اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات ایم ایم اے کے اتحاد کی نوعیت تحریر :محمد حسن جمالی قرآن مجید نے متعدد مقامات پر امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے پر زور دیا ہے -دلیل عقلی اور نقلی کی روشنی میں اتحاد مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت ہے- یہ ایک قرآنی مفہوم ہے جس کے حدود و قيود مشخص ہیں، اسلامی اتحاد کے اپنے خاص معیارات اور شرائط ہیں، جس طرح دوسری عبادات اور معاملات کی قبولیت اور صحت ان کی شرائط کی تکمیل پر موقوف ہے ویسے ہی اتحاد مسلمین مثمر ثمر تب ہوگا جب مسلمان مفہوم اتحاد کو پہلے سمجھیں، اس پر دل سے ایمان لے آئیں، اتحاد نظری اور عملی میں تقسیم ہوتا ہے، جب تک اتحاد نظری کا مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے عملی طور پر اتحاد کرنا ممکن نہیں، لہذا ضروری ہے کہ مسلمان پہلے مرحلے میں اتحاد نظری کے حوالے سے آپنے آپ کو مستحکم کرلیں، اس پر عمل کرنے کا مصمم ارادہ کریں، پھر میدان عمل میں اس کا عملی مظاہرہ کریں- ہم اپنی اس مختصر تحریر میں پہلے مفہوم اتحاد کے بارے میں موجود نمایاں احتمالات سمیت اس کے حقیقی معنی کی جانب اشارہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وجہ یہ ہے کہ آج اتحاد مسلمين کی راہ میں موجود اہم موانع میں سے ایک یہی احتمالات ہیں- *پہلا احتمال*: اتحاد بین المسلمین سے مراد یہ ہے کہ مختلف مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان اپنے اپنے مکتب اور مذہب کو خیر باد کرکے ایک خاص مکتب کی پیروی کرنے پر سب اتفاق کرلیں- *دوسرا احتمال*: اتحاد بین المسلمین یعنی سارے مسلمان اپنے اپنے مذہب کے فروعی مسائل سے دست بردار ہوجائیں اور مشترکہ اصولوں کی بنیاد پر ایک جدید مذہب ایجاد کرکے سب اس کی پیروی کرنا شروع کریں- *تیسرا احتمال*: اتحاد بین المسلمین سے مقصود یہ ہے کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان اپنے اپنے مذہبی اصولوں کو چھوڑ کر ایک دوسرے سے شیر وشکر ہوکر الفت ومحبت سے زندگی بسر کریں- *چوتھا احتمال*: اتحاد مسلمين کا مطلب یہ ہے کہ مسلمان کسی شخصیت، گروہ، حزب یا پارٹی کی چھتری کے نیچے سب جمع ہو جائیں۔ *پانچواں احتمال* :اتحاد مسلمين کے معنی یہ ہے کہ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اپنے اپنےاعتقادات دوسروں پرٹھونسیں اور دوسروں کو زبر دستی اپنے مذہب کا پیرو بنائیں- *چھٹا احتمال* : مسلمان اپنے فرقے کے اصول اور فروع کے مطابق عمل کریں اور اتحاد مسلمين سے مقصود یہ ہے کہ مختلف مکاتب فکر کے علماء اور قائدین اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں اور اتحاد کا شعار بلند کریں - مذکورہ احتمالات میں سے کوئی ایک بھی اسلامی اتحاد کا حقیقی مفہوم نہیں، بلکہ اتحاد اسلامی سے مراد یہ ہے کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مسلمان اپنے اپنے مذہب اور فرقے کی تعلیمات پر ہی عمل کریں، فقط تمام مسلمانوں کی عمومی مصلحت اور مفاد عامہ کی خاطر مشترک اصولوں کو وحدت کی بنیاد قرار دیں اور فروعی اختلافی مسائل کو ہوا دینے کے بجائے انہیں اپنی حد تک محدود رکھیں، فروعی اختلافات کے سبب اصول مشترکہ کے پہلو کو نظر انداز نہ کریں، اختلافی مسائل کے باعث ایک دوسرے کا دشمن بننے کے بجائے مشترکات کی چھتری تلے جمع ہوکر ایک دوسرے سے پیار ومحبت سے رہیں، مسلمان ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوجائیں، ایک دوسرے کے لیئے دل میں نرم گوشہ رکھیں اور مشترکہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہمیشہ یک جان مختلف قالب بن کر رہیں، ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین نہ کریں، ایک دوسرے لئیے باعث آزیت وآزار نہ بنیں اور متفقہ طور پر اسلام اور مسلمانوں کی اہانت اور بے احترامی کرنے والوں کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہیں- یہ ہے اس اتحاد کا حقیقی مفہوم جس پر قرآن مجید نے جابجا تاکید کی گئی ہے- عقل سلیم کا بھی یہ حکم ہے کہ مسلمانوں آپس کے کثیر مشترکات سے منہ موڑ کر محدود اختلافات کو پہاڑ بناکر ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنا ہرگز مناسب نہیں تفرقے کا نتیجہ مسلمانوں کی نابودی، محرومی اور زوال کے سوا کچھ نہیں، جس کی مثال آج واضح طور پر ہم اسلامی ممالک جیسے فلسطین ، کشمیر، پاکستان افغانستان، عراق وغیرہ میں دیکھ رہے ہیں- اسلامی اتحاد کا حقیقی مفہوم واضح ہونے کے بعد متحدہ مجلس عمل کی پلیٹ فارم پر جمع ہوکر مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے جس اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اس کے حقیقی یا سیاسی ہونے کے حوالے سے فیصلہ کرنا کوئی مشکل نہیں – غور کرنے والوں کے لئیے یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ اس اتحاد میں حقیقی اتحاد کے بجائے سیاسی اتحاد کا رنگ گہرا اور غالب نظر آتا ہے، چونکہ پہلے اشارہ ہوا کہ نقطہ اتحاد یہ ہے کہ مسلمان مشترکات پر زور دے کر اختلافات کو اپنے اپنے حلقہ کی حد تک محدود رکھیں اور مفاد عامہ مسلمین کی ہر صورت میں حفاظت کریں- متحدہ مجلس عمل میں اس چیز کا فقدان دکھائی دیتا ہے، اس پلیٹ فارم پر اتحاد کرنے والے نہ مشترکات پر زور دینے کے لئے کسی لائحہ عمل پر عمل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور نہ ہی وہ اختلافی مسائل کو کم رنگ دکھانے کی راہ پر گامزن دکھائی دیتے ہیں، بلکہ اس میں ایسے ایسے چہرے بھی شامل ہیں جو مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتے ہیں، پاکستانی معاشرے میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے میں جن کا سب سے زیادہ کردار ہے، جنہوں نے مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگاکر مسلمانوں کا جینا حرام کررکھا ہے، وہ ایسے مدارس کی سرپرستی کررہے ہیں کہ جن میں طالبان اور داعش کی تربیت کی جاتی ہے، جن کے مدارس سے فارغ التحصیل ہونے والوں نے پورے پاکستان میں شدت پسندی کو پروان چڑھانے کے لئے کردار ادا کیا اور کررہے ہیں - دوسرا مؤيد یہ ہے کہ علماء کرام نے الیکشن کے بالکل نزدیک ہی اس اتحاد کی ضرورت محسوس کی ہے، اس سے پہلے اس ضرورت کا احساس کیوں نہیں کیا ؟ منطقی اصول کے مطابق جب مسلمانوں پر کڑا وقت آتا ہے، مسلمانوں کی ناموس جان اور مال خطرے میں پڑھ جاتے ہیں تو مسلمانوں کو سب سے زیادہ اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا ضروری ہے – پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کے واقعات میں جب لاتعداد مسلمان شہید ہوئے تو علماء نے اس اتحاد کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی، معلوم یہ ہوتا ہے کہ علماء کرام کا اتحاد موسمی اور سیاسی ہے، سیاسی مفادات کے حصول کے لئے وہ سرجوڑ کر بیٹھے ہیں جس کا ملت پاکستان کو کوئی ثمرہ ملنے والا نہیں -
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: ایم ایم اے کے اتحاد کی نوعیت
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں