مسئلہ کشمیر۔۔۔ پسِ منظر  اورحکمتِ عملی


کشمیر کو سب  پانا چاہتے ہیں، لیکن کشمیر کے پانے کیلئے کس کو کیا کھونا پڑے گا، اب اس پر سنجیدگی سے سوچنے کا وقت آچکاہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تین بڑی جنگوں میں مسئلہ کشمیر کو  اساسی حیثیت حاصل رہی،  عموماً اس مسئلے میں چین کا نام ایک خاموش فریق کی حیثیت سے لیاجاتا رہا، لیکن اب وہ خاموش فریق بھی اس ریاست کے  ایک بڑے رقبے پر  اپنے پنجے گاڑھ چکا ہے۔
سی پیک کے منصوبے اور ایران و چین  اور روس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات نے اس مسئلے کو پھر سے ایک نئی زندگی بخش دی ہے۔ اب علاقائی ریاستوں کو یہ احساس ہو رہا ہے کہ اس مسئلے کو حل کئے بغیر  کسی کا بھی مستقبل محفوظ نہیں۔

دوسری طرف بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد یہ مسئلہ مزید  پیچیدہ ہو گیا ہے۔
اب اس سے پہلے کہ دیگر اقوام کشمیر کا حل سوچیں،کشمیریوں کو خود اس مسئلے کے حل کیلئے کوئی منطقی حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق اسی حکمتِ عملی کی طرف ایک قدم ہے۔

 

۲۰ صفحات پر مبنی اس تحقیق کو ڈاون لوڈ کرنے کیلئے کلک کیجئے