جنّت سے ایک وی لاگ
تحریر: فصیح کاظمی

منظور حیدری صاحب کے ولیمے کے کیا کہنے!منظوم ولایتی صاحب کا کالم آپ نے پڑھ لیا ہوگا۔ سید احتشام کا وی لاگ بھی دیکھ لیجئے۔

رات موسم بہت دلکش تھا۔ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ پھر برفباری بھی شروع ہو گئی۔قم المقدس جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ ہم تھے، جنت کا دروازہ تھا اور حرم بی بی معصومہ (س) کا صحن ۔ رات کے پچھلے پہر موبائل کی گھنٹی بجی۔ دیکھتا ہوں تو برادر منظور حسین کا میسج ہے۔ کافی دنوں سے بات نہیں ہوئی تھی، اس لئے جلدی سے میسج کھولا کہ کوئی خاص پیغام ہو گا۔ دعوتِ ولیمہ کا میسج تھا۔
اوہ !ولیمہ 16 شعبان کی رات کو تھا۔ چونکہ ہر سال حرم بی بی معصومہ قم سلام اللہ علیہا سے جمکران تک پیادہ روی (مشی) ہوتی ہے، لوگ رات کو شب بیداری کرتے اور دن کو روزہ رکھتے ہیں۔ جو بھی تھا ہمارے لئے انکار ممکن نہیں تھا، ہم پہلے سے ہی برادر منظور حسین کے چاہنے والوں میں شامل تھے۔

یوں تو موصوف سے ہماری پہلی ملاقات قم المقدس میں ہی ہوئی تھی لیکن اس سے پہلے آپ کی علمی و فکری فعالیت فیس بک پر دیکھتے رہتے تھے۔ کئی بار رابطہ کرنے کا سوچا لیکن کبھی میسج نہیں کیا۔ 2023 کے اوائل میں ہی جب ہم مؤسسہ شھید عارف حسین الحسینی قم میں تھے تو ایک دن وہ آشتیان سے تشریف لائے۔ معلوم ہوا کہ کچھ دن وہ بھی ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔ مجھے تو یقین ہی نہیں آ رہا تھا۔ الغرض جتنا میں نے موصوف کو سوچا تھا آپ اس سے بہت زیادہ منظم، فعال اور مخلص انسان نکلے۔ دوستی کا یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ، ان کی رسم نکاح پر بھی جانے کا شرف ملا اور ولیمہ کی دعوت بھی آگئی۔
اتوار کا دن گزر گیا رات کو موسمیات کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی۔ برف باری ہو رہی تھی۔ قم کا موسم سمجھ سے باہر ہے ابھی چند روز پہلے ہی سردی کا نام و نشان مٹ گیا تھا لیکن آج برف باری نے سردی کو نئی روح بخش دی۔ولیمے میں شرکت کے حوالے سے میرے باقی کچھ دوستوں کے ارادے ٹھنڈ کی وجہ سے متزلزل ہو رہے تھے۔ تاہم برادر منظور حسین کی محبت میں سب نے جانے کا عزم کیا اور ہم برف باری میں ولیمہ کیلئے نکلے۔ برف باری کی وجہ سے گاڑی بھی نہ ملی۔ راستے میں برفباری کی منظر کشی کرتے ہوئے برادر سید احتشام علی کاظمی نے وی لاگ بنایا۔
اس تحریر کو پڑھ کر آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو سید احتشام علی کاظمی کا وی لاگ بھی ضرور دیکھیں۔

کلک کریں اور وی لاگ دیکھیں

منظوم ولایتی صاحب کا کا کالم پڑھیں


والدین ضرور پڑھیں کہ پارا فیلیا کی بیماری کیسے پھیلتی ہے؟


افکار و نظریات: news, twitter, islamic, face