اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات سیاسی پرندے ثاقب اکبر پارٹیاں چھوڑنے، نئے دھڑے بنانے اور نئی پارٹیوں میں جانے کا موسم آ پہنچا ہے۔ جوں جوں موجودہ حکومت کے دن کم ہوتے چلے جائیں گے اور انتخابات نزدیک آتے جائیں گے، پارٹیاں بدلنے کے موسم میں شدت آتی جائے گی۔ ویسے تو ہر جماعت سے پرندے اڑان بھرنا شروع ہوچکے ہیں اور نئے گھونسلوں کی تلاش میں ہیں، لیکن شاید یہ عمل سب سے زیادہ نون لیگ سے دیکھنے میں آئے گا۔ ابھی گذشتہ روز جنوبی پنجاب سے پانچ ایم این ایز اور ایک ایم پی اے کی نون لیگ سے علیحدگی اور ایک نئے گروپ کی تشکیل اسی امر کی حکایت کرتی ہے۔ بعض حلقے کہہ رہے تھے کہ میاں شہباز شریف کا بیانیہ چونکہ میاں نواز شریف سے مختلف ہے، اس لئے توقع یہی ہے کہ شہباز شریف کے پی ایم ایل (ن) کا صدر بننے کے بعد نون لیگ میں کوئی بڑی دراڑ نہیں پڑے گی۔ اس کے باوجود ایک ہی روز میں اتنی بڑی تعداد میں سیاسی پرندوں کی نون لیگ سے ہجرت آئندہ چند روز میں بڑی بڑی خبروں کے امکان کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔ اس حوالے سے یہ امر اہم ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی پنجاب میں زیادہ توجہ جنوبی اضلاع پر مرکوز کر رکھی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب میں یہ شکایت پائی جاتی ہے کہ شہباز حکومت کی توجہ کا اصل مرکز ہمیشہ لاہور یا زیادہ ہو تو وسطی پنجاب رہا ہے۔ بعید نہیں کہ جنوبی پنجاب میں الگ آزاد گروپ کا قیام اس امر کی عکاسی کرتا ہو کہ ابھی مہاجر پنچھیوں کو یقین نہیں کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کے قابل ہو جائے گی یا نہیں۔ دوسری طرف مرکز میں حکومت کے قیام کے لئے عموماً پنجاب میں اکثریت کا حصول ضروری سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب اور مرکز میں الگ الگ پارٹیوں کی حکومت کی صورت میں مرکز کی حکومت ہمیشہ خود کو کمزور سمجھتی رہی ہے۔ مہاجر پنچھی جس پارٹی کا زیادہ رخ کریں گے، آئندہ حکومت اسی کے بنانے کا امکان سمجھا جائے گا۔ ایسے پنچھی جنھیں ایک اور اصطلاح میں الیکٹیبل (Electables) کہا جاتا ہے، شاید زیادہ تعداد میں آزاد نہ رہ سکیں اور آئندہ چند ہفتوں میں ہونے والی پیش رفت کو دیکھ کر کچھ فیصلہ کریں۔ اس امر کا تو سب کو یقین ہوچکا ہے کہ چند ہفتوں تک احتساب عدالتوں سے میاں نواز شریف کے بارے میں فیصلے آجائیں گے، جن کے بعد ان کا سیاست میں حصہ لینا شاید ناممکن ہو جائے۔ تاہم کیا شہباز شریف احتساب کے شکنجے سے محفوظ رہ جائیں گے، اس حوالے سے کچھ پیش گوئی فی الحال مشکل سمجھی جا رہی ہے۔ شاید بہت سے پرندوں کی ہجرت میں تاخیر اور بعض مہاجر پرندوں کی گومگو کی صورت حال اسی کے پیش نظر ہے۔ ایک نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ مستقبل کی حکومت سازی میں نون لیگ کے ابھی تک باقی پاپولر ووٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، جس کی نمائندگی نواز شریف کی عدم موجودگی میں شہباز شریف ہی کرسکتے ہیں۔ اس تجزیئے کے تمام عناصر کو جمع تفریق کرکے دیکھا جائے تو یہ کہے بغیر چارہ نہیں کہ حکومت آئندہ بھی وہی لوگ بنائیں گے، جو پہلے بناتے رہے ہیں اور بیشتر موجود چہرے ہی حکومت کے نام پر جلوہ فرما ہوں گے۔ تو کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں کوئی بنیادی تبدیلی رونما نہیں ہوگی، کوئی انقلاب نہیں آئے گا؟ تبدیلی کے بعض دعوے داروں کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی شخص کو ٹکٹ دیں، لیکن چونکہ ہمارا احتساب کا نظام سخت ہوگا، وسائل ایم این ایز اور ایم پی ایز کے حوالے نہیں کئے جائیں گے، اس لئے کرپشن کا امکان کم سے کم ہو جائے گا اور ملکی وسائل ملکی ترقی پر خرچ ہوں گے۔ کیا اسے دیوانے کی بڑ، تاریخی اور زمینی حقائق سے منقطع سپنا اور احمقوں کی جنت میں بسنے سے تعبیر کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ اس کا جواب کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔ بدکردار، لوٹ مار کے عادی، کرپشن کے رسیا اور خود غرض ٹولے کو دست و بازو بنانے والے ان تمام تر تعبیروں کا مصداق قرار پا سکتے ہیں۔ ایسے لوگ اگر تعداد میں اتنے ہوگئے کہ اپنی ہی پارٹی میں ڈنٹ ڈال کر اپنے مفادات کے لئے کسی نئی ڈیل پر پہنچ گئے تو اسے انہونی نہیں کہا جاسکے گا، کیونکہ ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے۔ پارٹیوں میں مفادات کے رسیا اور حریص فارورڈ بلاک بناتے رہے ہیں۔ تمام پارٹیوں میں ایسا ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کی تاریخ اس پر گواہ ہے۔ مسلم لیگ کے نام سے تو خیر اول دن سے ایسے مظاہرے ہوتے رہے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ اس جماعت کا خمیر ہی بے وفاﺅں اور ضمیر فروشوں سے اٹھا ہے۔ قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کے تھوڑی ہی دیر پر اس پارٹی میں دھڑے بندی اور نئی نئی شکلوں میں گروہ سازی اور حزب بندی کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جو آج تک جاری ہے۔ پیپلز پارٹی بھی جس کا عمومی تاثر مسلم لیگ سے مختلف تھا، اس عمل سے نہ بچ سکی۔ مختلف طرح کی پیپلز پارٹیاں بنیں، ختم ہوئیں اور بعض آج بھی موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی پٹریاٹ کی تاریخ تو کوئی زیادہ پرانی نہیں۔ تحریک انصاف جو نیا پاکستان بنانے کے نعرہ مستانہ کے ساتھ میدان عمل میں اُتری بھی ایسی مشکلات سے دوچار ہوتی رہی ہے۔ ایک ایسا مرحلہ بھی آیا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کا ایک فارورڈ بلاک تقریباً تشکیل پا چکا تھا۔ اب جبکہ بہت سے موسمی پرندوں کی تحریک انصاف میں آمد آمد ہے تو اگر تحریک انصاف کو بظاہر بڑی سیاسی کامیابی حاصل ہو بھی گئی تو طوطا چشم پرندے کسی وقت بھی مفادات کے کسی نئے کھیل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اصل سوال تو عوام کے لئے باقی رہ جائے گا اور وہ یہ کہ کب تک وہ بدل کے فقیروں کا بھیس تماشائے اہل کرم دیکھتے رہیں گے اور کب وہ آزمودہ خود غرض سیاستدانوں سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ فی الحال شاید یہ کہا جاسکتا ہے کہ اپنے اپنے حلقے میں کسی ایسے امیدوار کا انتخاب کریں، جس کے دامن پر دھوکہ دہی کا داغ نہ ہو، ورنہ پھر یہی کہنا پڑے گا: خود کردہ را علاجی نیست
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
افکار و نظریات: سیاسی پرندے
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں