پاکستان آرمی کا مختصر تعارف

پاک فوج بشمولِ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے دُنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے. پاکستان آرمی مختلف شعبوں پر مشتمل ہے، جنہیں لڑاکابازو ، امدادی بازو یا امدادی خدمتی شعبوں میں بانٹا جاتا ہے۔لڑاکا آرمز میں انفینٹری یا پیادہ فوج ،آرمر یا رسالہ/ بکتر بند فوج ، آرٹلری یا توپخانہ اور ائیر ڈیفینس یا فضائی دفاعی فوج شمار کی جاتی ہیں۔

لڑاکوں کی امداد کرنے والی آرمز میں سگنلز کور یا مواصلاتی اور انجینئرز کور یا مہندسی فوج شامل ہے۔ لڑاکوں کی امداد کرنے والی سروسز میں کور آف الیکڑیکل اینڈ مکینیکل انجینئر ز ، پاکستان آرمی میڈیکل کور ، پاکستان آرمی ڈینٹل کور ، سپلائی کور یا رسد و رسائل اور آرڈینینس کور یا سازو سامان والی فوج شامل ہے۔

 پی ایم اے لانگ کورس کیڈٹ بطور سیکنڈلیفٹیننٹ الیکڑیکل اور مکینیکل انجینئر ،پاکستان آرمی میڈیکل کور اور پاکستان آرمی ڈینٹل کور کے علاوہ مندرجہ بالا کسی بھی فوجی شعبے میں شامل ہو سکتاہے۔الیکڑیکل اور مکینیکل انجینئر ز، انجینئرز اور سگنلز کور میں پی ایم اے ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کیڈٹس کوبعد تربیت براہ راست کیپٹن کے عہدے پر تعینات کیا جاتا ہے،جبکہ پی ایم اے آرمی میڈیکل کورس ( اے ایم سی ) کیڈٹس بطور کپتان پاکستان آرمی میڈیکل یا ڈینٹل کور میں کمیشن کئے جاتے ہیں۔

چیف آف آرمی سٹاف کی فہرست

جنرل سر فرینک مسروی (15 اگست 1947ء - 10 فروری 1948ء)

جنرل سر ڈوگلس ڈیوڈ گریسی (11 فروری 1948ء - 16 جنوری 1951ء)

فیلڈ مارشل ایوب خان (16 جنوری 1951ء - 26 اکتوبر 1958ء)

جنرل موسیٰ خان (27 اکتوبر 1958 - 17 جون 1966ء)

جنرل یحیٰی خان (18 جون 1966ء - 20 دسمبر 1971ء)

لفٹننٹ جنرل گل حسن (20 دسمبر 1971ء - 3 مارچ 1972ء)

جنرل ٹکّا خان (3 مارچ 1972ء – 1 مارچ 1976ء)

جنرل محمد ضیاء الحق (1 اپریل 1976ء - 17 اگست 1988ء)

جنرل مرزا اسلم بیگ (17 اگست 1988ء - 16 اگست 1991ء)

جنرل آصف نواز (16 اگست 1991ء - 8 جنوری 1993ء)

جنرل عبدالوحید کاکڑ (8 جنوری 1993ء - 1 دسمبر 1996ء)

جنرل جہانگیر کرامت (1 دسمبر 1996ء - 6 اکتوبر 1998ء)

جنرل پرویز مشرف (7 اکتوبر 1998ء - 28 نومبر 2007ء)

جنرل اشفاق پرویز کیانی (29 نومبر 2007ء - 29 نومبر 2013ء)

جنرل راحیل شریف (29 نومبر 2013ء - 28 نومبر 2016

جنرل قمر جاوید باجوہ (29 نومبر 2016ء موجودہ)

۔۔۔۔۔۔

https://ur.wikipedia.org/wiki/%D9%BE%D8%A7%DA%A9_%D9%81%D9%88%D8%AC


افکار و نظریات: پاکستان آرمی کا مختصر تعارف