احساس

گلزار حسین فکشن رائٹر

فرمان باری تعالی ہے اللہ ہر ذی روح کی شہہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہے. اتنا کم فاصلہ تو ہمارے اور ہمارے کسی رشتے دار کے درمیان نہیں ہوتا. بہت سوچ بچار کے بعد,, بہت ساری کتابیں پڑھ لینے کے بعد ,,بہت سارے رشتے ناطے پرکھ لینے کے بعد,, میں اس نتیجہ پہ پہنچتا ہوں کہ ہمیں کسی سے کوئ خطرہ نہیں,  ہمیں کوئ ہاتھ نہیں لگا سکتا,, ہمارے دین اسلام کو کوئ کمزور نہیں کرسکتا  ,,کیونکہ اللہ پاک ہماری شہہ رگوں سے بھی قریب ہے ہمیں اقوام متحدہ اور باقی تنظیموں سے نہیں رب سے رابطہ قائم کرنے کی ضرورت ہے, ہم نائب خدا ہیں اتنا بڑا مقام ہے جو رب نے ہمیں عطاء کیا ہے,,, ..... 

  🌹  آؤ میرے پیارو خدا سے رابطہ قائم کریں 🌹یہی احساس ہے روزہ بھی ہمیں یہی تربیت دیتا ہے, ہم جب بھی بھی کوئ کام کریں گے اسی احساس کو لے کر کہ رب ہمارے قریب ہے وہ ہمارا مددگار ہے اس کے سوا کوئ ہمارا نہیں.

یا اللہ تیرے سوا ہمارا کوئ نہیں, ہم مسلمان آپس میں نفرت کے بیج بو کر تقسیم ہوگۓ ہیں,  ہمارے ایمان مضبوط فرما. کچھ باتیں ہوتی ہیں جو ریاکاری میں آتی ہیں مجھے لگا میں بھی یہ بات بتا کر ریاکاری کا مرتکب ہوجاؤنگا لیکن بتانا بھی ضروری سمجھا کیونکہ نیتوں سے تو اللہ ہی واقف ہے میرے ہر لمحہ کی دعا میں پاکستان کی خیرو عافیت مانگی جاتی ہے دین اسلام کا بول بالا مانگا جاتا ہے,

اس دعا کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ میں محب وطن ہوں اس میں مجھے ذرا بھی شرمندگی نہیں,  میں خوش ہوں کہ میں محب پاکستان ہوں, یہی احساس ہمارے اندر جنم لینا چاہئیے, کہ اللہ ہماری شہہ رگوں سے بھی زیادہ نزدیک ہے. اللہ پاک ہم سب پہ رحمت فرماۓ


افکار و نظریات: احساس