اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات چھوٹے بھائیوں کے نام۔ گل نوخیز اختر میں نے1995ء میں ایک تنظیم بنائی تھی جس کا نام تھا ''چھوٹا بھائی ایسوسی ایشن‘‘۔ اس تنظیم میں ہر اُسے چھوٹے بھائی کو شامل ہونا تھا جو بڑے بھائی کے ہاتھوں ذلیل ہو رہا تھا‘ لیکن چونکہ Usaid نے میرے منصوبے کو فنڈز فراہم نہیں کیے لہٰذا دو ہفتوں کے اندر اندر جیسے ہی مالک مکان نے چھ ماہ کا کرایہ نہ دینے پر ہم چار لڑکوں کو دھکے مار کر گھر سے نکالا... یہ تنظیم فنا ہو گئی ۔ تاہم اب بھی کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ میں چھوٹے بھائیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائوں لیکن مسئلہ اب بھی Funding کا ہے ‘ حالانکہ سرمایہ بھی زیادہ نہیں چاہیے‘ ایک دو ارب سے ابتدائی کام شروع کیا جا سکتا ہے۔ میں بھی چھوٹا بھائی تھا‘ بلکہ ہوں‘ اس لیے اچھی طرح جانتا ہوں کہ یہ بڑے بھائی لوگ ‘ چھوٹے بھائیوں کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ خاندان میں کسی بھی قسم کی شادی بیاہ کے موقع پر بڑے بھائی خود تو بن ٹھن کر کسی ایسی کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں جہاں سے عورتوں والی سائیڈ کے '' تمبو‘‘ سے مستورات کی جھلک نظر آتی رہتی ہے ‘ لیکن چھوٹے بھائی کو حکم صادر فرما دیتے ہیں کہ ''پپو! جائو چیک کرو‘ نائی صحیح دیگ پکا رہا ہے ناں‘‘۔ ایسے بڑے بھائی خود بے شک میٹرک میں چھ چھ سپلیاں لیتے رہے ہوں‘ چھوٹے کو ہمیشہ ٹاپ کرنے کا آرڈر دیتے ہیں۔ گھر میں کوئی خوبصورت ہمسائی آ جائے تو بڑے بھائیوں کی فرعونیت دیکھنے والی ہوتی ہے‘ فوراً چھوٹے بھائی کو بوتل لانے کے احکامات جاری کر دیتے ہیں‘ چھوٹا بھائی اگر پوچھ بیٹھے کہ ''بھائی جان! کون سی بوتل لانی ہے؟‘‘ تو گھور کر کہتے ہیں ''جس بوتل کو لانے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگے وہ لے آئو‘‘۔ بڑے بھائیوں کو ہمیشہ چھوٹے بھائیوں پر شک ہی رہتا ہے ''پپو! یہ تم آج کل اتنے تیار ہو کر کیوں ٹیوشن جاتے ہو؟‘‘ اب پپو بھلا کیا بتائے کہ اُس کے سینے میں بھی دل ہے‘ اُس کا دل بھی چاہتا ہے کہ ٹیوشن والے ماسٹر صاحب کی لڑکی جب پانی کا گلاس لے کر آئے تو وہ مسکرا کر اُس کی طرف دیکھے ۔ میرا تجربہ ہے کہ بڑے بھائی اکثر بہت چھوٹے ہوتے ہیں لیکن خود کو بہت دانشور سمجھتے ہیں‘ اسی لیے گھر میں جیسے ہی کوئی اہم بات ہونے لگتی ہے‘ تین سو میل دور دوسرے کمرے میں بیٹھے ہوئے چھوٹے بھائی کو کڑک کر کہتے ہیں ''پپو... ہم اہم بات کر رہے ہیں‘ تم ذرا باہر چلے جائو‘ بڑوں کی باتیں نہیں سنتے‘‘۔ اِن کی اہم باتیں اکثر کچھ یوں ہوتی ہیں ''ابا جی! میری ایک ایجنٹ سے بات ہو گئی ہے‘ وہ ملائیشیاء بھجوانے کے پانچ لاکھ مانگ رہا ہے‘ کیا خیال ہے یہ گھر نہ بیچ دیں؟؟؟‘‘۔ میں تو کہتا ہوں چھوٹا بھائی ہونے سے کہیں بہتر ہے کہ بندہ گدھا بن جائے۔ دودھ لانے سے سبزی لانے تک کا ہر کام چھوٹے بھائی کی ہی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔ بڑے بھائی خود تو ''جلیبی بائی‘‘ بھی دیکھ لیتے ہیں لیکن چھوٹا اگر ''پوپائے دا سیلر مین‘‘ بھی دیکھ رہا ہو تو آنکھیں نکال کر کہتے ہیں ''بند کرو اِسے‘‘۔ بڑے بھائیوں کو اُس وقت دِلی سکون ملتا ہے جب پپو کچھا پہن کر ‘ ہاتھ میں پانی والا پائپ پکڑے اُن کی موٹر سائیکل کو ''تاری‘‘ لگوائے۔ یہ اپنی موٹر سائیکل واش کرانے کے علاوہ پپو کو اُسے ہاتھ تک نہیں لگانے دیتے۔ یہ جب بھی نئی پینٹ خریدتے ہیں ‘ پرانی چھوٹے بھائی کو گفٹ کر دیتے ہیں اور یہ تک نہیں بتاتے کہ اِس کی جیب اندر سے پھٹی ہوئی ہے‘ وہ تو بیچارے چھوٹے کو تب پتا چلتا ہے جب وہ ''رسیلی سپاری‘‘ پینٹ کی جیب میں ڈالتا ہے اور سپاری کے دانے پائنچوں سے نکلنے لگتے ہیں۔ بڑے بھائیوں کو غصہ دکھانے کا بھی بہت شوق ہوتا ہے اور اس کا بہترین اظہار وہ چھوٹے بھائی پر کرتے ہیں۔ چھوٹا بھائی غلطی سے ان کا پرفیوم یا شیمپو بھی استعمال کر لے تو اُسی وقت کان پکڑوا دیتے ہیں۔ یہ اتنے چالاک ہوتے ہیں کہ چھوٹے بھائی جتنی مرضی احتیاط کر لیں اِن کو سب پتا چل جاتا ہے کہ اِن کے بٹوے میں سے 10 روپے کم ہو گئے ہیں۔ یہ جب بھی ٹی وی پر کوئی ذہین بچہ دیکھتے ہیں‘ فوراً چھوٹے بھائی پر طنز کرنے لگتے ہیں ''دیکھو پپو... یہ ہوتے ہیں ذہین بچے‘ اور ایک تم ہو کہ ساتویں کلاس میں پہنچ گئے ہو اور منہ تک نہیں دھونا آیا۔‘‘ اور پپو دل ہی دل میں کڑھتا رہتا ہے کہ ''شالا چھوٹا بھائی کوئی نہ تھیوے...!!!‘‘ بڑے بھائی ہمیشہ اپنی چیزیں الماری میں لاک لگا کر رکھتے ہیں‘ اُنہیں چور سے زیادہ چھوٹے بھائی سے خطرہ ہوتا ہے‘ یہ کبھی کبھی چھوٹے بھائی کو سیر کروانے بھی لے جاتے ہیں ‘ لیکن پارک میں جا کر چھوٹے کو دہی بھلے والوں کے پاس بٹھا کر خود دوسری طرف کسی دوشیزہ کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے مستقبل کے منصوبے بنانے لگتے ہیں۔ یہ خود تو پانچویں کلاس سے ہی شیو کرنے لگتے ہیں‘ لیکن چھوٹا بھائی میٹرک میں بھی پہنچ جائے تو اُسے ڈراتے رہتے ہیں ''پپو! ابھی شیو مت شروع کرنا‘ بہت سخت بال آ جائیں گے۔‘‘ بڑے بھائیوں کو سارے شوق چھوٹوں والے ہوتے ہیں لیکن کبھی ظاہر نہیں ہونے دیتے ‘ وہ تو کبھی کبھار چھوٹا بھائی دروازے کی درز سے جھانک کر دیکھ لے تو پتا چلتا ہے کہ بڑے بھائی صاحب فارغ بیٹھے اپنے آپ سے ہی ''چڑی اُڈی کاں اُڈا‘‘ کھیل رہے ہیں۔ بڑے بھائی اکثر سنجیدہ رہنا پسند کرتے ہیں‘ تاہم ان کی یہ سنجیدگی صرف چھوٹے بھائی کے لیے ہوتی ہے‘ باہر اپنے دوستوں میں یہ اکثر مراثی مشہور ہوتے ہیں ۔ یہ والدین کے سامنے بھی خود کو اعلیٰ و ارفع اور چھوٹے بھائی کو دنیا کا فضول ترین انسان ثابت کرتے رہتے ہیں‘ اور رات کو اکثر ابا جی کے سامنے آہیں بھرتے ہیں ''ابا جی ! پپو کا کیا بنے گا‘ نہ یہ پڑھتا ہے ‘ نہ کسی کی بات مانتا ہے ‘ نہ ٹائم پہ سوتا ہے‘‘۔ ابا جی بھی اتنے بھولے ہوتے ہیں کہ وہ اِن کی بات پر فوراً ایمان لے آتے ہیں اور پپو کو دیکھتے ہی جوتی اتار لیتے ہیں۔ بڑے بھائیوں کا اکثر یہ دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی پر کڑی نظر رکھتے ہیں‘ حالانکہ اِن کی کڑی نظر کا یہ حال ہوتا ہے کہ پپو اِن کی عدم موجودگی میں ہر دوسرے دن اِن کا موٹر سائیکل لے کر نکل جاتا ہے اور یہ سوچتے رہ جاتے ہیں کہ کھڑے موٹر سائیکل کا پٹرول آخر کم کیوں ہو جاتا ہے؟ دُنیا میں ہر جگہ چھوٹے بھائی پائے جاتے ہیں اور اُن سے سلوک بھی لگ بھگ ایک جیسا ہی ہوتا ہے‘ ایک تحقیق کے مطابق دُنیا میں بہت سے ایسے بڑے بھائی بھی ہیں جو اپنے چھوٹے بھائی سے بہت اچھا سلوک کرتے ہیں تاہم ابھی تک پتا نہیں چلا کہ ایسے بڑے بھائی پائے کہاں جاتے ہیں؟؟؟ اگر آپ چھوٹے بھائی ہیں تو دل پر پتھر رکھ کر بڑے بھائیوں کی خدمت کے لیے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ اب آپ ہزار کوشش کر لیں آپ بڑے بھائی نہیں بن سکتے... یہ ہوتا ہے لیٹ ہونے کا نقصان...!!!
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
whats app
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
2022/5/22 - 2022/6/21
آرشيو
چھوٹا بھائی صرف اُس وقت تک چھوٹا بھائی رہتا ہے جب تک اُس کی شادی نہیں ہو جاتی‘ شادی کے بعد وہ بھی بڑا بھائی بن جاتا ہے ‘ تاہم اُس وقت تک بڑ ے بھائی بزرگ بھائی بن چکے ہوتے ہیں اور اٹھتے بیٹھتے ایک ہی نصیحت کرتے ہیں کہ ''ہمیشہ اپنے سے چھوٹوں سے پیار کرنا چاہیے‘‘۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ چھوٹا ‘ چھوٹے پن کا مظاہرہ کرے اور بڑا‘ بڑے پن کا‘ لیکن ہوتا عموماً اس کے اُلٹ ہے۔ دُنیا میں ہر جگہ چھوٹے بھائی پائے جاتے ہیں اور اُن سے سلوک بھی لگ بھگ ایک جیسا ہی ہوتا ہے‘ ایک تحقیق کے مطابق دُنیا میں بہت سے ایسے بڑے بھائی بھی ہیں جو اپنے چھوٹے بھائی سے بہت اچھا سلوک کرتے ہیں تاہم ابھی تک پتا نہیں چلا کہ ایسے بڑے بھائی پائے کہاں جاتے ہیں؟؟؟ اگر آپ چھوٹے بھائی ہیں تو دل پر پتھر رکھ کر بڑے بھائیوں کی خدمت کے لیے کمر بستہ ہو جائیں کیونکہ اب آپ ہزار کوشش کر لیں آپ بڑے بھائی نہیں بن سکتے... یہ ہوتا ہے لیٹ ہونے کا نقصان...!!!
بشکریہ روزنامہ دنیا
افکار و نظریات: چھوٹے بھائیوں کے نام
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں