امام کعبہ کا  منفرد دورہ پاکستان

تحریر اشرف سراج گلتری

عالمی حالات کےتناظرمیں پاکستان کےحالیہ حالات پرنگاہ کی جائے تو پاکستان کی سیاسی فضاایک دوہراہے پرآکهڑی ہےکیونکہ ایک طرف اقتصادی راہداری کو کامیاب بنانے کےلئے چین،اورایران کےساتھ تعلقات کومزید استوار کرنےکےلئےبعض پارٹیاں پیش پیش دیکهائی دےرہی ہیں تودوسری طرف پاکستان کوامریکی بلاک پرگامزن رکهنےکےلئےبھی بعض جماعتں سرگرم ہیں

اگردقیق نگاہ سےپاکستان کےسیاسی حالات کوپرکها جائےتو امام کعبہ کےحالیہ دورےسےپہلےسعودیہ اور امریکہ نوازجماعتوں کی شکست کےامکانات واضح ظورپردیکھائی دےرہےتھےلهذااسی کےپیش نظر امریکہ پاکستان میں اپنے مخالف جماعتوں کی مقاومت کوروکنے کےلئے ایک مخملی انقلاب کی تیاری کو مکمل کرنےجارہاہےجس کےلئےوہ پہلےہی امام کعبہ کاسہارالےچکاہے تاکہ پاکستان میں موجود سعودی خطوط پرکام کرنے والی تمام تر جماعتوں ،پارٹیوں اور شخصیتوں پرمشتمل ایک اتحادی پینل بناسکے.

جس کےلئےواضح ثبوت خودامام کعبہ کاحالیہ دورہ ہے کیونکہ امام کعبہ کاحالیہ دورہ  جو پچھلے تمام تر دوروں سے بالکل ہی  منفردتھااس دورےمیں وہ صرف انهیں تنظیموں اور پارٹیوں کے سربراہوں سے ملے ہیں جوان کے مکمل خیرخواہ ہیں اوریہ بات اب فقط پس پردہ ہی نہیں رہی ہےبلکہ بہت سے سیاسی تجزیہ نگاربھی زیربحث لاچکےہیں کہ جن جن پارٹیوں سےامام کعبہ کی ملاقات ہوئی ہے ان کےآپس میں آنےوالےانتخابات میں اتحادقائم ہوگااور سوشل میڈیامیں چلنےوالی مختلف خبروں کےمطابق خودمولانا فضل الرحمن بھی اسی بات کاعندیہ دےچکے ہیں.

حقیقت یہ ہے کہ اگر دیوبندپارٹیوں اورنون لیگ کےدرمیان اتحادقائم نہ بھی ہوجاتاہے توبھی امام کعبہ کے دورےکےبعدکلعدم جماعتوں کےسربراہوں کی جانب سے منعقدکی گیے نشستوں اورجلسہ جلوسوں سے یہ بات تو واضح ہوچکی ہے کہ آنے والے الیکشن میں تمام دیوبندکلعدم جماعتوں کےسربراہوں سے پابندی اٹھالی جائےگی اوروہ اپنی جماعتوں کےزریعےنہ صحیح  مذکورہ جماعتوں کےپلیٹ فارم سےیا یاآزادطورپرآنےوالے انتخابات میں بھرپورحصہ لینگے جوبعدمیں حکومت بنانےمیں نون لیگ اور فضل الرحمن کے معاون ومدرگارہونگے جس کی حقیقت عنقریب ظاہرہوہی جائےگی.


افکار و نظریات: امام کعبہ کا منفرد دورہ پاکستان