اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات چہلمِ امامؑ اور عقائدِ امامؑ نذر حافی سارا جھگڑا ہی عقائد کا ہے۔ میں اکثر یہ سوچ کر چونک جاتا ہوں کہ کتنے اعلیٰ و ارفع ہیں وہ عقائد کہ جن کو بچانے کیلئے امام حسینؑ قربان ہوگئے۔ ہم یوں تو بڑے اللہ والے ہیں، ہر بات پر ماشااللہ، سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر کہنے اور ہر کام سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے پر بہت زور دیتے ہیں ۔ یہ سب ہونا چاہیے اس سے انکار نہیں لیکن اللہ کے اسم اور بسم اللہ کو سمجھنا بھی تو ضروری ہے۔ یہ ہے بسم اللہ کا مطلب، یہ ہے ماشااللہ، سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر کہنے کا حقیقی مفہوم، یہ ہے خدا پرستی کی حقیقت، یہ ہے توحید کا خالص ہونا، یہ ہے فنا فی اللہ ہونا، یہ ہے دین کی روح، یہ ہے اسلام کا راستہ، یہ ہے ولایت کا جادہ ، یہ ہے عرفان کی معراج اور یہ ہے تصوف کا عروج۔ توحید کی مختصر ترین تعریف یہ کی جا سکتی ہے کہ مخلوق کی صفات سے خالق کی ذات کو مبرّی ٰاور منزّہ سمجھنا۔ یعنی اللہ اپنی ذات اور صفات میں ہر جہت سے لاشریک ہے۔ کوئی فرشتہ، جِن و انس، نبی یا امام اس کی ذات یا صفات میں ہر گز شریک نہیں ہے۔ کتابِ خدا کا واضح اعلان ہے کہ لَیْسَ کَمِثْلِهِ شَیْءٌ کوئی بھی خدا کی مانند نہیں ہے۔ سورہ شوریٰ کی اس گیارہویں آیت کو بالاتفاق محکمات قرآن میں سے شمار کیاجاتا ہے۔ محکماتِ قرآن میں شمار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی خدا کی ذات یا کسی صفت کا ذکر ہو گا تو فورا یہ کہا جائے گا کہ اس کی ذات اور صفات کے اعتبار سے لَیْسَ کَمِثْلِهِ شَیْءٌ کوئی بھی اس کی مثل نہیں ہے۔ یعنی خدا کی ذات اور صفات کو ہمیشہ اس آیت کی طرف ارجاع دیا جائے گا۔ اسی طرح سورہ توحید میں بیان ہوا ہے کہ خدا یکتا ہے، صمد ہے، اس نے کسی سے نہ جنم لیا اور نہ کسی کو جنم دیا ہے اور کوئی اس کا ہمسر و ہم پلّہ نہیں ہے۔ جس طرح قرآن نےخدا کی مانند کسی کو نہیں مانا اسی طرح متعدد مقامات پر لا شَريكَ لَه کہہ کر یہ بھی بتایا ہے کہ اُس کا شریک بھی کوئی نہیں ہے۔ پس نہ خدا کی مانند کوئی ہے اور نہ ہی اس کا شریک کوئی ہے۔ إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تَعْلَمَ مَنْ غَلَبَ، وَ دَخَلَ وَقْتُ الصَّلَاةِ، فَأَذِّنْ ثُمَّ أَقِم.
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
statelife اسٹیٹ لائف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
انشورنس پالیسی
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/6/22 - 2026/7/22
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
2022/7/23 - 2022/8/22
آرشيو

nazarhaffi@gmail.com
امام حسینؑ کےروزِ عاشور پہلے والےخطبے کے دوران شمر نے امامؑ کے بارے میں گستاخی کرتے ہوئے کہا تھا کہ "فَقَالَ لَهُ شِمْرُ بْنُ ذِي الْجَوْشَنِ هُوَ يَعْبُدُ اللَّهَ عَلى حَرْفٍ إِنْ كَانَ يَدْرِي مَا تَقَوَّلَ" یہ اللہ کی عبادت یہ سمجھے بغیر کرتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ شمر کو یہ شعور نہیں تھا کہ میں کس کے بارے میں کیا کہہ رہا ہوں۔لہذا بے شعور انسان اللہ کے کلام اور معصوم امام ؑ کے کلام کو درک نہیں کر سکتا۔
دشتِ بلا میں کتابِ کربلا کے ہر صفحے پر حسینؑ ابنِ علیؑ اپنے خون سے ہمارے لئے یہ پیغام لکھ کر گئے ہیں کہ بسم اللہ کا مطلب یہ ہے کہ انسان ہر کام ایسے کرے کہ اُس کے کام کی بدولت صرف اللہ کا نام باقی رہ جائے۔یعنی انسان اپنے قول و فعل سے، اپنے دل و دماغ سے، اپنے اطراف و کنار سے، اپنے قلب و جوارح سے سوائے اللہ کے نام کے ہر نام کا کتبہ اور ہر نام کی تختی ہٹادے اور مٹا دے۔
دشتِ بلا میں حسینؑ ابن علیؑ نے بسم اللہ کو بچانے کیلئے یعنی اللہ کے نام کی تختی اور کتبے کو باقی رکھنے کیلئے اپنی ذات، اپنے نام، اپنی آل و اولاد،اپنے عزیز و اقارب، اپنا مال و متاع، اور عزت و شرف سب کچھ اپنے ہاتھوں سے مٹا دیا اور قربان کردیا۔
اگر مجھے اللہ کے نام کے بجائے میرا یا میری برادری، قوم، قبیلے، پارٹی، فرقے، اور گروہ کا نام عزیز ہے تو پھر میں بسم اللہ کو سمجھا ہی نہیں۔ یہاں پہنچ کر میں یہ سوچتا ہوں کہ ہم تو آج تک بسم اللہ پر عمل نہیں کر سکے باقی قرآن مجید کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا تو دور کی بات ہے۔
تمام الِہی ادیان کی اساس اور بنیاد اللہ کی یکتاذات پر ہے۔ اللہ کی یکتاذات پر ایمان کو عقیدہ توحید کہتے ہیں، تمام انبیا ؑو مرسلینؑ توحید کی تبلیغ کیلئے بھیجے گئے اور دینِ اسلام کی شہرت اور شناخت ہی عقیدہ توحید ہے۔
احادیث میں بھی یہ تاکید کی گئی ہے کہ
فَکُلُّ مَا فِی الْخَلْقِ لَا یُوجَدُ فِی خَالِقِهِ وَ کُلُّ مَا یُمْکِنُ فِیهِ یَمْتَنِعُ مِنْ صَانِعِه
مخلوق کی کوئی بھی صفت خالق میں نہیں پائی جاتی ، اور ہر وہ شئے جو مخلوق کیلئے ممکن ہے وہ خالق کیلئے ممتنع ہے
اسی مفہوم کو امام رضاؑ نے یوں بیان کیا ہے کہ مَنْ شَبَّهَ اللَّهَ بِخَلْقِهِ فَهُوَ مُشْرِک جس نے اللہ کو مخلوق سے تشبیہ دی وہ مشرک ہے۔
حضرت امام حسین ؑ نے دعائے عرفہ میں بار بار لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ کو دہرایا ہے۔ سبحان جو کہ خدا کے ناموں میں سے ایک نام ہے ، اس نام کا تکرار بے شمار دعاوں میں کیا گیا ہے اور اس کا مطلب خدا کو مخلوق کی صفات سے منزّہ اور پاک سمجھنا ہے۔
قرآن مجید کے مطابق سبحان ہی اللہ تعالی کا وہ نام ہے جس سے حضرت یونس ؑ نےتاریکی میں خدا کو پکارا تھا۔
فَنَادَیٰ فِی الظُّلُمَاتِ أَنْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَکَ إِنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ
اور امام حسینؑ نے بھی اسی اسم کے ساتھ خدا وندِعالم کو دعائے عرفہ میں بار بار پکارا ہے،دعائے عرفہ سے ایک اقتباس ملاحظہ فرمائیے:
لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الْمُسْتَغْفِرینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الْمُوَحِّدینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الْخاَّئِفینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنتَ سُبْحانَکَ اِنی کنتُ منَ الْوَجلینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الرَّاجینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الرّاغِبینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الْمُهَلِّلینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنتَ سُبْحانَکَ اِنی کنتُ من الساَّئِلینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الْمُسَبِّحینَ لا اِلهَ اِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ اِنّی کُنْتُ مِنَ الْمُکَبِّرینَ لااِلهَاِلاّ اَنْتَ سُبْحانَکَ رَبّی وَرَبُّ اباَّئِیَ الاَْوَّلینَ
داستانِ کربلا کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت امام حسین ؑ نے اپنا سب کچھ قربان کر کے توحید کو بچایا تھا۔ جب توحید بچ گئی تو اس کے ضمن میں نبوّت، امامت، قیامت یہ سب عقائد بھی بچ گئے۔ یہی وجہ ہے کہ جب امام سجادؑ سےکسی طنز کرنے والے نے کہا کہ اب بتائیے کہ فاتح کون ہے؟
تو امام ؑ نے فوراً برجستہ جواب دیا :
اگر جاننا چاہتے ہو کہ کون غالب آیا تونماز کا وقت ہونے دو پھر اذان اور اقامت کہنا.
یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ اذان و اقامت میں اسلامی عقائد کو ہی تو دہرایا جاتا ہے۔ یعنی جب اذان ہوتی ہے تودر اصل اسلامی عقائد کی زندگی کا اعلان کیا جاتا ہے۔ آج ہمیں بھی ضرورت ہے کہ ہم چہلمِ امام ؑ کے روز امام ؑکی قبرِ مطہر کی طرف چلتے ہوئے اور عزاداری کے جلوسوں میں حضرت امام حسینؑ سے خدا کی معرفت اور توحید سیکھیں۔ کربلا کا عملی درس یہی ہے کہ اگر ہم نے عقیدہِ توحید کو بچا لیا تو ہمارے سارے عقائدبچ جائیں گے ۔
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں