مسلمانو! ہوشیار ہوجاو

سعید راجپوت

 رمضان المبارک آتے ہی ، مفت خور، صدقہ خور ، افطاریاں خور، فطرانہ خور اور ذکواۃ خور  انجمنیں، تنظیمیں اور ٹرسٹ فعال ہو چکے ہیں۔آپ تحقیق کر کے دیکھ لیں آج کل کے یہ اکثرادارے چالاک لوگوں کے لگائے ہوئے پھندے ہیں۔یہ صرف اور  صرف اپنوں کو نوازتے ہیں اور پیٹ بھرے لوگوں کا ہی پیٹ بھرتے ہیں۔

 اگر آپ اللہ کے قرب کے لئے کسی کو کچھ دینا ہی چاہتے ہیں تو اپنے مبارک ہاتھوں سے خود  دیجئے یہی سب سے افضل طریقہ ہے اور سب سے پہلے اپنے عزیزواقارب اور ہمسایوں کو دیجئے کہ دینی اعتبار سے ان ہی کا حق سب سے زیادہ بنتا ہے۔

ہماری آپ سے اپیل ہے کہ خدارا اپنوں کو نظر انداز نہ کیجئے، علمائے کرام سے پوچھ لیجئے  کہ صدقات و خیرات کے سب سے زیادہ حقدار  آپ کے اپنے ہیں اور سب سے زیادہ ثواب اسی میں ہے کہ آپ خود اپنے ہاتھوں سے عطا کریں۔

ہمارے سامنے مختلف ادارے اس مبارک مہینے میں کروڑوں روپے کے صدقات و عطیات سمیٹتے ہیں لیکن غریب کے گھر میں چولہا نہیں جلتا، خدا کے لئے اس مقدس مہینے میں تنظیومں اور ٹرسٹوں کے بجائے حقیقی غربا و فقرا کا خیال رکھئے۔


افکار و نظریات: رمضان المبارک۔۔۔مسلمانو, ہوشیار ہوجاو