ایس ایچ او جناح ٹاون کوئٹہ محمد ناصر اعوان کی کاروائی

سکول ٹائمینگ کے دوران مختلف سکولوں اور کالجوں کے لڑکوں کو سنوکر کلبز سے گرفتار کر لیا گیا

(کوئٹہ سے سید شاہ زیب شاہ کی رپورٹ) کوئٹہ ایس ایچ او جناح ٹاون کوئٹہ محمد ناصر اعوان کی علاقے میں سنوکر کلبوں میں کاروائی کرتے ھوئے سکول ٹائمینگ کے دوران مختلف سکول اور کالج کے لڑکوں کو سنوکر کھیلتے ھوئے تھانہ لایا گیا ۔جو گھر سے سکول اور کالج کیلئے آتے ہیں سکول جانے کے بجائے ان کلبوں میی سنوکر کھیلتے ھیں اور اپنا قیمتی وقت ذائع کر تے ھیں۔جنکے والدین کو بلوا کر ھدایت دیکر حوالے کئے گئے ۔اور سنوکر کلب ملکان کو بھی مراسلہ جات بابت کلب ٹائیمنگ اور اسٹوڈنٹ کو سنوکر کلب میں سکول اور کالج کے ٹائیمنگ میں داخلہ پر پابندی کی نسبت لکھاگیا علاقہ کی عوام کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او جناح ٹاون محمد ناصر اعوان کے اپنی فرائض منصبی کی ادائیگی کے ساتھ معاشرہ کا فعال ذمہ داری شہری کا ثبوت دینے کیلئے اہل علاقہ انکے کے مشکور ہیں.