ایسٹر ــــ عید قیامت ــ

تحریر : فرحان منہاج

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منارہی ہے. ایسٹر مسیحی برادری کا مذہبی تہوار ہے. مسیحی برادری صدیوں سے اس تہوار کو منارہی ہے. ایسٹر سے مراد عید قیامت یا پھر یسوع مسیح کا جی اٹھنا ہے.مسیحی برادری یسوع مسیح ( حضرت عیسٰی علیہ السلام) کے جی اٹھنے کی یاد میں ایسٹر کا تہوار مناتی ہے.

اس تہوار کے منانے کی کسی مخصوص تاریخ میں ہمیشہ تضاد رہا ہے ـ ایسٹر جیولین کلینڈر کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے جب دن اور رات برابر ہوتے ہیں کے بعد پورے چاند کی پہلی اتوار کو منایا جاتا ہے. اس اتوار سے پہلے آنے والے جمعے کو گڈ فرائیڈے کا نام دیا جاتا ہے

ایسٹر پر تحائف دیے جاتے ہیں اور لوگ چھٹی کرتے اور مذہبی تقاریب میں شریک ہوتے ہیں. ایسٹر کو ایسٹر ہولیڈیز بھی کہا جاتا ہے جس میں جمعہ ( گڈ فرائیڈے) ہفتہ اور اتوار کو کارباری سرگرمیاں، اسکول اور دفاتر بند ہوتے ہیں

ایسٹر کو بہار کی دیوی ( goddess of spring) بھی کہا جاتا ہے کچھ مورخین کا خیال ہے کے جیولین کلینڈر کے مطابق مارچ کے آخر میں جب دن رات برابر ہوتے ہیں کے بعد بہار کے موسم کا آغاز ہوتا ہے تو یہ تہوار یسوع مسیح سے قبل بھی منایا جاتا رہا ہے.

#ضرب_تحریر

آپ کی پسندیدہ شخصیت