اہم اعلانات
Voice of Nation مرکز مطالعات و تحقیقات ابوفجر لاہوری الیکشن 2018ء کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری ہے۔ انتخابی مہم میں وہ تیزی دکھائی نہیں دے رہی جو ہونی چاہیئے تھی، تاہم واقفان حال اور سینیئر سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ الیکشن بروقت ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔ یہ انتخابات دو ماہ یا اس سے تھوڑا کم عرصے کیلئے التواء کا شکار ہوسکتے ہیں۔ پنجاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کے حوالے سے مقررہ تاریخ گزر چکی ہے۔ اس حوالے سے حیرت انگیز صورتحال یہ ہے کہ الیکشن 2018ء میں جہاں سیاسی جماعتیں میدان میں اتری ہیں، وہاں مذہبی جماعتیں بھی بھرپور جدوجہد کر رہی ہیں کہ وہ بھی پارلیمنٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو ہی جائیں، جبکہ معتدل مذہبی جماعتوں کیساتھ تکفیری گروہ بھی سرگرم ہے۔ مذہبی جماعتوں کی بات کی جائے تو اس حوالے سے 5 جماعتی مذہبی اتحاد ’’متحدہ مجلس عمل‘‘ بھی میدان میں اُتر چکی ہے، جبکہ ملی مسلم لیگ رجسٹرڈ نہ ہونے سے دوسرے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔ اسی طرح تحریک لبیک کے دونوں دھڑے بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ایک دھڑے کی قیادت خادم حسین رضوی جبکہ دوسرے کی آصف اشرف جلالی کر رہے ہیں۔ سنی تحریک نے بھی اپنے طور پر اپنے امیدوار میدان میں اُتارے ہیں، سنی اتحاد کونسل بھی میدان میں ہے جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے اپنے امیدواروں کو اختیار دیدیا ہے کہ مقامی سطح پر صورتحال دیکھ کر کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کیساتھ الحاق کر لیا جائے۔ البتہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت نے مسلم لیگ (ن) کیساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔ ادھر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری الیکشن کا بائیکاٹ کرکے ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) نے بھی الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ اس الیکشن میں حیرتناک بات یہ ہے کہ معتدل مذہبی جماعتوں کیساتھ ساتھ کالعدم جماعتیں بھی میدان میں اُتر آئی ہیں۔ یہاں یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ کالعدم جماعتوں کے ان تکفیری لیڈروں کو کس قوت نے کلیئر کروایا ہے۔ الیکشن ایپلٹ ٹربیونل نے کالعدم سپاہ صحابہ جو اس وقت اہلسنت والجماعت کے نام سے کام کر رہی ہے، کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔ مولانا لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی اعتراضات کے باعث ریٹرننگ افسر نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ مولانا لدھیانوی نے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔ الیکشن ٹربیونل نے 25 جون کو الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسر کو طلب کیا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد احمد لدھیانوی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ 2 دن فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد آج (27 جون) کو ایپلٹ ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا، جس میں مولانا احمد لدھیانوی کو الیکشن میں حصہ لینے کیلئے گرین سگنل دیدیا گیا۔ مولانا احمد لدھیانوی کیخلاف اعتراضات یہ لگائے گئے تھے کہ وہ تکفیری گروہ کے سربراہ ہیں، ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے جبکہ ان کیخلاف مذہبی منافرت پھیلانے، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ مولانا لدھیانوی پر عائد کئے گئے اعتراض میں یہ الزامات آن ریکارڈ تھے، مگر اچانک ’’خفیہ ہاتھ‘‘ حرکت میں آگیا اور ان کے کاغذات نامزدگی کلیئر قرار دے دیئے گئے۔ مولانا لدھیانوی کا نام بھی فورتھ شیڈول سے اچانک ختم ہوگیا اور ان کیخلاف درج کئے گئے مقدمات بھی ایک دم غائب ہوگئے۔ اسی طرح جھنگ سے ہی پی حلقے کے امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی کو بھی الیکشن ٹربیونل نے گذشتہ روز کلیئر قرار دیدیا تھا۔ مسرور نواز جھنگوی کیخلاف بھی وہی اعتراضات عائد کئے گئے تھے جو احمد لدھیانوی پر عائد کئے گئے ہیں، مگر اطلاعات کے مطابق مولانا مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول سے اُس وقت نکالا گیا تھا، جب وہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیت کر پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے تھے اور ایم پی اے بنتے ہی انہوں نے کالعدم سپاہ صحابہ سے لاتعلقی کا اعلان کرکے جے یو آئی (ف) جوائن کر لی تھی۔ جے یو آئی کا رکن بننے پر مولانا فضل الرحمان جو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے اتحادی تھے، نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کی ’’مہربانی‘‘ سے مسرور نواز جھنگوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکلوا دیا تھا۔ اسی طرح مسرور جھنگوی سمیت سپاہ صحابہ کے جتنے رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج تھے، وہ بھی کلیئر کروا دیئے تھے۔ اب تمام تکفیری رہنما دودھ کے دھلے بن چکے ہیں اور الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ کراچی سے کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی کو بھی کلیئرنس مل چکی ہے۔ وہ بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح جھنگ سے ہی امیر معاویہ بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے تکفیری لیڈروں کو ایک تسلسل کیساتھ کلیئرنس ملی ہے۔ جس سے محسوس یہ ہو رہا ہے کہ کسی خفیہ ہاتھ نے ان کی مدد کی ہے۔ پاکستان میں کچھ بھی ممکن ہے۔ ماضی میں جن قوتوں نے انہیں استعمال کیا اور پاکستان میں خانہ جنگی کو فروغ دیا۔ لگتا ہے وہی بیرونی قوتیں ایک بار پھر فعال ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے انہیں کلیئر کروایا ہے۔ تکفیری لیڈر الیکشن کیلئے تو خفیہ ہاتھ کی سفارش پر اہل ہوگئے ہیں، لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ عوامی سطح پر انہیں ووٹ ملتے ہیں یا مسترد کر دیئے جاتے ہیں۔ جھنگ سے مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہوچکا ہے۔ مسلم لیگ (ن) جھنگ میں کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت) کی اتحادی اور حامی تھی۔ واقفان حال کہتے ہیں کہ گذشتہ الیکشن میں مسرور جھنگوی کی فتح میں بھی سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا ہاتھ تھا۔ تاہم رانا ثناء اللہ نے ہمیشہ اس کی تردید کی ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مسلم لیگ (ن) کے سپاہ صحابہ کی جانب جھکاؤ کے باعث جھنگ میں صورتحال تبدیل ہوئی ہے۔ بہت سے پرانے لیگی رہنما اب پی ٹی آئی کی کشتی پر سوار ہوچکے ہیں یا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے سیاسی میدان میں اترنے والے تکفیری رہنماؤں کے حوالے سے یہ بھی خبر ہے کہ ان کے ’’خفیہ سرپرستوں‘‘ نے انہیں آخری موقع دیا ہے۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق انہیں کہا گیا ہے کہ ان کیلئے یہ آخری موقع ہے، ان کو سیاسی دھارے میں لانے میں ان کی مدد کی جا رہی ہے، اس سے آگے انہوں نے خود اپنی تکفیری پالیسی ترک کرکے اپنا قد کاٹھ خود بنانا ہے۔ تکفیری جماعت کے یہ رہنما اگر الیکشن جیت جاتے ہیں تو کیا پارلیمنٹ میں پہنچ کر یہ امن کی بات کریں گے؟؟ ایسا ظاہری طور پر تو ممکن دکھائی نہیں دے رہا، کیونکہ جن قوتوں نے انہیں ’’تخلیق‘‘ کیا تھا، ان کیلئے اِن کا ایک ہی مقصد تھا اور وہ تھا، مخالف فرقے کی تکفیر اور ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا۔ یہ لوگ اس کام میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ مولانا لدھیانوی ایک عام سے حکیم کے مطب سے اُٹھ کر ایک جماعت کے سربراہ بن گئے۔ تو اس کے پیچھے مقاصد تھے۔ ورنہ کمالیہ شہر میں وہ چھوٹا سا مطب آج بھی موجود ہے، جسے احمد لدھیانوی چلایا کرتے تھے۔ خفیہ قوتوں نے شفا کی پڑیا تقسیم کرنیوالے حکیم کو زہر کی گولیاں بانٹنے پر لگا دیا۔ اب وہ کس طرح اس ڈگر کو چھوڑے سکتے ہیں۔؟ ان کا پارلیمنٹ میں پہنچنا ملک کی سلامتی کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے، مفید نہیں۔ جو قوتیں ان کی سرپرستی کر رہی ہیں، وہ پاکستان کی پہلے خیر خواہ تھیں نہ اب ہیں، اس لئے عوام کو ہی سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا اور ان تکفیریوں سے پارلیمنٹ کو بچانا ہوگا۔ ورنہ مسجد کے منبر سے اُگلی جانیوالی آگ اگر پارلیمنٹ میں پہنچتی ہے اور وہاں سے نکلتی ہے تو سب کچھ راکھ کر دے گی۔ دوسری جانب تکفیری رہنماؤں کو کلیئرنس ملنے سے مخالف فرقہ کے رہنماؤں میں بھی تشویش پائی جا رہی ہے، لیکن ان کی جانب سے واضح ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ ممکن ہے مخالف فریق کے قائدین اس حوالے سے کوئی اپنی حکمت عملی تیار کر رہے ہوں اور ابھی موقع بھی ہے کہ الیکشن میں ان کیخلاف زمینہ سازی سے ان کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکا جا سکتا ہے۔ عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں، جو ملکی سلامتی کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ ملک کے امن کی کنجی اب عوام کے ہاتھ میں ہے۔ الیکشن میں وہ ایسے امیدواروں کا انتخاب کریں جو معتدل اور تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔ ایسے لوگ جو فرقہ واریت یا دہشتگردی میں ملوث رہے ہوں، ان کو زمام اقتدار دینا ’’بندر کو ماچس‘‘ دینے کے مترادف ہے، جس سے جنگل میں آگ ہی لگے گی، امن کے پھول نہیں کھلیں گے۔
دینی تعلیم و تربیت
دنیا و اخرت کی سعادت
Voice of Nation
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
Online Contact
00989333083273
contact for Islamic Education
نذر حافی
ناصر رینگچن
ایس ایم شاہ
محمد حسن جمالی
ساجد گوندل
سجاد مستوئی
عبدالوحید
محبوب اسلم
ڈاکٹر حفیظ الرحمان
عمر چودھری
رائے یوسف رضا دھنیالہ ۱
مقدر عباس
اکبر مخلصی
عارف حسین عارف
حسن نقوی
رضوان حیدر نقوی
اجمل قاسمی
عبدالمناف غِلزئی
حافظ سید شرافت
سید ذہین علی کاظمی
تبرید ملک
ابو محسن
منظوم ولایتی
توقیر ساجد کھرل
رائے یوسف رضا دھنیالہ۲
گلزار حسین
مسلم عباس
رئیس عباس
آئی اے خان
اشرف سراج گلتری
پروفیسر امتیاز رضوی
پروفیسر عالم شاہ
سید امتیاز رضوی
طاہر شہزاد
سید افتخار کشمیری
شازیہ منشا
یکساں نصاب تعلیم
ریکارڈ
مقالات
اداریہ جات۱
مولانا مودودیؒ
بیانیہ۔۔۔ میرے مطابق
ادارتی نوٹ
TOP
قبرستان
خصوصی اشاعت
تازہ ترین
فارن افئیرز
pakistan community
کالمز
فیچرز
Top Stories
قومی و ثقافتی
دستاویزات
مستند کالمز
فلسطین و طوفان الاقصی1
مفاخر کشمیر
سپورٹ کشمیر آن لائن میگزین اگست ۲۰۲۰
انٹرویو
عوامی مسائل
فارسی
ہمارا انتخاب
میانمار
Azad Kashmir
کربلا1
بولتی تصاویر
اختصاریہ
مسنگ پرسنز
کتابی دنیا
فراڈیوں سے ہوشیار allert
منتخب اشعار و شاعری
یوم سیاہ
English
تجزیات
اقبالیات
کس کا پاکستان!؟
پاکستان کی بانی شخصیات
پالیسیز
انتہائی اہم
شخصیات
Top 30
Most Popular
کشمیر ۱
نظام تعلیم
سانحات
ایک تحریر،ایک تحریک
اہم خبریں
علمی نقد
اے مفتیانِ دین
استشراق
b b c
الحاد
در محضر سعدی
قاسم سلیمانی
مشرق وسطیٰ
English
ناقابل اشاعت ۱
ویڈیو پروگرامز
طنز و مزاح
کرونا وائرس
تصاویر اور یادیں
یومِ علی
ناصبی
میڈیا واچ
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
کربلا۲
ناقابل اشاعت ۲
عقائدِ اسلامی
جہانِ اسلام ۱
شاہد ہادی
کفایت رضی
وسیم رشدی
بچوں کا صفحہ
شہید صحابہ
کشمیر نیوز ویڈیوز
سندھی
آفتاب علی چاچڑ
محرم الحرام
عشرہ محرم الحرام
اربعین
کتاب / مقالہ / ڈاون لوڈ
روشن فکر
محمد صغیر نصر
سیرت النبی ص
عبدالحمید منتظر
حیدر ڈومکی
امام بخش
وقار علی مطہری
نمت
سپورٹ کشمیر میگزین ۲۰۲۱
ایڈیٹر کی ڈاک
صوتی کالمز اور تجزیہ جات آڈیو audio
سیدہ مشعل زہرا
محمد شہزاد بھٹی
محمد بشیر دولتی
فدک
تنویر مطہری
عظمت علی
حسن اقبال
سید شیراز حسن
صادق الوعد
چمن آبادی
سانحہ پشاور
محمد جواد پاروی
ابراہیم شہزاد
امریکہ
یوم القدس
یوم انہدام بقیع
قائداعظم
مہسا امینی
وکیل شرکت
امام خمینی
ایام فاطمیہ س
احتشام کاظمی
آسیہ بتول
سید فصیح حیدر
منظور حیدری
شب برائت
مطالعہ پاکستان
محمد علی شریفی
رفیق انجم
اکرم سہیل
تفتان و ریمدان
ہمارا علمی و قلمی ورثہ
پھکی مرزائی قادیانی دیوبندی وہابی فرقہ عقیدہ مذہب
مہمان کالم
ایم اے راجپوت۱
فلسطین و طوفان الاقصی ۲
اداریہ جات ۲
پسندیدہ ترین
تحقیقات 1
جماعت اسلامی
مجلس وحدت mwm
ڈاکٹر شفقت شیرازی
محمود اختر بھٹی
نظریات
غلو،الحاد، شرک، تقصیر
سنگل نیشنل کریکلم
تصویری ریکارڈ
نشرِ مکرّر
نَوادِر
میرےمطابق
انتخابات
ڈاکٹرائن doctrine
ایم اے راجپوت ۲
فیڈ بیک
فطرانہ صدقہ
طوفان الاقصی منتخب
ڈائری
مناسبتیں
صدر رئیسی شہادت
نذر حافی پی ایچ ڈی
اسماعیل ہنیہ
صحابہ کرام
statelife اسٹیٹ لائف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Join us
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل نذر حافی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice of Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ہدف امام
ادب و صحافت
تجرید و علامت
Voice for Nation
ادب و صحافت
تجرید و علامت
print media تصویری جھلکیاں اخبارات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سامانہ مبلغ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مجلہ قرآن و علوم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مشابہ یابی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
استخارہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
لائبریری کتابخانہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر روائی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مکتہ شاملہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ایرانی اہل سنّت پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اعراب گزاری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تفسیر المیزان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
تعریف علم علم کی تعریف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
برصغیر کے شیعہ علماء کی قرآنی خدمات
ادب و صحافت
تجرید و علامت
فرقہ واریت
ادب و صحافت
تجرید و علامت
اردو لغت فیروز اللّغات پی ڈی ایف
ادب و صحافت
تجرید و علامت
ادارہ قومی زبان
ادب و صحافت
تجرید و علامت
up load books اہلوڈ لائبریری
ادب و صحافت
تجرید و علامت
مرکز پاسخ گوئی دینی
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خبریں
ادب و صحافت
تجرید و علامت
وفاقی وزارت تعلیم کی سائٹ سنگل نیشنل کریکلم
ادب و صحافت
تجرید و علامت
سنگل نیشنل کریکلم خلاصہ
ادب و صحافت
تجرید و علامت
یوٹیوب چینل
ادب و صحافت
تجرید و علامت
نذر حافی


قاسم سلیمانی
ایرانی اہلسنت
ایصال ثواب اور صدقہ

خصوصی اشاعت

خصوصی اشاعت
طنز و مزاح
معاشرتی رویّے
طنز و مزاح
شعور

اہم اعلانات

nazarhaffi@gmail.com
مسئلہ کشمیر اوراس کا حل از نذر حافی kashmir problem and its solution
سانحہ راجہ بازار
پاکستان کے اسلامی مراکز
5 اگست 2019
ہمیں جوائن کریں Join us
تجزیات
حبل المتین اکیڈمی
ہم سے رابطہ
contact us
مناسبتیں
https://mobile.twitter.com/HaffiNazar
کرونا افواہیں
سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم
وکیل شرکت
ہم سب
مکالمہ
English Newspapers انگلش اخبارات
تلاش سرچ Voice of Nation
سامانہ پژوھش Research
سامانہ ساجد
روش رسالہ نویسی
لارڈ میکالے کی مکمل رپورٹ اردوترجمہ
لارڈ میکالے رپورٹ انگلش اصل پی ڈی اف Macaulay's Minute on Education
لارڈ میکالے اردو ترجمہ پہلا اور دوسرا حصہ مکمل
مقالات تعلیم و تربیت
کشمیر کی سیر
تفسیر المیزان
تفتان بارڈر
ایرانی اہل سنّت
مجلہ قرآن و علوم
Voice for Nation
Voice of Nation
انشورنس پالیسی
معیاری صحافت
ادب پارے
علامت و تجرید
2026/7/23 - 2026/8/22
2026/6/22 - 2026/7/22
2026/4/21 - 2026/5/21
2026/1/21 - 2026/2/19
2025/11/22 - 2025/12/21
2025/10/23 - 2025/11/21
2025/9/23 - 2025/10/22
2025/7/23 - 2025/8/22
2025/3/21 - 2025/4/20
2025/2/19 - 2025/3/20
2025/1/20 - 2025/2/18
2024/12/21 - 2025/1/19
2024/8/22 - 2024/9/21
2024/7/22 - 2024/8/21
2024/6/21 - 2024/7/21
2024/5/21 - 2024/6/20
2024/4/20 - 2024/5/20
2024/3/20 - 2024/4/19
2024/2/20 - 2024/3/19
2024/1/21 - 2024/2/19
2023/12/22 - 2024/1/20
2023/11/22 - 2023/12/21
2023/10/23 - 2023/11/21
2023/9/23 - 2023/10/22
2023/8/23 - 2023/9/22
2023/6/22 - 2023/7/22
2023/5/22 - 2023/6/21
2023/4/21 - 2023/5/21
2023/3/21 - 2023/4/20
2023/2/20 - 2023/3/20
2023/1/21 - 2023/2/19
2022/12/22 - 2023/1/20
2022/11/22 - 2022/12/21
2022/10/23 - 2022/11/21
2022/9/23 - 2022/10/22
2022/8/23 - 2022/9/22
آرشيو
افکار و نظریات: الیکشن کے بعد
ہمارے اہداف
فکری یکسوئی
نظریات کی جمع آوری
پس پردہ محرکات
مکالمہ اور افہام و تفہیم
علمی نقد اور مزاحمتی شعور
مفروضات کی تشکیلِ نو
رواداری
حب الوطنی
صاف گوئی
تعلیم و تربیّت
پیغامِ اقبال
مذہب میں بہت تازہ پسند اس کی طبیعت
کر لے کہیں منزل تو گزرتا ہے بہت جلد
تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا
ہو کھیل مُریدی کا تو ہَرتا ہے بہت جلد
تاوِیل کا پھندا کوئی صیّاد لگا دے
یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے بہت جلد

چینل نہیں میڈیا بدلیں

چینل نہیں میڈیا بدلیں