۸ فروری کی اہمیت
رپورٹ: سید افتخار نقوی


باقر العلوم مرکزِ تحقیقات میں وائس آف نیشن کے محققین کی ایک نشست تھی۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری خارجہ قبلہ ڈاکٹر شفقت شیرازی صاحب نے پاکستان میں انتخابات کی اہمیت اور عوام کی شرکت کے حوالے سے گفتگو کی۔ گفتگو کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ بھی چلا۔نشست میں سب سے اہم موضوع پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے اوپر سب سے زیادہ بات ہوئی۔ شرکائے اجلاس نے کہا کہ اس وقت جو صورتحال ہے اس میں زیادہ سے زیادہ عوام کو چاہیے کہ وہ انتخابات میں شرکت کریں تاکہ انتخابات میں انجینئروں نے جو انجینیئرنگ کرنے کا پروگرام بنایا ہوا ہے اسے ناکام بنایا جا سکے۔ شرکا کا کہناتھا کہ انتخابات میں اگر شرکت کم ہوئی تو آسانی کے ساتھ انتخابات میں انجینئرنگ کا امکان ہے لیکن اس کے مقابلے میں اگر عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کرے تو عوامی شرکت کے باعث بڑے پیمانے پر دھاندلی نہیں کی جا سکے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیرازی صاحب نے کہا کہ لوگوں کو شعور دیا جائے کہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور حقیقی عوامی نمائندوں کو منتخب کریں تاکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹس کی طرف سے کی جانے والی گزشتہ 77 سالہ ناانصافیوں کا بدلہ لیا جا سکے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں بسنے والی عوام کے ساتھ گزشتہ 77 سالوں سے جو ناانصافیاں اور ظلم ہو رہا ہے یہ ظلم اور لوٹ مار انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اپنے پالتو ایجنٹوں کے ذریعے پاکستان کی مظلوم عوام پر ڈھا رہی ہے۔ عوامی اور ملکی ترقی سے ہٹ کر ایسی پالیسیاں بنائی جاتی ہیں جس سے غریب ، غریب تر ہوتا جا رہا ہے اور جن کے ذریعے سے صرف چند دلالوں اور لٹیروں کے بینک بیلنس اور جائدادوں میں اضافہ ہو رہا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں یورپ اور امریکہ کی نیشنلٹی دی جاتی ہے ہیں ان کو باہر والے ملکوں میں مثلا یورپ و امریکہ میں انہیں جائیدادیں اور رہائشیں عطا کی جاتی ہیں اس کے مقابلے میں پاکستانی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مظلوم قوم اور ظلم کی چکی میں پسنے والی عوام سے گزارش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ انتخابات میں شرکت کریں اور ان کی یہ شرکت ان شاء اللہ انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پاکستان پر مسلط کیے جانے والے ان کے ایجنٹوں اور نوکروں سے نجات کا سبب بنے گی۔ اگر انتخابات میں عوام بھرپور حصّہ لیں تو پھر پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں گے ، یہ پاکستان پاکستانیوں کا ہے اور اپنا حق لینے کے لیے عوام کو ذمہ داری کا احساس اور مظاہرہ کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنا ہو گا اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو منتخب کرنا ہو گا تاکہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے مسلط کیے گئےایجنٹوں سے اس قوم کو نجات حاصل ہو۔

فیڈ بیک

رابطہ برائے میڈیا ورکشاپ


افکار و نظریات: google, print, voice, nation