سفر طویل ہے

ڈاکٹر حفیظ ارحمان

غیر اشرافیہ کی لا متناہی محرومیوں کا آخر کیا حل ھو سکتا ھے ،ایک خونی انقلاب ،کیا ایک کروڑوں کے گھر کو تعمیر کرنے والا مزدور اپنے مالک کو اپنے بیلچے کی ایک ضرب سے اسے ہلاک کر دے یا پھر چلتی ھوئی زرق برق گاڑی کو روک کر اسے آگ لگا دے اور یا پھر اس کھیت کے ھر گوشہ گندم کو آگ لگا دے ،جس سے اس کے بچوں کو زرق نہیں ملتا ،کیا کرے ۔

اس کے بچے بھوک سے بلک رہے ھوں اور اسی طرح کا ایک انسان سنگ مرمر سے اور دیار  غیر میں عالیشان محل تعمیر کر رہا ھو ۔بخدا اگر کو ئی عمل اسے اس بربریت سے روکتا ھے تو وہ عبادت ھے جو اسے روک دیتی ھے اور وہ اپنی بد نصیبی اور بد بختی کو مشیت الہی سمجھ کر خاموش ھو جاتا ھے ،لیکن آخر کب تک خاموش تماشائی بن کر نسل در نسل اس نا انصافی کو سہتا رہے ۔

تحریک انصاف غیر اشرافیہ کی پناہ گاہ ھے ،انکی چھت بھی ھے اور انکی زمین بھی ،انکا سونا بھی ھے اور انکا بچھونا بھی ،انکے بہتے آنسوں کو خشک کرنے والا رومال بھی اور انکے خشک حلق میں اترنے  والا پانی کا قطرہ بھی اور سب سے بڑھ کر انکے بلکتے بچوں کی بھوک کو مٹانے کا آسرا بھی ۔

عمران خان کی قیادت نے غیر اشرافیہ کو اپنی بانہوں میں سمیٹا ،وہ انکی امید بنا اور انکا حو صلہ بھی یا با الفاظ دیگر اس نے اشرافیہ کو پیغام دیا کے جمھوری اقدار کے رستے پہ چلتے ھوئے شرافت سے ،محبت اور پیار سے ،افہام و تفہیم سے ھمارا حق ھمیں دے دو ورنہ خدا کی قسم تمہاری اور تمہاری آنے والی نسلوں کو اس زمین اور نہ ھی اس آسمان کے نیچے پناہ ملے گی ۔

عمران خان اشرافیہ اور غیر اشرافیہ کے درمیان وہ پل ھے ،جسے ھم نے اگر نہ سمجھا تو پاکستان ایک جہنم بن جائے گا ۔تنگ آمد بہ جنگ امد ،تحریک انصاف ایک تحریک ھے جو جمھوریت کے راستے پہ چلتے ھوئی پاکستان کی بے بس اور بے یارو مدد گار قوم کے لیے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ھوئے ھے ۔

تحریکوں  کا سفر طویل ہوتا ھے اور مد مقابل جس قدر طاقت ور ھو گا ،سفر اسی قدر مشکل اور دشوار ھو گا لیکن منزل نا ممکن ھر گز نہیں ھو گی ۔تحریک انصاف ایک سچ اور حق ھے اور سچ خدا ھے ،بل آخر جیت حق اور سچ کی ھو گی ،عمران خان نے جو علم بغاوت بلند کیا ،وہ اس تحریک کی ابتدا ھے ،اور اس علم کو لے کر ھم سب کو آگے بڑھنا ھے ،بس ادھر ادھر دیکھے بغیر ،سازشیں بھی ھونگیں اور مار آستین بھی ہونگے ،منافقت بھی ھو گی اور دھوکے بھی ھونگے ،بس قائد کے مشن پہ توجہ دو ۔پریشان اور مایوس  مت ھو اور نہ حوصلہ ہارو ۔ تم حق پہ ھو اوربل  آخر جیت حق کی ھی ھو گی ۔

 


افکار و نظریات: سفر طویل ہے