مقبوضہ کشمیر سے حریت کانفرنس کے سربراہ سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے  قتل عام کے تمام واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے اور جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوجیوں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے کے لئے بین الاقوامی برادری سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے 25؍جنوری 90ء کے ہندواڑہ اور 27؍جنوری 94ء کے کپواڑہ قتل عام کے واقعات پر قصبہ ہندواڑہ اور قصبہ کپواڑہ میں بالترتیب 25 اور 27؍جنوری کو مکمل ہڑتال اور دعائیہ مجالس منعقد کرنے کی اپیل بھی کی ہے اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کشمیری جہدِ مسلسل سے غلامی کی زنجیروں کو کاٹ کر رہیں گے۔