اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات پاک امریکہ تعلقات تحریر: نذر حافی جنگ اور امن ساتھ ساتھ رہتے ہیں، ہمیشہ جنگ میں امن کی امید اور امن میں جنگ کا خطرہ رہتا ہے، امریکی صدر نے ہمارے وزیراعظم کو خط لکھا تو ہم پھولے نہیں سمائے، چونکہ ہم نے صلیبی جنگوں سے کچھ نہیں سیکھا، لیکن ہمارے دشمنوں نے صلیبی جنگوں کے بعد عسکری میدان کے علاوہ اقتصادی و سیاسی نیز ثقافتی میدان میں بھی ہمیں اتنا کمزور کر دیا ہے کہ اب ہم دوسرے ممالک سے اپنے تعلقات کی نوعیت کو ہی نہیں جانتے۔ آج ہماری حالت بھی ایسی ہے کہ ہم ٹکڑوں میں بٹے ہوئے ہیں، فرقوں میں تقسیم ہیں اور پارٹیوں میں منقسم ہیں، ہمیں ذہنی طور پر ایسا مغلوب کیا گیا ہے کہ ہمارے نزدیک امریکہ و یورپ میں ہر چیز ترقی یافتہ ہے اور وہاں پر رہنے والے لوگ، انسانِ کامل ہیں، جبکہ باقی دنیا میں ہر چیز ترقی پذیر ہے اور باقی دنیا کے رہنے والے لوگ انسانِ ناقص ہیں۔ لہذا باقی دنیا کے انسانوں کو چاہیئے کہ وہ اخلاق و رسوم و آداب نیز سیاست و حکومت میں امریکہ و مغربی ممالک کی تقلید کریں۔ اس ذہنی شکست اور مغلوبیت کا نتیجہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک سوئی کے اوپر بھی میڈ ان امریکہ کندہ کروا دیں تو لوگوں کے نزدیک اس سوئی کی قدر و قیمت بڑھ جائے گی۔ یوں تو امریکہ و مغرب کی ساری تاریخ ہی ظلم و ستم سے رقم ہے، لیکن ہم آپ کو زیادہ دور نہیں لے جاتے بلکہ اپنے ہی دور میں یعنی 2003ء اور 2001ء میں ابوغریب اور گوانتا نامو جیل کا دورہ کراتے ہیں، ان جیلوں میں انہوں نے جنگی قیدیوں پر جو مظالم کے پہاڑ توڑے، انہی کا مطالعہ کرکے دیکھ لیجئے، انسان کا انسان پر اتنا ظلم، اتنی شقاوت اور ایسے شکنجے کہ جن کا احساس کرکے ہی انسان کے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور انسان کے دل سے بے ساختہ یہ آواز نکلتی ہے کہ یہ ظالم، وحشی اور درندے جو کسی اخلاق اور قانون کے پابند نہیں، یہ نہ صرف یہ کہ انسان کہلانے کے حقدار نہیں، بلکہ انسانیت کے دامن پر بدنما داغ ہیں۔ ان کا اخلاق ہی وحشت و بربریت ہے اور ان کی سیاست ہی دھونس ہے، انہیں جہاں بھی کوئی فائدہ نظر آیا، یہ بغیر کسی اخلاقی و قانونی رعایت کے وہاں گھس گئے، انہوں نے ہمارے دور میں ہی عراق، شام اور افغانستان کے باسیوں پر جو ظلم کرسکتے تھے، وہ کئے اور اس وقت عرب ریاستوں کو اسرائیل کے ہاتھوں دبا رکھا ہے، جبکہ ایران کے خلاف جو حربہ ان کے اختیار میں ہے، وہ استعمال کئے جا رہے ہیں۔ یہ استعماری ممالک صرف طاقت کی زبان استعمال کرتے ہیں اور طاقت کے زور پر دوسروں کی اہانت اور توہین کرنا ان کا اخلاق ہے۔ آج امریکہ میں جتنے بھی سیاہ رنگ کے افریقی نظر آتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں، جنہیں یورپی ممالک نے افریقہ سے بعنوان غلام زبردستی امریکہ لاکر فروخت کیا تھا۔ انہوں نے افریقہ کی دولت کو لوٹا، خاندانوں کو تباہ کیا، بچوں کو والدین سے جدا کیا اور جوانوں کو غلام بنا کر امریکہ میں لاکر بیچ دیا۔ یہ کسی اور نے نہیں کیا بلکہ انہوں نے کیا، جو اپنے آپ کو انسانیت اور جمہوریت کا علمبردار اور انسانِ کامل کہتے ہیں۔ آج بھی ان کا دوسری اقوام کے ساتھ یہی رویہ ہے۔ آج ہم اپنے ملک میں بھی دیکھتے ہیں کہ لوگ غلاموں کی طرح ماورائے قانون لاپتہ ہو جاتے ہیں اور بغیر کسی عدالتی کارروائی کے انھیں پھینک دیا جاتا ہے، سول شہریوں کو اس طرح ستانا اور آزار دینا یہ اسلامی اخلاق اور اسلامی قانون نہیں بلکہ امریکہ و مغرب کی نقالی ہے۔ استکبار و استعمار اپنے مفاد کے علاوہ کسی دوسری چیز کا قائل نہیں، اس کے نزدیک امریکہ و سعودی عرب و ایران اور پاکستان کا بھی کوئی فرق نہیں، اگر آپ اسے ایک مسئلے میں یس سر کہیں گے تو وہ آپکا شکریہ ادا نہیں کرے گا، بلکہ آپ سے سر کو جھکانے کا مطالبہ کرے گا، جب آپ سر جھکا دیں گے تو آپ سے سجدہ کروائے گا، جب آپ سجدہ کر لیں گے تو آپ کے سر پر قدم رکھ کر تصویریں بنوائے گا اور دنیا میں نشر کروائے گا۔ آپ سعودی عرب کو دیکھ لیں، آج سعودی عرب کی یہی حالت ہے، جو ملک جتنا بھی امریکہ و یورپ کے قدموں میں گرتا جائے گا، اس کی عزت و آبرو اور شرف و حمیت پائمال ہوتی جائے گی۔ ہمارے حکمران مانیں یا نہ مانیں، لیکن بحیثیت قوم، ہم مسلمان اور پاکستانی حالتِ جنگ میں ہیں، ہمارا دشمن ہماری کمزوریوں سے آگاہ ہے اور وہ ہمارے سیاستدانوں کی ڈوریوں کو ہلانا بھی جانتا ہے۔ اگرچہ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے امریکی صدر کا خط وزارت خارجہ کو دے کر جواب تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، لیکن فقط حکومتی سطح پر اس خط کا جواب دیا جانا کافی نہیں بلکہ ہر منبر، ہر قلم اور ہر سطح سے ہمیں بحیثیت قوم اس خط کا جواب دینا چاہیئے اور امریکہ و یورپ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تاریخی و زمینی حقائق پر مشتمل ایک قومی بیانیہ تشکیل دینا چاہیئے۔ امریکی صدر کا خط اپنے مفادات کے حصول کی خاطر ایک طبلِ جنگ کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں بھی اسے چوم کر میوزیم میں سجانے کے بجائے اس کے نتائج اور عواقب پر غور کرنا چاہیئے۔ ہمیں اب ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات کو استوار کرنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ امریکہ و مغرب سائنس اور ٹیکنالوجی میں جس قدر بلندی پر پہنچ چکے ہیں، انسانی حقوق، انسانی ہمدردی، مساوات، عدالتِ اجتماعی اور باہمی احترام کے حوالے سے اسی قدر پستی کو چھو رہے ہیں۔ امریکہ سے تعلقات کے بارے میں ایران میں اسلامی انقلاب کے بانی کے یہ الفاظ ہر غیرت مند قوم کے لئے مشعلِ راہ ہیں: "تعلقات سے کیا مراد ہے؟ اگر تعلقات سے مراد یہ ہے، جو شاہ کے زمانے میں ایران اور امریکہ کے درمیان تھے تو انہیں تعلقات نہیں کہتے، یہ تو امریکہ کا آقا ہونا تھا کہ جو اپنے نوکر سے ہر کام لیتا تھا اور ہر کام انجام دیتا تھا، ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس طرح اسلام پر عمل کریں کہ کسی کے نوکر نہ رہیں، اگر ہم نوکر نہ رہیں تو امریکہ ہم سے رابطہ قطع کر لے گا، ہم بھی خدا سے یہی چاہتے ہیں کہ ایسا ذلت آمیز رابطہ منقطع ہو جائے، ہم ذلت کو برداشت نہیں کریں گے۔"[1]
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
statelife اسٹیٹ لائف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
انشورنس پالیسی
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/6/22 - 2026/7/22
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
آرشيو
nazarhaffi@gmail.com
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[1] صحیفہ امام ج ۱۱، ص ۳۰۲
افکار و نظریات: پاک امریکہ تعلقات
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں