کوٹلی میں نوسرباز کی گرفتاری

کوٹلی( نامہ نگار) کوٹلی آزاد کشمیر میں نوسرباز کی گرفتاری،نوسرباز جعلی چیک کیس میں پکڑا گیا،  نفیس فاروق نامی نوسرباز کا تعلق کوٹلی کی تحصیل نکیال کے سلون نام کے علاقے سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعل ساز کو پانچ لاکھ روپے کے جعلی چیک کے کیس میں ڈسٹرکٹ و سیشن کورٹ کوٹلی  کے عدالتی حکم نامے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
 نوسرباز کا تعلق نکیال سلون سے ہے اور اس نے کالج میں بطور اکاونٹنٹ چار لاکھ کی کرپشن کی تھی جس سے دلبرداشتہ ہو دوسرے سائل پارٹنر  نے کالج کی پارٹنر شپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے عوض دوسرے شراکت دار کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو چیک دئیے تھے جن میں دوسرا چیک جو مورخہ 10 اپریل کو دیا گیا تھا نہ صرف بوگس نکلا بلکہ اس پر کئے گئے دستخط بھی جعلی تھے۔

بار بار کے تقاضے اور قانونی نوٹسز کے باوجود مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے رقم دینے اور اپنی اصلاح کرنے سے عاری رہا۔
نوسرباز ایک مکار اور عادی مجرم ہے ،تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ وہ قانون کی گرفت میں آیا ہے۔یقیناً ایسے لوگوں کی گرفتاری سے قانون نافذکرنے والے اداروں کی نیک نامی میں اضافہ ہوتا ہے۔اور  اسی طرح شرفا کی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

 


افکار و نظریات: کوٹلی میں نوسرباز کی گرفتاری