اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات کشمیر اور خطے کی ترقی جاوید عباس رضوی گذشتہ اٹھائیس سال سے مقبوضہ کشمیر میں کشت و خون کا بازار مسلسل گرم ہے۔ یہ داروگیر کا ماحول اور خون خرابہ عرصہ دراز سے عروج پر ہے، انسانی حقوق کی پامالیاں رُکنے کا نام نہیں لی رہی ہیں، وقفہ وقفہ کے بعد اعلانیہ اور غیراعلانیہ کرفیو کا نفاذ اس پر مستزاد ہے، نیز احتجاجی مظاہروں پر گولی باری، لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال، پکڑ دھکڑ، گرفتاریاں، نظر بندیاں بے دریغ ہو رہی ہیں۔ قابض فورسز کی ان خون ریز کارروائیوں کے باعث نہ صرف روز انسانی جانیں تلف ہوتی ہیں بلکہ اس وقت بھی ہزاروں افراد اسپتالوں میں زخمی پڑے ہیں، سینکڑوں زخمی جسمانی طور پر ناکارہ ہوچکے ہیں اور لاتعداد نوجوان قوت بینائی سے محروم ہونے کے علاوہ دماغی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، سڑکیں اور بازار ویران ہیں۔ سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور ہر قسم کے شعبے بند پڑے ہیں۔ اس عرصۂ دراز کے دوران شاید ہی کوئی دن گزرا ہو جب یہ بہشت نما سرزمین ابن آدم کے خون سے ایک بہانے یا دوسرے بہانے سے لالہ زار نہ ہوئی ہو، یہاں کے طول و عرض میں انسانیت کی تذلیل نہ ہوئی ہو، بستیاں نہ اُجڑ گئی ہوں، مظلومین کی آہ و بکا اور چیخ و پکار سے عرش و فرش نہ ہلے ہوں، کشمیریوں کو اپنے وطن اور بیرونِ وطن جان کے لالے نہ پڑے ہوں۔ ذرا سوچئے کہ تقریباً تین دہائیوں سے یہاں نامساعد حالات کے چلتے اتنی بہاریں خزان رسیدہ ہوئیں کہ ان کا کوئی شمار نہیں۔ اتنی معلوم و نامعلوم قبریں بنیں کہ اس کا کوئی حساب نہیں۔ اتنے زندان اور عقوبت خانے آباد ہوئے کہ اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا مگر حق یہ ہے کہ اس سب کے باوجود مسئلہ کشمیر کا درد سر اپنی جگہ موجود ہے۔ غور طلب ہے کہ آخر اتنی تباہیوں، بربادیوں اور زور زبردستیوں کے بعد بھی آج مسئلہ کشمیر وہیں پہ کیوں لٹکا ہوا ہے، جہاں یہ پہلے روز تھا۔ بے شک بھارت اور پاکستان نے کبھی اپنے انشیٹیو اور کبھی دوسروں کے دباؤ میں وقتاً فوقتاً مسئلہ کشمیر پر کوئی پیشرفت کئے بغیر گفت و شنید کی میزیں سجائیں، ٹریک ون اور ٹریک ٹو سطح پر سفارتی مراسم قائم کئے، مختلف مواقع پر خوش نما اعلامیے جاری کئے، اپنی ’’دوستی اور مفاہمت‘‘ کو ناقابل تبدل تک جتلایا، سارک فورم پر مصافحے و معانقے بھی کئے، دہلی لاہور بس سروس کا اجراء کیا، بحالی اعتماد کے نام سے لائن آف کنٹرول پر آرپار بس سروس شروع کی، کرکٹ میچ کھیلے، ثقافتی وفود کی آمد و رفت ہوئی، برتھ ڈے کیک کاٹے، نواز شریف اور نریندر مودی نے اظہار محبت کے طور شال اور ساڑھی کا تبادلہ کیا، اس کے بین بین دہلی نے ایک بڑی جست لگاتے ہوئے داخلی طور کشمیر کی گرہیں سلجھانے کے لئے گول میز کانفرنسیں منعقد کیں، آٹھ ورکنگ گروپ بنائے، سہ رُکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، مذاکراتکاروں کی تقرریاں عمل میں لائیں، مالی پیکجوں کے اعلانات کئے وغیرہ وغیرہ مگر یہ سب کچھ فضول ثابت ہونا طے تھا، سو یہی ہوا، کیونکہ کشمیر حل کے بنا اتنی ساری کد و کاوش کا حشر یہی ہوتا رہے گا۔ شیخ محمد عبداللہ کے ریکارڈ سے لے کر کرگل معرکہ تک کی کہانی اسی حقیقت پر مہر تصدیق کرتی ہے، کہ آج کی تاریخ میں بھارت و پاک سردمہری کا رُخ بہت ہی کڑا ہے۔ یہ اسی چیز کا برملا مظاہرہ ہے کہ ایک جانب دہلی حکومتی سطح پر اعلاناً اسلام آباد کو ’’کانٹے سے کانٹا نکالا جائے‘‘ جیسی دھمکیوں سے توپ و تلوار کی زبان میں بات کرتی ہے اور دوسری جانب کشمیر میں آپریشن آل آوٹ کے عنوان سے روز نئی نئی خون آشامیوں کی المناک تاریخ مرتب کر رہی ہے۔ گاہے گاہے لائن آف کنٹرول پر بھی دو طرفہ جنگ کا دل دہلانے والا سماں بھی بندھ جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کشمیر کے دشت و میدان میں اور لائن آف کنٹرول کے آرپار حالات کس وقت کیا کروٹ لیں، کسی کو کچھ پتہ نہیں۔ اس بات میں ذرہ برابر شک نہیں کہ ایل او سی کے دونوں اطراف میں فوجیوں کی لاشیں ہی نہیں گرتیں بلکہ عام لوگوں کی جانیں بھی تلف ہوتی ہیں، ان کے گھربار اور مال مویشی بھی پھونکے جاتے ہیں۔ ایسے میں کس سیاسی جوتشی و سادھو کو حالات میں بہتری کے آثار نظر آئیں اور کس تجزیہ کار کو حالات میں سدھار کی کوئی کرن دکھائی دے۔؟ یہ ستر سالہ طویل جنجال ہے، اس پر حقیقت پسندانہ غور و فکر غور کیجئے تو یہی اخذ ہوگا کہ کشمیر مسئلے کا ڈراؤنا سایہ ہمیشہ برصغیر کے امن و آشتی، تعمیر و ترقی اور نیک ہمسائیگی کے لئے نحوست آمیز رہا ہے اور یہ اُس وقت تک جوہری طاقت سے لیس بھارت و پاک کے رشتوں میں دراڑیں پیدا کرتا رہے گا، جب تک تینوں فریق کشمیر حل کا کوئی پُرامن اور پائیدار فارمولہ نفع نقصان اور ہارجیت سے اوپر اُٹھ کر وضع نہیں کرتے۔ بہرصورت عقل و شعور کا تقاضا بلکہ برصغیر کے ان دو غریب ہمسایہ ممالک کا قومی مفاد اسی میں مضمر ہے کہ دونوں ملک عالمی طاقتوں کی خودغرضانہ و تاجرانہ سیاست کا مہرہ بنے بغیر مسئلہ کشمیر سے جتنی جلدی ممکن ہو گلوخلاصی حاصل کرنے کی سعی بلیغ کریں، البتہ اس سلسلے میں اہل کشمیر کو اول تا آخر اعتماد میں لے کر ہی دہلی اور اسلام آباد گفت و شنید کی میز پر آئیں تو بات بنے گی. دونوں حکومتیں ماضی کی دو طرفہ تلخیاں بھلا کر بقائے باہم کے جذبے سے زندہ رہنا سیکھیں، تناؤ اور کشیدگی کی فضا میں پروان چڑھیں دشمنیاں اور انتقام گیریاں بہت آزمائی جا چکی ہیں، اب خلوص دل سے جیو اور جینے دو کے جذبے سے دوستی اور سینہ صفائی کو موقع دیا جائے، کشمیر کے حوالے سے اپنے بے لچک و متضاد مواقف کو ووٹ بنک سیاست سے جوڑ کر عوامی جذبات کا استحصال ترک کیا جائے، مسئلہ کا سیاسی تصفیہ کرنے کے لئے قومی تفاخر اور ہم ہستی سے کام لینے کے بجائے جمہوری انداز ِ فکر اپنایا جائے، سب سے بڑھ کر مقبوضۃ کشمیر میں امن و آشتی کی پروائیاں چلانے کے لئے فوری طور افسپا کے مضرات و نقصانات کے پیش نظر اسے مکمل طور واپس لیا جائے۔ اس ضمن میں امر واقع بھی گرہ میں باندھ لی جائے کہ کشمیر کو جنگ و جدل کا اکھاڑہ بنانے اور یہاں تخریب و تشدد کی آگ بھڑکانے سے مقبوضہ کشمیر بلاشبہ بھسم ہوتی رہے گی مگر مسئلہ جوں کا توں دہلی اور اسلام آباد کے لئے درد سر بلکہ دردِ جگر بن کر رہے گا۔ چنانچہ آج تقریباً اٹھائیس سال گزرنے کے بعد جب ہم خون کے آنسو رُلا دینے والی کشمیر کی اَن کہی سرگزشت پر تجزیاتی نظر ڈالتے ہیں تو یہ تسلیم کئے بغیر چارہ نہیں رہتا کہ کشمیر کاز ہلاکت خیز اسلحہ کے انبار، سات لاکھ بھارتی فوج، مظالم و مصائب کی گھٹاؤں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے باوجود زندہ و جاوید حقیقت ہے، جس کے منصفانہ حل سے برصغیر کی ہمہ گیر ترقی مشروط ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو

افکار و نظریات: کشمیر کے جلتے چنار
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں