حکمران ابھی بھوکے ہیں

تحریر... گلزار حسین

ہم عوام کو یہ حکمران اندھا بناتے ہیں, بنارہے ہیں, بنائیں گے, غریب کے نصیب میں ایسا کہاں کہ وہ اتنی شعلے برساتی دھوپ میں کوٹ اور واسکٹ اور ٹائ لگا کر پریس کانفرینس کرے, اس کے یہ نصیب کہاں کہ وہ ائیر کنڈیشنز رومز اور گاڑی میں بیٹھ کر روزہ رکھے, اس کے یہ نصیب کہاں کہ اسے افطاری کےلیے دعوت نامے بھیجے جائیں گے, اگر مانیے تو

ایک سچ لکھوں, ؟قسم اٹھا کر کہتا ہوں, اس وقت جو صورتحال سامنے دکھائ دے رہی ہے سب ناٹک ہے سب جھوٹ ہے صرف بہترین منصوبہ کے تحت سیاست کررہے ہیں,  صرف اقتدار سامنے ہے بس. کون سا لیڈر ہے,  یہاں ؟؟؟؟؟

جواب دیجے. جو بکریاں چراتا ہو ؟جو پیوند لگے کپڑے پہنتا ہو,  چاہے ٹی وی پہ بیٹھا کوئ مولوی ہی بتادیجے ؟جو مسجد کی تعمیر کے وقت گارا ڈھوتا ہو ؟جو بوڑھی اماں کا بوجھ اٹھا کر اڈے تک جاتا ہو ؟زرداری,  نواز شریف, عمران خان, بلاول ؟دین اسلام میں پانچ وقت کی نماز فرض ہے, جو خدا کے آگے کبھی حاضر نہ ہوا ہو اس سے امیدیں وابسطہ رکھنا بے وقوفی ہے بس!

عجیب بات ہے ہمارے یہی حکمران باہر بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کرتے اور کراتے ہیں,     خدا کی قسم

اگر یہ حکمران سچے مسلمان ہوجائیں اور شریعت کے سچے پیرو کار بن جائیں تو آج بھی کسی ماں کے گھر میں رات کو بچے بھوکے نہیں سوئیں گے, مجھے افسوس تو اس بات کا ہے میرے ملک میں تو ہر فرد,ہر ادارہ خود کو آزاد سمجھتا ہے,  ایسا نہیں,  ہم غلام ہیں,

ہاں ہم آزاد نہیں, اور ہمیں فخر ہونا چاہئیے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام ہیں, ہمارے لیے بہترین نمونہ موجود ہے, بس ضروت ہے خود کو باعمل مسلمان بنانے کی. خواجہ سعد رفیق ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر میڈیا والوں کے ساتھ نو گوٹی یا لڈو تو کھیل سکتے ہیں مگر انہیں کیا احساس کہ گرمی کیا ہوتی ہے,  غریب کو کیا مسائل ہیں, اوۓ روٹی کپڑا اور مکان دینے والو!

تم خود کو خدا سمجھتے ہو ؟تمہاری روٹی تمہارا کپڑاتمہارا مکان غریب کے خون سے ہے

یہ سب کچھ تمہیں ملک پاکستان کی عوام نے دیا ہے ابھی لالچ ختم نہیں ہوا تم میں. ؟

ہمارے پاس روٹی,  کپڑا اور مکان ہے ہمیں ہمارے رب نے بہت دیا ہے,  تمہارے پاس کچھ نہیں, جھوٹی شان و شوکت ہے

یہ صاف دکھائ دے رہا ہے کہ کروڑوں لوگوں کا خون پی کر عزتیں لوٹ کر ابھی بھی تم بھوکے ہو تو ثابت ہوا کہ غریب عوام نہیں ہمارے حکمران ہیں. اب بھی یہی لگ رہا ہے کہ حکمران ابھی بھوکے ہیں ؟

آپ کو کیا لگتا ہے ؟

03042498809


افکار و نظریات: حکمران ابھی بھوکے ہیں