آئیے دیکھتے ہیں کے عمران خان کو کونسا پاکستان ملا ۔

(ڈاکٹر حفیظ ارحمان )اسلام آباد )

۱:دنیا کے خوبصورت ترین دارالخلافوں میں سے چو تھے نمبر کا دارالخلافہ ۔

۲:دنیا کی چند بہترین ملٹری فورسز میں سے ایک فورس ۔

۳:دہشت گردی اپنی آ خری سانسیں لے رہی ھے ۔

۴:بجلی کی پیداوار اوسط بائیس سے تئیس ھزار میگا واٹ ھے -

۵:کراچی میں بوری بند لاشوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ دم توڑ چکا ھے اور بھتہ خوری تقریبا نہ ھونے کے برابر ھے ۔

۶:ملک میں مو ٹر ویز کا جال بچھا ھوا ھے اور تقریبا ھر بڑا شہر موٹر ویز اور ایکس پریس ویز سے منسلک ھے ۔

۷:اسٹاک ایکسچینج چالیس ھزار پوائنٹ سے بلند ھے ۔جبکے اس کا ایک پوائنٹ ایک ارب کو ظاہر کرتا ھے ۔

۸:پاکستان کے ھر بڑے شہر میں میٹرو کی سہولت میسر ھے ماسوائے کراچی ۔

۹:ھر ڈسٹرکٹ میں ایک اھم ہسپتال موجود ھے ۔

۱۰ ھر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں سرکاری کالج اور اسکول موجود ھے ۔

۱۱:قدرت نے پاکستان کو بیش بہا خزانوں سے مالا مال کیا ھے ،دنیا کی بلند ترین گیارہ چوٹیوں میں نو پاکستان میں ہیں اور جن میں دوسرے نمبر کی چوٹی پاکستان میں ھے ۔

۱۲:تین بندر گاہ ئیں ہیں ،جن میں گوادر کی ساحلی پٹی آٹھ سو میل پہ محیط ھے اوراس کا پانی شفاف ترین ھے ۔

۱۳: سی پیک کی بدولت ستاون ارب ڈالر کی اینوسٹمنٹ پاکستان میں ھو رہی ھے ۔

۱۳؛ ستر فیصد آبادی تیس سال سے کم عمر ھے جو کے کسی بھی ملک کے لیے ایک اھم ایسٹ ھے ۔

۱۴:ریلوے ،اسٹیل مل ،جہاز رانی ،ھوائی کمپنی ،ٹیکسلا ھیوی کمپلیکس اور الیکٹرانک مواصلاتی نظام موجود ھے ۔

۱۵:دنیا میں چوتھے نمبر پہ موبائیل استعمال کرنے والا ملک ھے ۔

۱۶:ھر شعبے میں انفرا اسٹیکچر مکمل ھے ۔

۱۷:پاکستان کا ھر ادارہ اپنے لیے ایک مکمل نظام رکھتا ھے اور ریاست میں ھر ادارے کی رٹ اس کی سرحدوں کو چھوتی ھے ۔

۱۸:ریاست پاکستان ایک متفقہ عوامی جمھوری آئین کے تحت اپنے نظام حکومت کو چلاتی ھے ۔

۱۹:زراعت ،کپاس میں چوتھے نمبر پہ ھے ،بہترین فروٹ جن میں آم ،کینو ،کھجور سر فہرست ہیں ،بہترین نہری نظام

۲۰:معدنیات ،دنیا کی بہترین معدنیات پاکستان میں ہیں ۔

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ھے ۔جہاں بہ یک وقت سال میں چاروں موسم ھوتے ہیں ۔

۲۱۔ سب سے بڑھ کر پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ھے ۔


افکار و نظریات: عمران خان کو کونسا پاکستان ملا ۔