آج اسرائیل ماضی کی نسبت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔ حماس نے بہادری اور بصیرت کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ طوفان الاقصی ٰ نے خطے میں ہونے والی تمام سازشوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے شعور و آگاہی ہماری تنظیمی ترجیحات میں سے سرِ فہرست ہے۔ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی

قم المقدس[ نامہ نگار] آج اسرائیل ماضی کی نسبت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔ حماس نے بہادری اور بصیرت کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔ طوفان الاقصی ٰ نے خطے میں ہونے والی تمام سازشوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے شعبہ امورِ خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے گزشتہ روز اپنے ایک تنظیمی اجلاس میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین قم کے نمائندہ اجلاس میں فلسطین کی تازہ صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ کے پروگراموں کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے مسئول حجۃ الاسلام علامہ شیدا حسین جعفری اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے محرم الحرام اور صفرالمظفر کے حوالے سے اپنی فعالیت کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے شعور و آگاہی پھیلانے کو اپنی تنظیمی ترجیحات میں سے سرِ فہرست قرار دیا۔

اس موقع پر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے شعبہ امورِ خارجہ کے سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے بصیرت افزائی کو اپنی تنظیمی ترجیحات میں سے سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل ماضی کی نسبت زیادہ خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔اس وقت اسرائیل کو چاروں طرف سے مقاومتی محاز نے گھیر رکھا ہے۔ حماس نے اسرائیل کے ناقابلِ شکست ہونے کے دعوے کو باطل ثابت کر دیا ہے اور بہادری اور بصیرت کی شاندار تاریخ رقم کی ہے۔

عین اس وقت جب اسرائیل کوبعض نام نہاد اسلامی ممالک قبول کرنے کی سازشوں میں مصروف تھے اچانک طوفان الاقصی ٰ نے خطے میں ہونے والی تمام سازشوں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

آپ کی پسند: کیا زکزاکی ایک شیعہ لیڈر ہیں؟


ہماری نیوز پالیسی


افکار و نظریات: طوفانِ اقصی کی اہمیت