مری نہ جائیں تو کہاں جا ئیں؟

سارے پاکستان میں سیروتفریح  کیلئے حسین و دلکش علاقے آپ کے ہمیشہ منتظر رہتے ہیں ۔ برفباری دیکھنے جائیے یاموسمِ گرما سے محظوظ ہونے، آپ ضرور جائیے اور ساتھ ہی پاکستانیوں کے حُسن اخلاق کا بھی مشاہدہ کیجئے❗🇵🇰❗

وطن عزیز پاکستان میں وہاں جائیے جہاں ہر آدمی چھری 🔪🐐🔪 لے کر قصاب کی مانند آپ کا منتظر نہیں ہے؟ 

جہاں کوئی آپ کو اپنا گاہک نہیں سمجھتا❗

ان علاقوں میں جائیے جہاں ہر آدمی آپ کو اپنا مہمان سمجھتا ہے۔ جہاں آپ کی عزت و ناموس اور آپ کی جان و شخصیت کو اپنی عزت و ناموس اور اپنی زندگی و شخصیت پر مقدم سمجھا جاتا ہے۔

جی ہاں❗مری سے پہلے بارہ کہو آتا ہے ،وہاں رکیں پانی یا جو بھی خریدنا ھو لیں اور آگے چل پڑیں۔۔۔🚎🚕🚗🚐🚛

مری سے ہوتے ہوئے آگے آزاد کشمیر کی طرف نکل جائیں۔ یاد رہے کہ مری سے کچھ نہیں خریدنا، مری میں رات نہیں گزارنی، ویسے تو سارا کشمیر ہی خوبصورت ہے،جنت نظیر ہے، اور کشمیری بااخلاق لوگ ہیں ۔۔۔🛶 بے فکر ہو کر۔۔۔شانگلہ جائیں،علاقہ خوبصورت ،لوگوں کے دل خوبصورت ... کمراٹ جائیں ،بااخلاق لوگ کوئی پریشانی نہیں۔۔۔۔مالم جبہ ۔ بحرین ۔ مدین ۔ کالام،دیر جائیں ۔ چترال دیکھیں، وادی کیلاش ۔ شندور اور وادی تیراہ جائیں ۔ سابق فاٹا ایریاز۔۔۔خوبصورتی منتظر ہے آپکی ۔ لوگ انتہائی بااخلاق ۔ مہمان نواز 

💓⚡💚👇

شمالی علاقہ جات، گلگت، بلتستان، سکردو ۔ ہنزہ ۔ استور جیسے علاقوں میں زندگی میں ایک مرتبہ ضرور جائیں ۔

 

 آپ گلگت و بلتستان کی دلکش وادیوں اور وہاں کے باکردار و بااخلاق  لوگوں کو ساری عمر نہیں بھولیں گے۔ واپسی پر آپ اپنی آنکھیں اور دل وہیں حسین و جمیل چوٹیوں اور بامروت میزبانوں کے پاس چھوڑ آئیں گے۔ 

آپ اپنے سفرناموں، اپنی ڈائریوں اور اپنی یادداشتوں میں لکھیں گے کہ جو گلگت و بلتستان جانے سے محروم رہا وہ کائنات کے حسن کو دیکھنے سے محروم رہا۔۔۔۔

بس ❗یہ طے کرلیں، سب کو یہ سمجھائیں❗

اب مری مت جائیں، وہاں سے کوئی چیز مت خریدیں،مری کے ہوٹلوں میں رات ٹھہرنے کا تو سوچیں بھی نہیں۔۔۔

پاکستان🇵🇰 بہت خوبصورت ہے۔ پاکستانی بہت مہمان نواز اور ملنسار لوگ ہیں۔ 🇵🇰🌹🇵🇰🌹🇵🇰

پاکستان اور پاکستانی تہذیب  و ثقافت کو بدنام ہونے سے بچائیے۔۔۔۔

خوب صورت علاقوں اور خوبصورت دل والے میزبانوں کے مہمان بنئے

مری مت جائیے، وہاں مت رکئے، وہاں سے مت کوئی چیز خریدیے۔۔۔

 

نوٹ: اس پوسٹ کو وقتا فوقتا وائرل کرتے رہیں تاکہ ہماری یہ جلد بھول جانے والی قوم ہمیشہ یہ یاد رکھے کہ مری میں رُکنا نہیں ہے، ٹھہرنا نہیں ہے، کچھ خریدنا نہیں ہے۔۔۔