عہد جدید میں قدیم جہالت ۔۔۔حکومت کہاں ہے!؟

اکبر صابری

 معاشرتی ترقی علم کی محتاج ہے، چنانچہ ہر فرد اس تگ و دو میں رہتا ہے کہ علم کی دولت کو سمیٹے، دنیا میں ترقی کی منزل کو  انسان تب چھوتا ہے  جب وہ عالم بنتا ہے.باشعور قومیں اپنی  نئ نسلوں کی آبیاری علم سے کرتی ہیں چونکہ انسان علم کے بغیر مردہ ہے اور وہ قوم کبھی غلامی کے چنگل سے آزاد نہیں ہوسکتی جو صاحب علم نہیں .جس طرح جسم کا تعلق روح سے اسی  طرح علم کا تعلق  ترقی سے ہے۔

آئیے آج ہم آپ کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات  میں حالیہ دنوں میں پیش آنے والے ایک ایسے واقعے سے آگاہ کرتے ہیں جس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ ہمارے ہاں عہد جدید میں بھی  قدیم جہالت حکمرانی کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے ایک طرف تو دیامر میں سکول جلا دئے گئے اور دوسری طرف   بلتستان میں درسی کتابیں کباڑیے کو فروخت کر دی گئیں۔یہ جرائم ایک ایسے علاقے میں ہوئے ہیں جو گزشتہ 71 سالوں سے آئینی حقوق کا طلب گار ہے.

ہماری بطور پاکستانی  حکومت سے اپیل ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے اور عوام کو اس کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔

مختلف اداروں میں  بیٹھے ہوئے علم دشمن عناصر کسی بھی طور پر پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ اگر ہمیں پاکستان سے پیار ہے تو تعلیم کو ہر قیمت پر عام کرنا ہوگا۔


افکار و نظریات: حکومت کہاں ہے