اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان نذر حافی ہمیں کشمیر نہیں چاہیے، ہمیں ڈالر و ریال چاہیے، ہمیں افغانستان میں ابھرتی ہوئی داعش اور امڈتے ہوئے طالبان سے بھی کوئی غرض نہیں، ہمارا ہندوستان سے بھی کوئی جھگڑا نہیں، چھوٹی موٹی جھڑپیں تو گھروں میں بھی ہوتی رہتی ہیں،ہم نے فیصلہ کر رکھا ہے کہ ہم نے ماضی سے کوئی سبق اور عبرت حاصل نہیں کرنی، اگر کچھ حاصل کرنا ہے تو پھر ڈالر و ریا ل کو ہی حاصل کرنا ہے چاہے جس قیمت پر بھی ملیں۔ آخر ملک کو بھی تو چلانا ہے، ملک اسمبلیوں، سیاستدانوں اور معدنی ذخائر سے تھوڑا چلتا ہے، ملک تو قرضوں اور بیرونی امداد سے چلتا ہے، ملک چلے نہ چلے اسی بہانے کئی لوگوں کا چولھا جلتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ ملک چلانے اور بچانے کے چکر میں ہم اپنے ملک کا ایک حصہ بنگلہ دیش کی صورت میں پہلے ہی کھو چکے ہیں، دوسرے حصے کو کشمیر کی شکل میں اپنے ہاتھوں سے نکلتا ہوا دیکھ رہے ہیں، جو بچ گیا ہے اس کے بارے میں ہم نے کافی کوشش کی ہے کہ سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی، سپاہ محمد اور اس جیسی کئی تنظیمیں اور لشکر بناکر اس ملک کو شیعوں اور سنیوں میں تقسیم کردیں لیکن ہماری ان تھک کوششوں کے باوجود یہ باقی ماندہ ملک ابھی تک قائم ہے۔ اس باقی ماندہ ملک کے باسیوں کے ساتھ ملک کے اندر کیا ہورہا ہے اور ملک کے باہر ان پر کیا بیت رہی ہے، اس کا اندازہ آپ ان دو سطروں سے لگا لیجئے کہ جو ملک کے اندربستے ہیں اگر وہ مہنگائی، بیماری، بے روزگاری اور خودکش حملوں سے بچ جائیں تو سانحہ ساہیوال جیسے سانحات کا نوالہ بن جاتے ہیں، اور اگر ملک سے باہر بستے ہیں تو ان کی ایک مثال ایران میں بسنے والے پاکستانی ہیں جنہیں گزشتہ چھ ماہ سے تہران میں قائم پاکستان ایمبیسی پاسپورٹ بنا کر نہیں دے رہی۔ چھ ماہ سے لوگ بیچارے مسلسل صبح و شام بلاناغہ بھینس کے آگے بین بجا رہے ہیں، سوبجاتے رہیں،کسی کو ان سے کیا غرض۔ ہمیں تو ڈالروں اور ریالوں سے غرض ہے، اور ہماری غرض کو پورا کرنے کے لئے عنقریب ہمارے ملک میں تشریف لا رہے ہیں، عزت ماب، ظل الٰہی، جہاں پناہ، شہزادہ محمد بن سلمان۔ وہ آئیں گے تو ہمیں ڈھیروں ریال اور ڈالر دے کر جائیں گے،البتہ اس کے بدلے میں وہ ہم سے کیا لے کر جائیں گے ،اس کے بارے میں فی الحال سوچنا بھی ممنوع ہے چونکہ پہلے ہی ایک امریکی سنیٹر نے کہا تھا کہ پاکستانی چند ڈالروں کے عوض اپنی ماں تک کو فروخت کر سکتے ہیں۔ اب پاکستان تشریف لانے والے شہزادے کو تھوڑا سا پہچانیے تاکہ آپ کو کچھ نہ کچھ اندازہ ہو جائے کہ آنے والا جو رقم دے گا اس کے بدلے میں ہم سے کیا کچھ لے کر جائے گا۔ ویسے آپ کی یاددہانی کے لئے عرض ہے کہ مثال کے طور پر سعودی عرب اگر چاہے تو ہمارے چیف آف آرمی اسٹاف (راحیل شریف) تک کو لے جا سکتا ہے، اب باقی قومی معاملات اور ملکی سلامتی پر ہم سعودی عرب کے ساتھ کس حد تک سمجھوتہ کر سکتے ہیں اس کا اندازہ آپ اسی سے لگا لیجئے۔ اصل میں ڈالر اور ریال میں چمک دمک بھی کچھ زیادہ ہی ہے ،اسی لئے ہم ان کے سامنے کسی طرح کی حدودوقیود کے قائل نہیں ہیں۔ ممکن ہے کسی سر پھرے کے دماغ میں کوئی انکار والی بات گردش کر رہی ہو،اسے معلوم ہونا چاہیے کہ جو پیسے دیتا ہے اور منہ مانگے پیسے دیتا ہے وہ انکار نہیں کرنے دیتا ، ہم نے یمن کے مسئلے پر فوج بھیجنے سے انکار کیا تھا تو اس کی سزا میاں نواز شریف کو ریاض کانفرنس میں زلیل کر کے دی گئی تھی اور بعد ازاں ۔۔۔ خیر انکار کا تو احتمال بھی نہیں، وہ جو مانگیں گے ہمیں دینا پڑے گا چونکہ مانگنے والا بڑا ضدی شہزادہ ہے۔اس دورے کے دوران اربوں ڈالر کے معاہدے اور ”ایم او یوز“ پر دستخط ہونگے۔انکار والی تو بات ہی ذہن سے نکال دیں، یمنی عوام نے انکار کیا تو اب وہاں ہر گھنٹے میں ایک بچہ بھوک سے مر رہا ہے ،باقی فضائی حملوں سے مرنے والوں کو گنتا کون ہے!قطر نے انکار کیا تو ماہ رمضان میں اس کا محاصرہ کرکے اس کا دانہ پانی بند کر دیا، لبنان نے تھوڑا ہلنے کی کوشش کی تو لبنان کے وزیرِاعظم سعد الحریری کو ریاض طلب کرکے جبری استعفیٰ لے لیا اور بڑی مشکل سے بے چارے کی جان بخشی ہوئی، سعودی شاہی خاندان میں جن شہزادوں کے سر اٹھانے کا خطرہ تھا ان سب کوکرپشن کے جرم میں پکڑ کر انہیں دیوالیہ بھی کیا اور ان سے زبردستی بیعت بھی لی،حتی کہ اگر جمال خاشقجی جیسے ایک صحافی نے بھی نہ کی تو اسے ایسی سزا دی کہ ساری دنیا ششدر رہ گئی۔ایک دوسرے ملک میں ایمبیسی کے اندر قتل کروا دینا ، بلکہ برے طریقے سے قتل کروانا اور لاش کے ٹکڑے کروا دینایعنی ایسا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جیسا یہ شہزادہ کر سکتاہے۔ ہاں تو میرے ہم وطنو! اب شہزادہ تو آرہا ہے، بس موٹی موٹی باتیں ذہن میں رکھ لو! ہندوستان کے ساتھ شہزادے کے زبردست تعلقات ہیں، لہذا مسئلہ کشمیر کو ابھی سے مسئلہ کہنا ہی چھوڑ دو، آخر ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ ہندوستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، تقسیم برصغیر سے پہلے ہم ایک ہی ملک تھے، ہمیں اب بھی اچھے ہمسایوں کی طرح رہنا چاہیے، البتہ لوگوں کا منہ بند رکھنے کے لئے لائن آف کنٹرول پر جھڑپیں اور حسبِ ضرورت بھاری اسلحے کے ساتھ گولہ باری جاری رہنی چاہیے۔مارے جائیں گے تو بارڈر کے دونوں طرف مقامی لوگ، اب اتنے ڈالروں کے عوض کچھ دیہاتی اور پسماندہ لوگ مارے بھی جائیں تو کونسی قیامت آجائے گی۔ دوسری طرف افغانستان ہے اور افغانستان میں طالبان ہیں ، جب ہمیں پیسے دئیے جائیں گے تو طالبان کی خدمت کرنا بھی ہمارے فریضے میں شامل ہوگا، اور ہم پہلے کی طرح طالبان کو پالیں گے اور ان سے آنکھ مچولی کھیلیں گے۔ ہاں اب رہ گیا ایران، تو ایران سے امریکہ بہادراور سعودی شہزادے دونوں کی قطعا نہیں بنتی، وجوہات چاہے کچھ بھی ہوں، تو اب کشمیر کے بارڈر کے دونوں طرف بسنے والے کشمیریوں کی طرح پاکستان میں ایران کے ہم مسلک باشندوں کو بھی ایران کی گستاخیوں کا مزہ چکھنا پڑے گا، چاہے لاپتہ اور اغوا ہوں اور یا پھر پہلے کی طرح لشکر ٹولے اور سپاہیں منظم ہو کر قتل و غارت شروع کردیں۔ممکن ہے یہ شہزادہ ایران کو مہار کرنے کے لئے اسرائیل کے بارے میں بھی کوئی سرگوشی کر جائے۔ آپ کو یاد ہو تو ہمارا ایک اور ہمسایہ بھی تو ہے جسے چین کہتے ہیں، چین بھی امریکہ و سعودیہ دونوں کا اقتصادی رقیب ہے، آجکل بڑے ترقیاتی منصوبے بنا رہا ہے، شہزادے کو چکر لگانے دیں آہستہ آہستہ چین کو بھی دن میں تارے نظر آنے لگیں گے، طالبان بھائیوں کو تھوڑی مدد اور تقویت ملنے دیجئے پھر جلد ہی چین جیسے کافر ملک کو اس کی اوقات یاد دلا دیں گے، احتمالِ قوی ہے کہ اگلے چند سالوں میں چین کے اندر کسی گوشے میں ہی جہادی تحریک شروع ہو جائے گی۔ اچھا اب ایسے میں ہمیں کیا کرنا چاہیے!اگر شہزادے کی آمد سے ہمارے ملکی و قومی مفادات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے تو بحیثیت پاکستانی ہماری کیا ذمہ داری بنتی ہے!؟ یہ ایک الٹا سا سوال ہے جو الٹے دماغوں میں گھومتا ہے، صاف بات ہے کہ اب ہماری شکایات اور احتجاجات کی اوقات ردی کی ٹوکری سے زیادہ نہیں ہے۔ ہمارے ہاں عوامی سوچ، تنظیمی رواداری ، باہمی بھائی چارہ اور اجتماعی شعور اتنا ہے کہ ہم سب مل کر چھ ماہ سے اپنے پاسپورٹ تک نہیں بنوا سکتے ، ہم کسی ادارےسے اپنا قانونی حق تک نہیں لے سکتے۔اس لئے کہ ہماری اکثریت سادہ دل اور سادہ لوح ہے، ہم چائے کی پیالی پی کر اپنے ملکی و قومی مفادات کو بھول جاتے ہیں، ہم فوٹو سیشن کے چکر میں ملک و قوم کی بات کرنے کے بجائے ملک و قوم کو خاموش رہنے کے بھاشن دیتے ہیں۔ہم اپنے ملک اور قوم کے درد کو بیان کرنے کے بجائے درد کو چھپاکر رکھنے کے فضائل بیان کرتےہیں۔ ہم ملت کے مسائل حل کرنے کے بجائے ،اخبارات اور سوشل میڈیا میں اپنی تصاویر دکھا دکھا کر لوگوں کو اچھے دنوں کی لوریاں سناتے ہیں۔ہمارے جیسے سادہ دلوں کو چھوڑئیے، ہمارا ذکر ہی کیا،ہماری سادگی کا یہ عالم ہے کہ ہمیں ان حساس مسائل سے علیحدہ ہی رکھئے تو بہتر ہے۔ ہاں الحمدللہ! ابھی ہمارےوطن میں کچھ لوگ باقی ہیں،جنہیں ملک سے محبت ہے، جو قوم کے درد کو محسوس کرتے ہیں،جو ملک کو غیروں کی لگائی ہوئی آگ میں جلتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے،جو بھائی کو بھائی سے لڑتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے،جو ملک و قوم کی خاطر بولنے اور اٹھنے کو اپنا شرعی و دینی فریضہ سمجھتے ہیں،جن کے نزدیک سارےپاکستانی بھائی بھائی ہیں اور جوکشمیر کو پاکستان کی شہ رگ سمجھتے ہیں، جن کے نزدیک اسرائیل ایک ناسور ہے، ظاہر ہے وہ محب وطن لوگ اس سعودی شہزادے کی آمد پر حکومت کے سامنے اپنے خدشات و تحفظات بھی رکھیں گے اور اپنی آواز بلند کر کے اپنافریضہ بھی اداکرینگے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
statelife اسٹیٹ لائف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
انشورنس پالیسی
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/7/23 - 2026/8/22
2026/6/22 - 2026/7/22
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
آرشيو
افکار و نظریات: محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں