قسمت کے دھنی!

فرحان منہاج

دنیا میں بہت سے لوگ قسمت کے دھنی ہوتے ہیں ـ اور تاریخ بھی ایسے لوگوں سے بھری پڑی ہے جو کسی ایک واقعے یا کسی حوالے سے دنیا کے سامنے آتے ہیں اور پھر وہ اپنی قابلیت سے اپنے آپ کو زندہ رکھتے اور امر کر دیتے ہیں ..

ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں جو دنیا کے سامنے کسی حوالے سے آتے تو ہیں مگر وہ زندہ نہیں رہتے بـے نام ہوجاتے ہیں.

اور ایسے بہت کم ملیں گے جو گراس روٹ لیول سے اپنی قابلیت اہلیت کے بل بوتے پر دنیا میں نام پیدا کرتے ہیں اور ایسے لوگ حقیقی عظمت کے مینار پر ہوتے ہیں ..

سوات کی لڑکی بی بی سی میں خطوط بھیجا کرتی جہاں وہ سوات کے حالات اور بچیوں کی تعلیم کو عنوان بناتی تھی. اس نام اور اس حوالے کو کم.لوگ جانتے تھے.

سوات کے حالات اس وقت کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تھے خوارجی سوچ کے حامل دھشت گرد حیوان بن کر سوات پر ٹوٹے ہوئے تھے پھر ایک دن خبر آتی ہے کہ حیوانی صفت کے طالبانی دھشت گردوں نے ایک وین پر گولیاں برسائیں ہیں جس میں کچھ طالبات تھیں جس میں سوات کی وہ لڑکی بھی تھی جس کو لوگ بی بی میں خطوط بھیجنے والی سوات کی گل مکئی ( ملالہ) کے طور پر جانتے ہیں بھی موجود ہے

اس واقعے کو میڈیا میں طالبان کی حیوانیت کو عام کرنے اور بچیوں کی تعلیم کے مخالف نظریے کا بتانے کے لیے جوڑ کر بتایا جاتا ہے. جو کہ ایک تلخ حقیقت تھی جس کا مقصود بھی پاکستان میں ان حیوانوں کے ہمدروں کی آنکھیں کھولنا تھا

یہ وہ وقت اور موقع ہے جو ملالہ کو دنیا بھر میں متعارف کراتا ہے. اور ملالہ نے صحتیابی کے بعد اس موقعے کو اپنی قابلیت اور اہلیت سے منوایا ہے. ملالہ کی تقاریر اس کا بات کرنا اور اس کا اعتماد قابل تحسین ہے.

جس چیز سے اس کو روکنے کے لیے گولی سے روکنا چاہا اس چیز کو اس نے مشن بنالیا ہے اور دنیا بھر میں اس کو بچیوں کی تعلیم کی جدوجہد کی علامت سمجھا جاتا ہے. آپ کسی کی قسمت سے لڑ نہیں سکتے یہ قدرت کے فیصلے ہوتے ہیں وہ کس کو کیسے نواز دے وہ رب رحیم و غفور اور سخی ہے.

پاکستان میں ہمیشہ اکثر اعلیٰ سفارتی سطح پر سفارشی، نااہل، کرپٹ، اور سیاسی لوگ ہوتے ہیں اگر کوئی مخلص، مدبر، دانا، اور ایماندار لوگ ہوتے تو وہ ملالہ کو عالمی سطح پر پاکستان کے حق میں کیش کرواتے. پاکستان پر لگے انتہاپسندی کے دھبے کو ملالہ کی صورت میں دھویا جاسکتا تھا مگر افسوس ہم ایسا نہیں کرسکے ـــ

اگر دشمن آپکا ہتھیار آپ پر استعمال کرنے کی کوشش کرے تو ہتھیار کو گالیاں نہیں دی جاتیں اپنے آپ کا محاسبہ کیا جاتا ہے.

اس مختصر پیرے میں میری بات کا مفہوم آپ کو بخوبی سمجھ آگیا ہوگا کہ.میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں بہر حال ملالہ قسمت کی دھنی ہے اور پھر اسکے ساتھ اسکی قابلیت اور اہلیت نے اسکو چار چاند لگادیے ہیں.

#ضرب_تحریر


افکار و نظریات: قسمت کے دھنی