اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات سردار تنویر الیاس، گھر کا بھیدی سردار تنویر الیاس نے پانچ ہزار مُربع میل پہ مُشتمل ایک چھوٹی سی زمینی پٹی کی وزارتِ اعلیٰ (جسے وزارتِ عُظمیٰ بھی کہا جاتا ہے) واقعی بہت مہنگے داموں عمران خان سے خریدی تھی تاہم یہ سودا اُس کی اپنی مرضی کا تھا لیکن اب وہ اِس پہ واویلا بھی کر رہا ہے۔ وہ ایک کامیاب کاروباری آدمی تھا جسے اپنا پورٹ فولیو اپنی ریاست کی سربراہی کے طور پہ سیاسی طرز کا بنانے کا شوق چُرایا تو تبھی اُس نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھایا۔ اُسے اپنے نام کے ساتھ وزیراعظم لکھوانے کا ارمان تھا جبکہ اُسے وزیراعظم بنوانے والی سیاسی پارٹی؛ پاکستان تحریکِ انصاف اور اُس کے سربراہ عمران خان صاحب کو اپنی سیاست کے خرچے پُورے کرنے کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی، لہذا دونوں نے اپنی اپنی ضرورتوں کو پورا کیا۔ لیکن ہر سرمایہ دار چونکہ اپنی سرمایہ کاری کا زیادہ بہتر اور بڑا منافع چاہتا ہے، لہذا اِقتدار سے محروم ہوتے ہی سردار تنویر الیاس کو محسوس ہوا کہ جتنے پیسے اُس نے خرچ کئے ہیں، اُن کے بدلے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ اُسے بہت مہنگی پڑی اور شائد گھاٹے کا سودا بھی۔ سردار تنویر الیاس مُغل نے تخت سے محروم ہوتے ہی اِس طرح کی بیان بازی شروع کر دی تھی لیکن اب وہ تواتر اور زیادہ تفصیل کے ساتھ عمران خان صاحب کے خلاف بیان بازی کر رہا ہے حالانکہ اُسے نااہل عمران خان نے نہیں بلکہ کسی ادارے نے قرار دے کر سیاست سے ہی آؤٹ کر دیا ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان عمران خان کو ہی ہوا ہے کیونکہ تنویر الیاس کے نااہل ہوتے ہی اُس کی پارٹی کی آزاد ریاست جموں و کشمیر میں حکومت ختم ہو گئی ہے اور اس کی پارٹی سمٹ کر محض سات اراکینِ اسمبلی تک محدود ہو گئی ہے نیز اس کے ہاتھ سے ایک اور اے ٹی ایم کارڈ نکل گیا ہے۔ تنویر الیاس کے الزامات اور بیانات میں صداقت ہے یا نہیں لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ عمران خان کی محبت میں گرفتار لوگ تنویر الیاس کی طرف سے پارٹی پر خرچ کئے گئے اربوں روپوں کو سیاست کے لوازمات سمجھ کر انہیں جائز قرار دیں گے کیونکہ برصغیر کے لوگوں کی پسند، ناپسند کا انحصار نظریات پر کم اور جذبات پر زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم عمران خان صاحب کا وزارتِ عظمیٰ کے عِوض تنویر الیاس سے مانگ کر اربوں روپے لینا بہرحال قومی خزانے کو نقصان پہنچانے سے بہتر ہے کیونکہ تنویر الیاس نے بھی تو اپنی مرضی سے سودے بازی کر کے اربوں روپوں کے بدلے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ پرچیز کی تھی جس کے راز اب وہ انکشافات کی صورت میں کھول رہا ہے۔ دُنیا بھر کی سیاسی جماعتیں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لئے سرمایہ داروں سے فنڈز لیتی اور بھاری اخراجات کے جمہوری انتخابی عمل سے گذر کر کامیابی حاصل کرتی ہیں۔ لہذا ایک رئیس ذادے کو آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے بدلے اگر پارٹی یا پارٹی سربراہ نے اس سے اربوں روپے وصول کئے بھی ہیں تو بھی عمران خان میری نظر میں گندہ، نااہل، مجرم اور قابلِ نفرت تب ہوگا جب یہ بات ثابت ہو کہ اُس نے پاکستان یا آزاد کشمیر کے قومی خزانے کو لُوٹا یا ملکی وسائل کو اپنی ذات اور پارٹی مفاد کے لئے استعمال کیا ہو۔ عمران خان پر میرے ضلع جہلم میں بنائی گئی القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں برطانیہ سے موصول شُدہ رقم استعمال کر کے زمین اپنی موجودہ بیگم بُشریٰ بی بی کے نام کروانے کا الزام ہے جس کی تحقیقات کرنے کے لئے نیب نے اُن کی گرفتاری بھی کی تھی لیکن وقتی طور پر اُنہیں عدالتِ عظمیٰ اور عالیہ نے نیب کے حوالے نہیں ہونے دیا ہے، تاہم میں سمجھتا ہوں کہ ہر جانے والے کا احتساب ہونا چاہئیے اور عمران خان اور اس کی حکومت کا حصہ رہنے والوں سمیت کسی کو بھی مقدس گائے کا درجہ ہرگز نہیں دیا جانا چاہئیے کیونکہ اسی وجہ سے تو ماضی اور حال کے مُسلمہ طور پہ کُرپٹ، خائن اور لُٹیرے سیاستدان قومی خزانہ لُوٹ اور ملکی وسائل کھا، پی کر بھی پھر سے ہم پہ مُسلط ہوتے رہے ہیں کیونکہ ایسے سیاستدانوں کے پجاری انہیں کرپٹ نہیں بلکہ دیوتا بنا کر پھر سے اپنے سروں کے تاج بنا لیتے ہیں۔ لہذا میں سمجھتا ہوں کہ تنویر الیاس کے اب تک کے بیانات اُس کے ذاتی مالی حساب کتاب اور مہنگے داموں عمران خان سے لی گئی وزارتِ عظمیٰ پہ پچھتاوے پہ مبنی ہیں جبکہ ہونا تو یہ چاہئیے کہ تنویر الیاس وہ انکشافات کرے جس سے ثابت ہوتا ہو کہ عمران خان نے اس کی ذات کو نہیں بلکہ اپنے ملک کے سرکاری وسائل کو لوٹا ہے۔ پھر ہی اصل میں عمران خان کی لنکا ڈھانے میں وہ کامیاب ہو پائیں گے۔ ذاتی جیب سے اربوں روپے دے کر وزارتِ عظمیٰ حاصل کرنے کی تفصیل تب تک کوئی معنے نہیں رکھے گی جب تک یہ ثابت نہ کر دیا جائے کہ عمران خان نے پاکستان کے قومی خزانے اور سرکاری وسائل کو لوٹا ہے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
statelife اسٹیٹ لائف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
انشورنس پالیسی
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/7/23 - 2026/8/22
2026/6/22 - 2026/7/22
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
آرشيو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
✍️ رائے یُوسُف رضا دھنیالہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہی وجہ ہے کہ تنویر الیاس نے سابق وزیراعظم ہوتے ہی عمران خان کی ذات اور اپنے اِستحصال کے بارے میں بیان بازی شروع کر دی تھی لیکن اب اُن کے بیانات گھر کے بھیدی کی طرف سے لنکا ڈھانے جیسے ثابت ہو رہے ہیں جن میں اُنہوں نے برملا طور پر کچھ یُوں بتایا ہے کہ:
◀️ میں نے عمران خان اور پی ٹی آئی پر اربوں روپے خرچ کئے۔
◀️ عمران خان پندرہ، بیس کروڑ تو ٹیلی فون کال پہ ہی مانگ لیا کرتا تھا۔ اور مسلسل کروڑوں روپے وہ مانگتا رہا اور میں اُسے دیتا بھی رہا۔
◀️ پیسے ملنے پر وقتی طور پر وہ خوش ہو جاتا لیکن جلد ہی اُس کا چہرہ پھر سے بگڑ جایا کرتا تھا۔ لہذا ایسے شخص کو میں مسلسل پیسے دے کر بھی خوش نہ رکھ سکا کیونکہ عمران خان کو کبھی بھی خوش رکھا جا سکتا ہی نہیں۔
◀️ عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم میں بہت سے پیسے کمائے اور کروڑوں روپے لے کر اُمیدواروں کو ٹکٹ خود بیچے۔
◀️ مُجھے وزیراعظم بنوانے اور مجھے اعتماد کا ووٹ دِلوانے کے لئے آزاد کشمیر اسمبلی کے ممبران کے لئے عمران خان نے فی ممبر مُجھ سے ڈھائی کروڑ روپے پارٹی فنڈ لیا لیکن بعد میں پتہ چلا کہ کسی ممبر کو پچاس لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ کسی ممبر کو کچھ بھی نہ دیا گیا۔
◀️ عمران خان کے لئے کوئی کچھ بھی کر لے لیکن وہ اتنا مطلبی ہے کہ اُسے کبھی بھی خوش نہیں رکھا جا سکتا۔
◀️ میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار جس سیاسی جماعت کو جوائن کیا وہ پی ٹی آئی ہے لیکن پی ٹی آئی کو عمران خان کے بغیر بہتر طریقے سے چلایا جا سکتا ہے، ورنہ میں عمران خان کی سربراہی والی پی ٹی آئی کو چھوڑ دینے کے بارے میں سنجیدگی کے ساتھ سوچ رہا ہوں۔
◀️ عمران خان کی طرف سے افواجِ پاکستان کے خلاف نفرت انگیز سیاست اور اُس کے پیروکاروں کی طرف سے پُرتشدد کارروائیاں انتہائی قابل مذمت اور ناقابلِ قبول ہیں کیونکہ افواجِ پاکستان ہی ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں۔
◀️ میں اگر عمران خان کے بارے میں مزید انکشافات کر دوں تو اُس کی شخصیت کا بُت پاش پاش اور اُس کی مقبولیت کا گراف بُری طرح گِر جائے گا۔
◀️ عمران خان کو مائنس کر کے پاکستان تحریکِ انصاف کو ملک کی ایک بڑی پارٹی کے طور پر قائم رکھا جانا چاہئیے۔
◀️ عمران خان والی پی ٹی آئی میں چھوٹے، بڑے کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔ بس خان کی خوشنودی اور خان کی خواہش پوری کرنے والا ہی اس کا منظورِ نظر رہتا ہے لیکن ہر کوئی اس کا پیٹ پال کر بھی جلد اُس کے لئے خاص سے عام ہو جاتا ہے۔
◀️ میں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو اتنے پیسے دئیے کہ وہ خود مانتا رہا کہ آج تک اتنے پیسے اُسے اور اس کی پارٹی کو کسی اور نے کبھی نہیں دئیے۔
◀️ میں نے اربوں روپے اپنی جیب سے پارٹی اور خان پر اور سیاست میں آکر خرچ کئے لیکن سرکاری خزانے سے میں نے ایک روپے کا ناجائز استعمال نہیں کیا اور نہ ہی مجھ پہ کوئی کرپشن ثابت کی جا سکتی ہے۔
◀️ عمران خان کُرپٹ اور ملکی اداروں کا دشمن ہے جس کی تفصیلات بتا دوں تو وہ عوام کا ہیرو نہیں بلکہ زیرو بن کے رہ جائے۔
وغیرہ، وغیرہ۔
تاہم اِس ساری بیان بازی اور الزام تراشیوں کے تجزئیے کے بعد مجھے تو یوں لگ رہا ہے کہ اربوں روپے عمران خان کو دان کر کے آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے والے کو جس کسی نے بھی نااہل قرار دیا یا دلوایا ہے، اُس نے اصل میں تنویر الیاس کے مزید اربوں روپے بچا کر اُس پہ ایک طرح کا مالی احسان کیا ہے کیونکہ وہ ایک کاروباری آدمی تھا جسے محض اُس کے سرمائے کی وجہ سے کٹھ پُتلی قسم کا ریاستی وزیراعظم بنا کر اُس سے اربوں روپوں کا فائدہ اُٹھایا گیا جس کی ابھی وہ کچھ کچھ تفصیل بتا رہا ہے جبکہ مستقبل میں مزید تفصیلات بتا کر وہ حیران کن انکشافات کرنے کا دعویٰ بھی کر رہا ہے۔
افکار و نظریات: گھر کا بھیدی
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں