آخر ڈر کس بات کا ھے؟

محبوب اسلم

یہ بات ماننا پڑے گی کہ عمران خان کا بلیک بیری ٹیلیفون ھے بڑا چندرا۔۔۔پہلے اسے عمران خان گلالئی سے چھپاتا رھا اور اب شنید ھے کہ عمران خان اپنی سابقہ بیوی کے ترلے مار رھا ھے کہ چھڈ یار ھن جان دے تے ٹیلیفون واپس کر دے۔ اب ریحام خان نے یہ ٹیلیفون چرایاھے یا میاں بیوی کے تعلق سے وہ اس پر حق رکھتی تھی یہ فلسفیانہ بحث ایک طرف رکھتے ھیں کیونکہ میں ایسے بہت سے شوھراۓ نامدار کو جانتاھوں جن کا ٹیلیفون تو کیا فیس بک اور ٹوئٹراکاٶنٹ تک بیوی کی تحویل میں ھوتا ھے۔ اصل معاملہ ھے کہ اس ٹیلیفون میں آخر ایسا کیا ھے جو میرے پی ٹی آئی والے بھائی بندوں نے مبین رشید جیسے بندے کو ریحام خان کیساتھ لگائے رکھا؟

اگر آپ سب کو یاد ھو تو ریحام خان کی عمران خان سے علحیدگی کے بعد یہ مبین رشید ھی تھا جس نے نیو ٹی وی کے نمائندےکے طور پر ریحام خان کا لندن میں پہلا انٹویو کیا اور پھر ریحام خان کیساتھ لندن سے پاکستان آگیا۔ اسوقت پی ٹی آئی کے چیتے اس مبین کو ایم آئی سکس کاایجنٹ کہتے تھے اور آج اس ھی مبین رشید کی ویڈیوز منظر عام پر ھیں کہ یہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ کیساتھ ھاتھ باندھ کر کھڑا ھے اور بابرعوان جیسا لوٹا اس کے گال تھپتھپارھا ھے۔ کیاوجہ ھے کہ یہ کل کا ایم آئی سکس کا ایجنٹ آج پی ٹی آئی کی آنکھ کاتارا ھے؟

 بات سامنے کی ھے اب پی ٹی آئی کی یہ سابقہ بھابھی جوکتاب لکھ رھی ھے اسے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ھی نشانے پر رکھا جا رھا ھے تو پھر بابرعوان کا مبین رشید کے گال تھپتھپانا اور جھپی پانا تو بنتا ھے۔

لیکن معاملہ کچھ الٹا پڑ رھا ھے۔ ریحام خان کی کتاب کا تو اب اور شدت سے انتظار ھے اور کیا پتہ جو انکشافات ھماری سابقہ بھابھی کرے وہ عمران خان کا موا بلیک بیری ثابت کر دے۔۔۔تو پھر کیا بابر عوان کی مبین رشید کو جھپی واپس۔

لیکن اب یہ گلا لئی ھو، ریحام خان ھو، مرحومہ ذارا آپا کی ای میلز ھو، عائشہ احد ھو یا تہمینہ درانی ھو۔۔۔یہ ھماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ھیں انھیں بولنے دیں۔۔۔آخر ڈر کس بات کا ھے؟؟؟

بلیک بیری زندہ باد


افکار و نظریات: آخر ڈر کس بات کا ھے