پی ٹی آئی کا انتخابی  نعرہ

ڈاکٹر حفیظ ارحمان ،پی ٹی آئی

اب جبکہ ا نتخابات بڑی تیزی کے ساتھ قریب آ رہے ہیں تو ھم پی ٹی آئی کی مر کزی قیادت کی خدمت میں انتخابی ایجنڈے کے حوالے سے چند گزاراشات پیش کریں گے ۔

یہ پہلو بھی بعید از قیاس نہیں کے ھر وہ جماعت جو انتخاب میں حصہ لیتی ھے ،اپنی حتالمقدور بھر کوشش کرتی ھے کے عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے پرکشش سے پر کشش ترین انتخابی ایجنڈا عوام کو پیش کرے ،اسی لیے عوام کو ایک حتمی فیصلہ کرنے میں دشواری پیش آتی ھے ،جہاں تک انتخابی نعروں کا تعلق ھے تو عوام کیُ بہبود کے حوالے سے مختلف جماعتوں کے نعروں میں یکسانیت سے عوام کی دلچسپی نہ ھونے کے برابر رہ جاتی ھے ۔

پاکستان تحریک انصاف کو ایک زبر دست اور انتہائی انقلابی ایجنڈے کے ساتھ سامنے آنا چائیے ۔

پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور انھیں ایسے عوامی پروگرام کی ضرورت ھے ،جو انکے مسائل کو فل فور حل  کرے ۔

سب سے پہلے ھر شخص کی خواہش ھے کے اس کے مسائل اس کے گھر کی دہلیز  پہ حل ھوں تو اس حوالے سے پی ٹی آئی کو ڈسٹرکٹ کی سطح پہ ازادی کا نعرہ لگانا چائیے ۔

اس حوالے سے ،ڈسٹرکٹ کی کمائی ،ڈسٹرکٹ کے حوالے ۔

عمومی طور پہ دیکھنے میں آیا ھے کے ڈسٹرکٹ کی سطح پہ ھونے والی آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ھوتا ۔ایک ڈسٹرکٹ میں وفاقی صوبائی اور لوکل آمدن کے کئی زرائع ھوا کرتے ہیں ،پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کو ان زرائع آمدن میں آبادی کے حوالے سے حصے کا نعرہ لگائے ۔

یہ ایک پر کشش نعرہ ھے ،ھر ڈسٹرکٹ کا باسی یہ سمجھتا ھے کے اس کا ڈسٹرکٹ جتنے وسائل رکھتا ھے ،ان وسائل سے مستفیض نہیں ھو پاتا ،جیسے کے صوابی میں تمباکو کی سگریٹ کی شکل میں ھونے والی وفاق کی ٹیکس کی آمدن ،ڈسٹرکٹ کرک کی پیٹرولیم کی آمدن ،دیر ،سوات اور ھزارہ جنگلات کی آمدن یا پھر چترال میں ھی ہائی ڈرو پاور کی بجلی پیدا وار میں چترال کا حصہ ،یہ بھی ایک المیے سے کمُنہیں کے ھمارے ھاں باقاعدہ کو ئی پالیسی نہ ھونے سے ڈسٹرکٹ اپنی ھی پیدا وار سے محروم ھے ۔

پی ٹی آئی کا انتخابی نعرہ ,ڈسٹرکٹ کی کمائی  ،ڈسٹرکٹ کے حوالے ۔


افکار و نظریات: پی ٹی آئی کا انتخابی نعرہ