انتخابات یا عوام سے ٹکراو

محبوب اسلم 

آج ملک کے حالات ایک اندھا بھی دیکھےتو اسے نظر آسکتا ھے کہ احتساب کے نام پر اس ملک کے دو ستون عدلیہ اور فوج تیسرے اور سب سےاھم ستون عوامی طاقت پر اپنی طرف سے بھرپور قدغن لگا چکے ھیں لیکن  کل یہ عوام ووٹ کا ھتیار استعمال کرنے جا رھی ھے۔ 

 مسئلہ نواز شریف کی کرپشن اور احتساب کی حد تک رھتا تو کوئی مسئلہ ھی نہیں تھا لیکن جب نون لیگ جو کہ ایک عوامی اور سیاسی جماعت ھے اسکے ورکرز کو رگڑا جاۓ تو پھر آواز تو اٹھے گی؟

اب بھلے عدالت نواز شریف کی کرپشن کو تو ثابت نہ کرسکے لیکن آمدن اور اثاثوں کے فرق کو ھی ثبوت سمجھ لے اور جیل بھیج دے۔ لیکن ائرپورٹ پر آنےوالے اسکے ورکرز کی گرفتاریاں تو ایک طرف ان کی ٹی وی اور میڈیا کوریج کو روکنا کس قانون کا حصہ ھے؟؟؟

پھر یہ عدالت راٶ انور اور ڈاکٹر عاصم جیسے ”فرشتوں“ کو چھوڑ دے۔ اور عمران خان کی ناجائز اولاد مزے سے لندن میں اپنی سوتیلی ماں جمائما کیساتھ رھے۔ لیکن عدالت عمران خان کو ”صادق“ اور ”امین“ گردانے۔۔۔تو پھر عوام عدالت کو کیسے عزت دے؟

جب آپکا ”محکمہ زراعت“ نون لیگ کے امیدواروں کے کھنے سیک دے۔۔۔اور اب جب اسلام آباد ھائی کورٹ کا جج کھلےعام مقدمات میں فوج کی مداخلت پر پھٹ پڑے تو عوام فوج کو کیسے عزت دے؟

آپ کی اسی ھی نااھلیوں کی وجہ سے آج پاکستان کی جمہوریت دنیا میں ایک مذاق بن چکی ھے اور پرسوں کا الیکشن ایک ”سلیکشن“ میں بدل چکا ھے۔ آج برطانیہ کا عالمی شہرت یافتہ اخبار دی گارڈین سرخی لگاتاھے کہ گرفتاریاں اور دھمکیاں ڈر اور خوف پاکستان کے الیکشن کو گندہ بنا چکی ھیں۔۔۔تو عوام آپ کو کیسے عزت دے؟؟؟

اور یہ سب کچھ عمران خان جیسے جنسی درندے اور منشیات کے عادی ایک چھوٹے انسان کو اس ملک کی وزارت عظمی پر بیٹھانے کیلئے کیا جاۓ تو پھر تو آپ کی عقل پر ماتم ھی کیا جاسکتا ھے۔

ھم کِم باکر کی گواھی پر تو نواز شریف کو اسے ھراساں کرنے کی کہانی پر ٹھک جاتے ھیں۔ لیکن ریحام خان جو کہ عمران خان کی بیوی رہ چکی اسکی گواھی پر اسے گالیاں دلوا رھے ھیں۔ آخر اس ملک کیساتھ یہ کھلواڑ کب ختم ھوگا؟

ریحام خان نے اس دو نمبر عمران خان کی کیا کیا ”خوبیاں“ بیان نہیں کیں۔ منشیات کا مسلسل استعمال، بیوی کے ھوتے جنسی بے راہ روی، دھوکہ دھی، مفت خوری، اور اسلام کے نام پر منافقت اور کرپٹ لوگوں کا تحفظ۔۔۔ کیا ھے جو ریحام خان نے اس قوم کےسامنے نہیں رکھا۔ اور تو اور عمران خان کی سیاسی انٹری بھی اسکے یہودی سسر اور یہودی امریکی وزیر خارجہ کی ملی بھگت سے وجود میں آئی۔

چلئے ھم فرض کر لیتے ھیں کہ یہ سب جھوٹ ھے لیکن کیا اتنے بڑے الزامات کی تحقیقات نہیں ھونا چاھئے۔ کم از کم جنسی بے راہ روی اور منشیات میں ملوث افراد کے نام موجود ھیں۔ سابق کرکٹر ذاکر خان منشیات کے سپلائیر کے طور پر بیان کیا گیا ھے۔ ھئیر اسٹائلسٹ ایمن شاہ، عندلیب عباس، عظمی کاردار اور عائلہ ملک جنسی پارٹنر کے طور پر اور تو اور فلم انڈسٹری کا کھسرا ریمل تک بقول ریحام خان کے عمران خان کی جنسی تسکین کیلئے خدمات انجام دیتا رھا۔

آپ کس گند کو اس قوم کے سر تھوپنے پر مصر ھیں؟؟؟

کیا ھم بحثیت قوم مر چکے ھیں۔۔۔نہیں نہیں ھرگز نہیں ھم ستر سال سے یہ گھناٶنا کھیل دیکھتے آرھے ھیں۔ آپ ”لیڈر“ بناتے ھیں اور پھر اسے گراتے ھیں۔ عوام اب صرف پاکستان کو اور اپنے مفادات کو ووٹ دینگے۔ لیکن آپ اس عوام کو کھلے بندوں اپنے ووٹ کا حق تو دیں۔۔۔اگر یہ قوم زرداری جیسے چور کا ووٹ کے ذریعے احتساب کر سکتی ھے تو یہ نواز شریف کا بھی احتساب کرے گی اور عمران خان کا بھی۔

 آپ بس عدالتوں میں انصاف کریں اور سرحدوں کی حفاظت پر توجہ دیں۔۔۔ھم عوام عدالت کو بھی عزت دینگے اور فوج کو بھی۔۔۔۔آپ بس عوام کو عزت دیں۔ بصورت دیگر اس ملک میں اسطرح کےتجربات پہلے بھی بہت ھوۓ اور نتیجہ سامنے ھے۔ دائرے کا سفر آخر کب تلک؟؟؟


افکار و نظریات: انتخابات یا عوام سے ٹکراو