کے اپنے دل کی بھڑاس نکالی جاتی ہے،ضرورت اس مر کی ہے کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کو عملی جامہ پہنانے یعنی تعمیر پاکستان کے لئے خواہ مخواہ کی کسر نفسی سے جان چھڑوائی جائے تاکہ نااہل لوگوں کا راستہ روکا جا سکے ۔ چونکہ اہل افراد کی عقب نشینی سے ہی نااہل افراد کے لئے میدان خالی ہوتا ہے۔ جو ملک نظریاتی بنیادوں پر وجود میں آیا ہو لیکن اس کے پاس کوئی نظریاتی نظام تعلیم ، اقتصادی اسٹریکچراور نظریاتی سیاسی کلچر نہ ہو تو پھر کیا اس ملک کی خستہ حالی اور پسماندگی کا ذمہ دار ان پڑھ لوگوں کو قرار دیا جا سکتا ہے!؟ یاد رکھئے!کسی بھی ملک اور معاشرے کو اہل افراد کی خاموشی اور لاتعلقی سے جو نقصان پہنچتا ہے وہ نااہل افراد کی فعالیت سے کئی گناہ زیادہ ہوتا ہے۔ [1] Time and Tide
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں