ہماری جے آئی ٹی ۔۔۔ اتنا بُر ا سلوک میری سادگی کے ساتھ

عوام کی سادگی اور عدم آگاہی کا علاج ضروری ہے،  ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری جے آئی ٹی صرف ہماری جے آئی ٹی ہے ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی کوئی ایسا ادارہ ہے کہ جو دنیا بھر میں ایک اتھارٹی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کے ہاتھ پتہ نہیں کتنے لمبے ہیں۔

ہم میں سے بعض کو شاید یہ وہم بھی ہے کہ یہ ادارہ قطری شہزادے سے پتہ نہیں کیا کچھ اگلوا لے گا۔

یہ ایک حقیقت ہے  کہ  ہمارے ہاں  جب کسی کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کر لیا جاتا ہے تو وہ خواہ قائد ملت ہی کیوں نہ  ہو اسے مجمع عام میں گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے، منتخب جمہوری وزیراعظم ہی ہو اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا جاتا ہے لیکن جسے مہلت دینی ہو اسے جے آئی ٹی جیسے ادارے بنا کر بتی کے پیچھے لگا دیا جاتا ہے۔

آج کل  جے آئی ٹی جس قطرے شہزادے  کی تفتیش کرنے کے درپے ہے ہم  اس شہزادے کا مختصر تعارف آپ کے سامنے پیش کر رہے ہیں تا کہ آپ  خود سمجھ جائیں کہ مستقبل میں ہماری قوم کے ساتھ  کیا ہونے جا رہا ہے۔

۱۔ قطری شہزادے کا نام حمد بن جاسم ہے ۔ آپ کو سب سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ یہ ایک عرب شہزادہ ہے اور عرب دنیا کے پہلے سات امیر ترین افراد میں سے ایک شخص ہے، اور دوسری طرف عربوں کے ہاں ہماری اوقات یہ ہے کہ وہ ہمارے سابق  چیف آف آرمی اسٹاف کو  بھی  تنخواہ دے کر ملازم رکھ لیتے ہیں۔

۲۔1996 میں قطر میں جب  قطری بادشاہ  خلیفہ بن حمد  کے بیٹے حمد نے اپنے باپ کو معزول کردیا تو اس معزولی کے پیچھے  بھی  حمد بن جاسم کا ہاتھ تھا، حمد بن جاسم اس وقت  قطر کا وزیر خارجہ تھا  اور وہ اس کے بعد   قطر کا نائب وزیراعظم اور  وزیراعظم بھی بنا۔ اب اتنی اہم اشخصیت سے ہماری جے آئی ٹی کی ٹیم تفتیش کرے گی اور  اس سے حقائق اگلوا کر ہماری قوم کو آگاہ کرے گی۔

۳۔ 2013 میں یہ شہزادہ برطانیہ ، یورپ اور امریکہ  کے دوروں پر رہا، دنیا کے مختلف ممالک میں بڑے بڑے محل اور فور سیزنز ہوٹلز اس نے گذشتہ دو دھائیوں میں بنائے ہیں۔ قطر ائرویز اور انٹرنیشنل بنکوں کا مالک ہے،  اب دیکھئے کہ  اس سے  ہماری جے آئی ٹی سچ اگلوائے گی۔

۴۔۔  اسے سی آئی اے ، موساد اور یورپی ممالک کی خفیہ ایجنسیز کا موثر ترین شخص مانا جاتا ہے۔ قطر کے ساتھ اسرائیلی تعلقات کی ابتدا ، الجزیرہ چینل کی تاسیس اور قطری انٹیلیجنس کی تشکیل اور دنیا میں قطر جیسے چھوٹے سے ملک کو انتہائی اہم بنانے میں اس کا کلیدی اور بنیادی کردار ہے۔ اب اتنی بڑی زہنیت اور شخصیت ہماری جے آئی ٹی کے سامنے ہاتھ باندکر   اعتراف جرم کرے گی۔

۵۔ لیبیا ، تیونس ، مصر ، عراق اور شام میں جو بھی میڈیا وار ، ڈپلومیٹک  جھڑپیں، مسلح گروہوں کے تصادم ، دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور پشت پناہی ہوئی  مثلا  داعش اور جبھۃ النصرۃ وغیرۃ ان سب میں ماسٹر مائنڈ کے طور پر حمد بن جاسم کو ہی جانا اور پہچانا جاتا ہے حتی کہ یوسف قرضاوی کو بھی  اپنی لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے پیش نظر اسی شہزادے  نے قطر میں پناہ دی ہوئی ہے۔

۶۔کہا جاتا ہے کہ دوست دوستوں سے پہچانے جاتے ہیں ، نواز خاندان کے دوست اس قطری شہزادے کو عرب دنیا میں

عرب دنیا  کے مکار ترین شخص ( ثعلب الخلیج ) اور انتہائی مفادپرست اور منافق ڈپلومیٹ اور دھوکے باز اور عیاش شخص کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ اس وقت  اس پر بھی قطر اور برطانیہ کی عدالتوں  میں سینکڑوں مقدمات چل رہے ہیں۔

ہم یہاں پر محقیقین کے لئے  عرب میڈیا میں سے کچھ سائٹس بطور نمونہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں  تا کہ آپ حمد بن جاسم  کی شخصیت کو خود سے جان سکیں:۔

۱۔ http://www.al-akhbar.com/node/185827

۲۔ http://www.dp-news.com/dpgulf/detail.aspx?id=927

۳۔ http://mz-mz.net/77506/

۴۔ http://exclusive-mag.com/?p=62935

 مذکورہ بالا حقائق جاننے کے بعد آپ خود سوچ لیں کہ ہمارے ہاں عوام کے  ساتھ کیسے کیسے کھیل کھیلے جاتے ہیں اور کیسے کیسے طریقوں سے قوم کا پیسہ اور وقت برباد کیا جاتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس جے آئی تی کی بتی کا فائدہ کس کو ہوا!؟

اس کا سارا فائدہ نواز حکومت اور نواز خاندان کو ہی ہوا ہے ۔ چونکہ ان پر جتنے بھی مقدمات ہیں ان میں سے اکثر کا نتیجہ ان  لوگوں کی عمر قید ، پھانسی یا الیکشن میں نااہلی کی صورت میں نکل سکتا تھا۔ اب مقدمات  پر سزائیں تو درکنار انہوں نے عدالتوں میں پیش ہوکر اپنے آپ کو عوام کے سامنے  مظلوم بھی بنا لیا ہے۔

جے آئی ٹی کا خلاصہ یہی ہے کہ  یہ ایک ایسے ٹرک کی بتی ہے کہ جس کے پیچھے عوام کو  لگا کر حکمران  عوام کی سادگی سے مسلسل فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

جے آئی ٹی کے بعد قوم کو سپریم کورٹ کی بتی کے پیچھے لگادیا جائے گا اور یوں یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

نذر حافی

nazarhaffi@gmail.com


افکار و نظریات: ہماری جے آئی ٹی ۔۔۔ اتنا بُر ا سلوک میری سادگی کے