اپوزیشن اور سیاسی جماعت 

(ڈاکٹر حفیظ ارحمان )

جمھوری اور غیر جمھوری قوتوں اور نظام میں بنیادی فرق اپوزیشن کا ھے ۔بادشاہ اسی لیے بادشاہ ھے کے اس کی مخالفت نہیں کی جاسکتی ورنہ تو وہ بادشاہ نہیں رہتا اور بادشاہ نہیں کہلایا جاسکتا بلکل اسی طرح ایک ڈیکٹیٹر یا مارشل لا ایڈ منسٹیٹر اسےی لیے فیر جمھوری ھے کے اس کو حکم اور اس کی پالیسی کی مخالفت نہیں کی جاسکتی ۔

پارلیمانی نظام حکومت کی خوبصورتی اور روح اور سب سے بڑھ کر پسندیدگی اور کامیابی کی وجہ ھی اس نظام میں اپوزیشن کی آئینی ،قانونی اور اخلاقی حثیت ھے تو پھر ھمارا استدال یہ ھے کے پھر یہی روش ،یہ رویہ اور یہ کلچر سیاسی جماعتوں میں کیونکر ممکن نہیں ۔

کیا سیاسی جماعت میں اراکین کے نقطہ نظر میں اختلاف نہیں ھو سکتا اور کیا سیاسی جماعت میں کسی پالیسی یا حکمت عملی پہ تنقید نہیں کی ھا سکتی اور کیا کسی حتمی فیصلے پہ پہنچنے کے لیے جماعت میں ووٹنگ نہیں ھو سکتی ۔

جمھوری رویے ،صبر ،استقامت اور برداشت کا نام ھے ،دلیل اور بحث و مباحثے سے اپنے نقطہ نظر کو منوانے اور سب سے اھم کے جماعت میں سب کی آرا اور یہ کے اس احساس کو جنم دینا کے جماعتی فیصلہ یا پالیسی میں سب کا حصہ ھے ۔

مروجہ طریقہ کار میں بنیادی کارکن کی شنوائی کا کوئی زریعہ نہیں اور نہ ھی اس کی ضرورت سمجھی جاتی ھے ۔

جماعت اپنے بنیادی اراکین سے رائے تک لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی ،ھونا تو یہ چائیے کے یو سی تک کی قیادت سے جو کے بنیادی قیادت ھے ،رائے لی جائے اور پارٹی فیصلوں میں کارکنوں کو احساس ھو کے یہ انکا اپنا فیصلہ ھے اور کسی فیصلے سے اختلاف کا بھی مرکزی قیادت کو علم ھو کے کارکنان پالیسی اور فیصلے سے اختلاف کر رہے ہیں ۔

جماعتی اپوزیشن کی تنظیم یو سی سے لے کر مرکز تک ھو نی چائیے ،یہ ایک انتہائی صحتمند رجحان ھو گا اور اس کی تنظیم سازی کا طریقہ یہ ھو گا کے جماعتی انتخابات میں جو دوسرے نمبر پہ آنے والی قیادت اپوزیشن کی تعمیر کرے گی ،اس طرح پارٹی آئین میں بھی انکے کردار کے حوالے سے شقیں متعین کی جایں گی ۔

اپوزیشن ان سیاسی کارکنان کےلیے ایک ایسی پناہ گا ہ ثابت ھو گی جو بسااوقات پارٹی پالیسیوں یا پھر پارٹی قیادتوں کے رویعے سے نالاں ھو کر اس کی بجائے کے پارٹی چھوڑ جایں یا گھر بیٹھ جایں ،پارٹی میں اپنے کردار کو جاری رکھیں گے ۔

اور دوسرا اھم نقطہ کے جماعتی اراکین کو  بھی پارلیمان میں بھی اپوزیشن کے مثبت کردار کو ادا کرنے کی تربیت مل سکے گی ،جس کا مجوزہ پارلیمان میں ھم بھر پور مظاہرہ دیکھ چکے ہیں ۔


افکار و نظریات: اپوزیشن اور سیاسی جماعت