اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات اور بھی غم ہیں زمانے میں سیاست کے سوا نذر حافی nazarhaffi@gmail.com ظالموں کے خلاف آواز اٹھانا، یہ بھی ایک موسمی مسئلہ بن گیا ہے، ظالموں کے خلاف کوئی صرف یوم القدس کے موسم میں بولتا ہے ،کوئی فقط محرم الحرام میں جوش میں آتا ہے اور کسی کی جب خود پٹائی ہوتی ہے تو اسے خیال آتا ہے کہ ظالموں کے خلاف بھی بولنا چاہیے۔ آج کل جس کو دیکھیں وہی مظلوم بنا ہوا ہے، کوئی مری سیر کے لئے جاتا ہے تو اس کی وہاں در گت بنائی جاتی ہے ، کسی کو ائیرپورٹ پر پکڑ کر پھینٹی لگائی جاتی ہے، کسی کو راستے سے اغوا کرلیا جاتا ہے، لیکن بولتا ہر کوئی نہیں، بولتا صرف وہ ہے جسے مار پڑتی ہے ورنہ اکثر ہوں ہاں پر ہی گزارہ کیا جاتا ہے اور ویسے بھی ہمارے ہاں سیاسی مسائل اتنے اہم ہیں کہ ان کے ہوتے ہوئے لوگوں کے جان و مال اور امن و سکون کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ کسی بھی شخص کی پٹائی ہونے پر اگر شور پڑ جائے تو پٹائی کرنے والے سب مل کر باجماعت معافی مانگنے کا اعلان کرتے ہیں، اور پھر اگلے روز وہی کچھ دوبارہ ہونے لگتاہے۔ جیسا کہ مری کے مسئلے پر ہوا، سب نے باجماعت عوام سے معافی مانگی، ٹوریسٹ حضرات کو پھول پیش کئے اور ابھی تک ایجنٹ مافیا اور گراں فروشی اسی طرح ہے۔ اپ پٹائی کرنے کا دائرہ کار عام لوگوں سےبڑھتا ہوا صحافیوں تک پہنچ گیا ہے۔ آئے روز کسی نہ کسی بہانے کہیں نہ کہیں پر کسی نہ کسی صحافی کی پٹائی کی جاتی ہے اور اگر صحافی زیادہ ہی نڈر ہو تو ذیشان اشرف بٹ کی طرح اسے موت کی منہ میں بھی دھکیل دیا جاتا ہے۔ سمجھنے کی بات یہ ہے کہ جس طرح انسانی زندگی کے لئے آکسیجن ضروری ہے اسی طرح انسانی سماج کی زندگی کے لئے آزادی رائے اہم ہے۔ اگر معاشرے میں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہوگی تو معاشرتی اقدار مٹ جائیں گی۔ بدقسمتی سے ہمارے ہاں آزادی اظہار کو سمجھا ہی نہیں گیا ، بعض لوگ تو اس حد تک جری ہیں کہ وہ لوگوں کے پرسنل اور ذاتی معاملات کی بھی ویڈیوز بنا کر فیس بک اور وٹس اپ پر شئیرکر دیتےہیں اور کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہوتا اور بعض افراد کسی معاملے پر کسی صحافی کو بھی بولنے یا رپورٹنگ نہیں کرنے دیتے۔ فریڈم نیٹ ورک کے مطابق دسمبر 2017 میں الیکٹرانک میڈیا کے آٹھ صحافیوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کیا گیا ، ان سب کا تعلق سندھ سے تھا۔ مختلف چینل کے چار کیمرا مینوں کو سکھر میں 9 دسمبر کو پولیس نے تشدد کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ ایک پولیس اہلکار کو شراب پیتے ہوئے ریکارڈنگ کر رہے تھے۔ ایک علاقائی صحافی نے کراچی پریس کلب کے سربراہ کو اپنا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے کہا: ”کیمرا مین پولیس والے کی ویڈیو بنا رہا تھا جب اس پر باقی پولیس والوں نے ڈنڈوں سے دھاوا بول دیا۔” زخمی ہونے والوں میں جیو نیوز کے اسامہ طلعت، جنگ اخبار کے فوٹوگرافر سلمان انصاری اور قذافی شاہ شامل تھے۔[1] 24 دسمبر ۲۰۱۷ کو ایکسپریس نیوز کے ارشد بیگ کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کراچی کے سٹی کورٹ سے فرار ہونے والے ملزم کی وہ فوٹیج بنا رہا تھا۔ مقامی وکلاء کا ماننا ہے کہ ارشد سے اس کا موبائل چھین لیا گیا اور اسے بار کے کمرے میں ایک گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا۔ ارشد کو اس وقت رہا کیا گیا جب باقی صحافیوں نے مداخلت کی۔ 29 دسمبر ۲۰۱۷ کو جاگ ٹی وی کے رپورٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اقتصادی معاملات کے مشیر مفتی اسمعیل کی پریس کانفرنس کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔ کارکنان نے چینل پر حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس کی آمد کے بعد معاملہ حل کر دیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے انور رضا نے صحافیوں پر 4 دسمبر کے روز اس وقت تشدد کیا جب وہ کراچی میں ناجائز شادی ہال کے تباہ ہونے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ اس کے نتیجے میں انور رضا پر کے ڈی اے کے افسران سمیت دنیا نیوز نے ایف آی آر درج کروا دیں۔ 22 دسمبر کو ملتان میں جیو نیوز کے کرائم رپورٹر عمران چودھری کے مکان کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ لاہور پریس کلب کے سربراہ کو فون کر کے اطلاع کرنے پر عمران نے بتایا کہ اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے اور نا ہی اسے کسی گروہ کی طرف سے کوئی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ 23 دسمبر کو ایکسپریس نیوز کے نعیم اصغر کو حزب التحریر تنظیم کی طرف سے دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں موجود نیشنل پریس کلب سیفٹی ہب کے سربراہ کو اطلاع دیتے ہوئے نعیم نے بتایا کہ دھمکی ملنے کے بعد ہی انہوں نے پولیس سے مدد مانگ لی تھی۔ پولیس کے اصرار کے باوجود نعیم نے ایف آئی آر درج نہیں کروائی۔ یاد رہے کہ حزب التحریر ایک بین القوامی اسلامی تنظیم ہے جو پاکستان کو ایک اسلامی خلافت بنانا چاہتی ہے۔ ستمبر ۲۰۱۷ میں ایک سینئر صحافی مطیع اللہ جان پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر جاتے ہوئے اسلام آبا دکے علاقے بارہ کہو میں حملہ کیا گیا۔ صحافیوں پر حملوں کے سلسلے میں اہم پہلو یہ ہے کہ ان پر صرف اس وقت حملہ کیا جاتا ہے جب وہ یا تو اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتے ہیں یا پھر اپنے گھر میں موجود ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ہراساں کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔ حملوں میں تقریبا ایک جیسا انداز اختیار کیا جاتا ہے اور حملےکے لئے ایک جیسے لوگ بھیجے جاتے ہیں۔ ایک ادارے کی رپورٹ کے مطابق یکم مئی 2017 سے یکم اپریل 2018 کے واقعات میں سب سے زیاد ہدف بننے والا میڈیم ٹی وی رہا جس کیساتھ منسلک صحافیوں کیخلاف 85 واقعات ریکارڈ ہوئے، صحافیوں کیلئے دیگر خطرناک علاقوں میں دوسرے نمبر پر پنجاب رہا جہاں سترہ فیصد حملے، سندھ میں سولہ فیصد، بلوچستان میں چودہ فیصد اور خیبرپختونخوا میں دس فیصد ،فاٹامیں آٹھ فیصد ریکارڈ کئے گئے۔ اسی طرح جون ۲۰۱۸ میں ہی پاکستان میں تین مختلف مقامات پر تین مختلف واقعات پیش آئے جن میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور صحافی گل بخاری اپنے دفتر جاتے ہوئے راستے سے اغوا کر لی گئیں، تاہم بعد ازاں انہیں زندہ چھوڑ دیا گیا، دوسری طرف جنوبی وزیرستان کے مرکزی شہر وانا میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کے گھر کے آس پاس عسکریت پسند جمع ہوتے رہے یعنی وہ گھر کے اندر ہی محبوس کر دئیے گئے اور ادھر پنجاب میں صحافی اسد کھرل کو “نامعلوم افراد” نے لاہور ائیر پورٹ پر تشدد کا نشانہ بناکر چلے گئے۔ مندرجہ بالا حقائق میڈیا میں جابجا موجود ہیں اور مختلف سائٹس پر دیکھےجا سکتے ہیں۔ ملک میں گھٹن کا یہ ماحول کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں ۔ میڈیا ہاوسز کو چاہیے کہ وہ سب سے زیادہ صحافیوں کے مسائل کو کوریج دیں اور ان پر ہونے والے حملوں کے بارے میں غیرجانبدارانہ تحقیات کر کے قانونی اداروں کی مدد کریں۔ اگر میڈیا کی طرف سے ہی اس ظلم ستم پر چپ سادھی جائے گی تو یہ سلسلہ آگے چل کر ایک بند گلی کی صورت اختیار کر سکتا ہے اور فرقہ وارانہ و علاقائی دہشت گردی کی طرح صحافیوں کے خلاف دہشت گردانہ حملے بھی روز مرہ کا معمول بن سکتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات سے اگر پاکستان میں صحافت کا شعبہ مجروح ہوتا ہے تو اس کا براہِ راست اثر انسانی حقوق اور جمہوری و سرکاری اداروں پر پڑے گا۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
statelife اسٹیٹ لائف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
انشورنس پالیسی
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/6/22 - 2026/7/22
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
آرشيو
افکار و نظریات: اور بھی غم ہیں زمانے میں سیاست کے سوا
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں